ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں و کشمیر کے جغرافیائی رقبے کا تقریباً۴۸فیصد جنگلات پر مشتمل

کپواڑہ، بارہمولہ اور ڈوڈہ جیسے اضلاع جنگلاتی زمین کے سب سے بڑے حصے کے حامل ہیں‘سرکاری اعداد و شمار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-11
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
جموں و کشمیر کے جغرافیائی رقبے کا تقریباً۴۸فیصد جنگلات پر مشتمل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

سرینگر: محکمہ جنگلات و ماحولیات کی جانب سے جاری سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر کے کل جغرافیائی رقبے کا تقریباً۴۸فیصد حصہ جنگلات پر مشتمل ہے، جبکہ کپواڑہ، بارہمولہ اور ڈوڈہ جیسے اضلاع جنگلاتی زمین کے سب سے بڑے حصے کے حامل ہیں۔
سال۲۰۲۴۔۲۵کے ضلع وار جنگلاتی رقبے کے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر کا کل جغرافیائی رقبہ۴۲ہزار۲۴۱مربع کلومیٹر ہے، جس میں سے۲۰ہزار۱۹۴مربع کلومیٹر جنگلات کے تحت ہے، جو مجموعی رقبے کا 47.81 فیصد بنتا ہے۔
مطلق اعداد میں ضلع ڈوڈہ سب سے زیادہ جنگلاتی رقبے کا حامل ہے، جہاں۵۵۵۵مربع کلومیٹر علاقہ جنگلات پر مشتمل ہے۔ یہ یونین ٹیریٹری کے کل جنگلاتی رقبے کا 27.51 فیصد بنتا ہے، جبکہ ڈوڈہ کے جغرافیائی رقبے کا 47.52 فیصد حصہ جنگلات پر محیط ہے۔
اس کے بعد بارہمولہ آتا ہے جہاں۲۶۹۰مربع کلومیٹر جنگلاتی زمین ہے، جو کل جنگلاتی رقبے کا 13.32 فیصد اور ضلع کے جغرافیائی رقبے کا 58.63 فیصد بنتا ہے۔ ادھم پور میں۲ہزار۳۴۳مربع کلومیٹر جنگلات ہیں، جو کل جنگلاتی رقبے کا 11.60 فیصد اور اس کے جغرافیائی رقبے کا 51.49 فیصد ہیں۔
ضلع کپواڑہ جنگلاتی کثافت کے لحاظ سے نمایاں اضلاع میں شامل ہے، جہاں جنگلات ضلع کے جغرافیائی رقبے کے 71.58 فیصد پر پھیلے ہوئے ہیں۔ ضلع میں 1,703 مربع کلومیٹر جنگلاتی زمین ہے، جو جموں و کشمیر کے مجموعی جنگلاتی رقبے میں 8.43 فیصد حصہ ڈالتی ہے۔
جنوبی کشمیر میں اننت ناگ کے۲۰۶۸مربع کلومیٹر علاقے پر جنگلات ہیں، جو کل جنگلاتی رقبے کا 10.24 فیصد اور ضلع کے جغرافیائی رقبے کا 51.91 فیصد بنتا ہے۔ پلوامہ، جس کا جغرافیائی رقبہ نسبتاً کم ہے، میں ۸۱۰مربع کلومیٹر جنگلات ہیں جو ضلع کے 57.94 فیصد حصے پر محیط ہیں۔
جموں خطے میں راجوری کے۱۲۶۷ مربع کلومیٹر علاقے پر جنگلات ہیں، جو اس کے جغرافیائی رقبے کا 48.17 فیصد بنتے ہیں، جبکہ پونچھ میں۹۵۱ بع کلومیٹر جنگلات ہیں جو 56.81 فیصد رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں۔ کٹھوعہ اور جموں اضلاع میں بالترتیب۹۹۱؍اور۹۵۹مربع کلومیٹر جنگلات ہیں، جو کٹھوعہ کے 37.38 فیصد اور جموں ضلع کے 30.97 فیصد رقبے پر مشتمل ہیں۔
ضلع سرینگر میں جنگلاتی رقبہ سب سے کم ہے، جہاں۳۸۰مربع کلومیٹر علاقہ جنگلات پر مشتمل ہے، جو کل جنگلاتی رقبے کا 1.88 فیصد اور ضلع کے جغرافیائی رقبے کا 17.06 فیصد بنتا ہے۔ بڈگام میں۴۷۷مربع کلومیٹر جنگلاتی زمین ہے، جو ضلع کے 34.79 فیصد رقبے پر محیط ہے۔
محکمہ کے مطابق یہ اعداد و شمار لائن آف کنٹرول کے اِس پار کے علاقوں سے متعلق ہیں اور چین اور پاکستان کے غیر قانونی قبضے والے خطوں کو شامل نہیں کیا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسمبلی میں ریزرویشن پالیسی پر حکومت کا تفصیلی جواب

Next Post

سینک سہایتا کیندرا فوجیوں اور اہلِ خانہ کی فلاح کے لیے سرگرم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

2026-09-04
یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے
اہم ترین

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

2026-09-04
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری

2026-09-04
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ

2026-09-04
 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات
اہم ترین

 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات

2026-09-04
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

 یاسین ملک کاپاکستانی اہلیہ سے طلاق کا فیصلہ

2026-09-04
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو معاونین گرفتار:پولیس
اہم ترین

ریاسی کے جنگلات میں ’’جنگی نوعیت‘‘ کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد، گرینیڈ اور 184 کارتوس ضبط

2026-09-04
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

طویل غیر مجاز غیر حاضری پر ڈاکٹر  کو ملازمت سے برطرف کردیا

2026-09-04
Next Post
سینک سہایتا کیندرا فوجیوں اور اہلِ خانہ کی فلاح کے لیے سرگرم

سینک سہایتا کیندرا فوجیوں اور اہلِ خانہ کی فلاح کے لیے سرگرم

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.