ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سینک سہایتا کیندرا فوجیوں اور اہلِ خانہ کی فلاح کے لیے سرگرم

متعدد درخواستوں کو کامیابی سے حل کیا اور بروقت مدد فراہم کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-11
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
سینک سہایتا کیندرا فوجیوں اور اہلِ خانہ کی فلاح کے لیے سرگرم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

جموں: لیفٹیننٹ گورنر کا سینک سہایتا کیندرہ ملک کے لیے بیش قیمت خدمات انجام دینے والے حاضر سروس فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کی مستقل حمایت اور فلاح کے عزم کا مظاہرہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
مختلف حکام کے ساتھ فعال رابطہ اور مربوط کارروائی کے ذریعے کیندرانے متعدد درخواستوں کو کامیابی سے حل کیا اور بروقت مدد فراہم کی۔
ایک شہید کے واجبات سے متعلق درخواست موصول ہونے پر کیندرا نے حساسیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری رابطہ کر کے معاملہ جلد حل کروایا۔
اسی طرح ایک حاضر سروس فوجی کی جانب سے اپنے کمانڈنگ آفیسر کے ذریعے پیش کی گئی درخواست پر مہاجر سرٹیفکیٹ کے اجرا میں بھی کیندرہ نے ترجیحی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کے ساتھ رابطہ قائم کیا جس کے نتیجے میں سرٹیفکیٹ جاری ہوا اور شکایت کا ازالہ ہوگیا۔
کیندرا نے ایک اگنی ویر کی جانب سے اپنے والد کی طبی ہنگامی صورتحال کے بارے میں پیش کردہ درخواست کا بھی نوٹس لیا۔ بین الریاستی طبی حکام کے ساتھ تال میل قائم کر کے سرکاری طبی مرکز میں بروقت علاج ممکن بنایا گیا اور دو دن کے اندر معاملہ حل ہوگیا، جس سے ادارے کے فوری اور نتیجہ خیز ردعمل کا اظہار ہوا۔
لیفٹیننٹ گورنر کا سینک سہایتا کیندرا مسلح افواج اور مرکزی مسلح پولیس فورسز کے حاضر سروس اہلکاروں کی فلاح کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔
دریں اثنا ڈاکٹر مکسن ٹکو، بی جے پی سوشل میڈیا انچارج جموں و کشمیر نے آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کر کے کشمیری پنڈت برادری کے مختلف فلاحی مسائل سے آگاہ کیا۔
بعد ازاں جنرل بس اسٹینڈ جموں کے ملٹی ٹائر پارکنگ دکاندار ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے، جن کی قیادت وشال مہاجن کر رہے تھے، جبکہ شکتی ادگھوش فاؤنڈیشن کے ایک وفد نے کنوینر پریتی چودھری کی سربراہی میں لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی۔
رکن اسمبلی ترال رفیق احمد نائیک اور جے کے اپنی پارٹی کے سینئر نائب صدر غلام حسن میر نے بھی آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں و کشمیر کے جغرافیائی رقبے کا تقریباً۴۸فیصد جنگلات پر مشتمل

Next Post

’بجٹ جموںکشمیر کی ترقی کا نقش راہ ہے ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

2026-09-04
یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے
اہم ترین

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

2026-09-04
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری

2026-09-04
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ

2026-09-04
 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات
اہم ترین

 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات

2026-09-04
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

 یاسین ملک کاپاکستانی اہلیہ سے طلاق کا فیصلہ

2026-09-04
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو معاونین گرفتار:پولیس
اہم ترین

ریاسی کے جنگلات میں ’’جنگی نوعیت‘‘ کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد، گرینیڈ اور 184 کارتوس ضبط

2026-09-04
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

طویل غیر مجاز غیر حاضری پر ڈاکٹر  کو ملازمت سے برطرف کردیا

2026-09-04
Next Post
’بجٹ جموںکشمیر کی ترقی کا نقش راہ ہے ‘

’بجٹ جموںکشمیر کی ترقی کا نقش راہ ہے ‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.