ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2026-07-19
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سیاست: کشمیر کی سیاست!

یہ تو غلط بات ہے!          

نہیں جانتے ہیں اور بالکل بھی نہیں جانتے ہیں کہ …. کہ گرمائی تعطیلات میں توسیع ہو گی یا نہیں…. یہ بھی نہیں معلوم کہ…. کہ ان تعطیلات میں کوئی توسیع ہونی چاہئے بھی یا نہیں…. لیکن ایک بات جو ہم جانتے ہیں اور مانتے بھی ہیں وہ یہ ہے کہ ہمیں غور کرنا چاہئے …. سرتوڑ…. معاف کیجئے سر جوڑ کر ہمیں غور کرنا چاہئے کہ کہیں ہمیں تعطیلات کے کلینڈر میں کوئی تبدیلی …. انقلابی تبدیلی تو نہیں کرنی پڑے گی ؟وہ کیا ہے کہ کشمیر میں اب سر ما…. سرما نہیں رہا …. نہیں صاحب ہم چلہ کلان کی حقیقت سے انکاری نہیں ہیں…. ہم یہ بھی نہیں کہہ رہے ہیں کہ سرما میں ٹھنڈ نہیں ہو تی ہے…. ٹھنڈ ہو تی ہے…. اور سو فیصد ہو تی ہے…. ہم صرف اتنا کہنا چاہتے ہیں کہ…. کہ گرما…. کشمیر میں موسم گرما اب جتنا گرما گرم ہو تا ہے …. کشمیر میں سرما اتنا ٹھنڈا نہیں ہوتا ہے…. اب نہیں ہو تا ہے….کشمیر میں سرما ہمیں بے چین نہیں کرتا ‘ وہ ہمیں بے قرار نہیں کرتا ہے…. وہ ہمیں تکلیف نہیںد یتا ہے…. لیکن…. لیکن اس کے برعکس گرما ہمیں بے چین کرتا ہے‘ بے قرار بھی کرتا ہے…. یہ ہمیں ترساتا ہے…. تڑپاتا بھی …. گھر سے نکلنا محال ہوجاتا ہے….خود کو گھر کی چار دیواریوں تک محدود رکھنے کا جی کرتا ہے…. سرما میں ایسا کچھ نہیں ہو تا ہے…. گھر کے اندر بھی مزے اور باہر جانے میں بھی لطف تو…. تو صاحب کہنے کا مطلب ہے …. کہ ہمیں اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ …. کہ کہیں ہمیں تعطیلات کا کلینڈر تبدیل تو نہیں کرنا پڑے گا…. یعنی گرما میں جو دس پندرہ دنوں کی تعطیلات ہو تی ہیں…. وہ دس پندرہ دنوں کی تعطیلات ہم سرما کیلئے رکھیں …. صرف دس پندرہ دنوں کی تعطیلات اور…. اور سرما میں جو دو تین ماہ کی چھٹیاں ہو تی ہیں…. وہ چھٹیاں گرما کے گرما گرم موسم کیلئے مخصوص رکھیں اور…. اور جون ‘ جولائی اور اگست میں تعلیمی ادارے بند رکھیں کہ ….کہ اب کی بار گرما کے جو تیور ہیں آپ کو لگتا ہے کہ کل پیر سےجب تعلیمی ادارے کھل جائیں گے تو…. تو اس کے یہ تیور بدلیں گے…. یقیناً نہیں بدلیں گے کہ…. کہ ابھی تو صاحب جولائی کے دس دن باقی ہیں ‘پھر اگست بھی ہے …. اس لئے صاحب غور کیجئے گا…. سرتوڑ…. معاف کےجئے سرجوڑ کر غور کیجئے گا ۔ ہے نا؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کچرے کے ڈھیر پر کھڑی سیاحت

Next Post

ڈویژنل کمشنر کشمیر کا یومِ  آزادی کی تقریبات  کی تیاریوں کا جائزہ لیا

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سیاست: کشمیر کی سیاست!

2026-09-04
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ تو غلط بات ہے!          

2026-09-03
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

پہلے بجلی ہو تو سہی!

2026-09-02
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وعدے اور دعوے!                

2026-09-01
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

بیل آیا اور مار کے چلا بھی گیا !

2026-08-30
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جھوٹ بولے، کوا کاٹے

2026-08-29
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

ایک کان سے سنو، دوسرے سے…….؟

2026-08-28
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

لگی ہوئی آگ کو بھجانا!

2026-08-27
Next Post
کشمیر میں ایندھن کی کوئی قلت نہیں‘۱۵دن کا ذخیرہ موجود:گرگ

ڈویژنل کمشنر کشمیر کا یومِ  آزادی کی تقریبات  کی تیاریوں کا جائزہ لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.