ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

بجٹ میں کچھ تو ہو گا !

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-12
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سیاست: کشمیر کی سیاست!

یہ تو غلط بات ہے!          

    تو صاحب کہا جارہا ہے کہ وزیر اعلیٰ‘عمرعبداللہ کے بجٹ میں کچھ نہیں ہے …….بالکل بھی نہیں ہے ۔اب یقیناً یہ ایسی بات ہے جو عمرصاحب اور ان کے ساتھی ماننے کو تیار نہیں ہوں گے ……. بالکل بھی نہیں ہوں گے ۔ حتیٰ کہ اپنے گورے گورے بانکے چھورے وزیر اعلیٰ نے تویہاں تک کہا ہے کہ یہ بجٹ جموںکشمیر کی ترقی اور خوشحالی کا روڈ میپ ہے‘ نقش راہ ہے ۔ ایسے میں جب اپوزیشن اس بجٹ کو خالی اور بنجر قرار دے تو صاحب ہم تو کنفیوژن کا شکار ہو ہی جائیں گے اور ……. اور اس لئے ہو جائیں گے کہ کون سچ کہتا ہے اور کون نہیں‘ ہمیں نہیں معلوم‘ ہمیں نہیں خبر ۔یقینا ًسرکار …….عمرعبداللہ کی سرکار بجٹ کو اچھا قرار دے گی جبکہ اپوزیشن اسے خراب …….نہ سرکاری بجٹ کو خراب کہہ سکتی ہے اور نہ اپوزیشن اسے اچھا …….بجٹ کے حوالے سے دونوں کا ردعمل فطری ……. عین فطری ہے …….اس لئے ہمیں دونوں سے کوئی شکوہ ہے اور نہ شکایت ہے ۔لیکن صاحب ایک بات تو ہے یا ایک بات تو اس بجٹ میں ہو گی اور وہ یہ کہ اس میں یقیناًکوئی بات ہو گی …….اب ایسا بھی نہیں ہے کہ یہ صرف کاغذ کا پلندہ ہوگا اور نہیں کچھ ہو گا۔یقیناًاس میں کچھ ہو گا ‘ ایسا کچھ جس پر کام کیا جا سکتا ہے ……. جسے عملی جامہ پہنایا جا سکتا ہے اور …….اور اللہ میاں کی قسم ہم سرکار …….عمرعبداللہ کی سرکار سے صرف اتنی سی توقع رکھتے ہیں ……. اور امید بھی کہ بجٹ میں جو کچھ بھی ‘ جیسا بھی ہے ‘ وہ اسے عملائے …….اسے عملانے کی کوشش کرے کہ ……. کہ کہنے والوں کا کہنا ہے کہ عام طور پر بجٹ کاغذ کا پلندہ ہی ثابت ہوتا ہے‘ کچھ اور نہیں کہ ……. کہ اس پر لکھی گئیں سطروں کوپڑھنے پر ہی اکتفا کیا جاتا ہے ……. اس سے آگے بڑھنے کی کبھی کوئی کوشش نہیں کی جاتی ہے ……. بالکل بھی نہیں کی جاتی ہے کہ اگر سیاہ روشنائی سے لکھی گئیں ان سطروں کو عملی جامہ پہنایا جائے ……. عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی جائے تو……. تو اپنے جموںکشمیر میں یقینا ًدودھ اور شہد کی نہریں بہنا شروع تو نہیں ہوں گی لیکن ……. لیکن اتنا ضرور ہے کہ لوگوں کی زندگی میں ایک روشنی سی آئےگی ‘ خوشحالی آئے گی ان کی زندگی کا معیار بہتر ہو جائےگا اور……. اور سو فیصد ہو جائےگا ۔ ہے نا؟ 
۔۔۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’پریکشا پہ چرچا ‘:

Next Post

سول سکریٹریٹ جموں کے باہر ڈیلی ویجروں کا احتجاج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سیاست: کشمیر کی سیاست!

2026-09-04
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ تو غلط بات ہے!          

2026-09-03
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

پہلے بجلی ہو تو سہی!

2026-09-02
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وعدے اور دعوے!                

2026-09-01
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

بیل آیا اور مار کے چلا بھی گیا !

2026-08-30
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جھوٹ بولے، کوا کاٹے

2026-08-29
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

ایک کان سے سنو، دوسرے سے…….؟

2026-08-28
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

لگی ہوئی آگ کو بھجانا!

2026-08-27
Next Post
سول سکریٹریٹ جموں کے باہر ڈیلی ویجروں کا احتجاج

سول سکریٹریٹ جموں کے باہر ڈیلی ویجروں کا احتجاج

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.