بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سانبہ میں جعلی کرنسی کی تحقیقات کے نتیجے میں 19 کروڑ روپے کی کوکین برآمد، ملزم گرفتار: پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-11
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
دہشت گردی کیس میںملزم کو چار سال چار ماہ قید کی سزا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع سانبہ میں پولیس نے جعلی کرنسی کے معاملے میں گرفتار ایک ملزم سے پوچھ گچھ کے نتیجے میں۱۹کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی کوکین ضبط کی ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سانبہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 9ہزار روپے کی جعلی کرنسی بر آمد کی جس کے بعد پولیس اسٹیشن بری برہمنہ کے دائرہ اختیار میں تقریباً 1937.80 گرام کوکین جیسا مواد جس کی مالیت تقریباً 19.37 کروڑ روپیے ہے، کو بر آمد کیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ۳فروری۲۰۲۶ کو پنجاب نیشنل بینک برانچ بری برہمنہ کے برانچ منیجر نے پولیس اسٹیشن بری برہمنہ میں ایک تحریری شکایت درج کروائی جس میں بتایا گیا کہ دل محمد ولد غلام رسول ساکن نزدیک دیجیانہ آشرم جموں نے مذکورہ بینک میں۹ہزار روپیے کی جعلی کرنسی جمع کروائی۔
ان کا کہنا ہے کہ شکایت کی بنیاد پر پولیس اسٹیشن بری برہمنہ میں بی این ایس کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 59/2026 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور تفتیش شروع کی گئی۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ تفتیش کے دوران پولیس نے ملزم دل محمد ، جو اس وقت جلال آباد سنجوان جموں میں مقیم ہے، کے جموں وکشمیر بینک برانچ کنگیال جموں اور پنجاب نیشنل بیکن برانچ بری برہمنہ کے کھاتوں کے اسٹیٹمنٹس حاصل کئے۔
ترجمان نے کہا کہ جانچ پڑتال سے معلوم ہوا کہ ملزم کو جموں وکشمیر بینک کے کھاتے میں۱۸لاکھ روپیے اور پی این بی کے کھاتے میں 2.40 لاکھ روپیے موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا’’چونکہ ملزم پیشے سے ایک ڈرائیور ہے، اس لئے بھاری بینک بیلنس کے ذرائع معلوم کرنے کی غرض سے ایس ایس پی سانبہ کی سربراہی میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی جس میں ایس ایچ او پولیس اسٹیشن بری برہمنہ اور دیگر افسران شامل تھے‘‘۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس کی مسلسل تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ طویل عرصے سے کوکین کی فروخت میں ملوث رہا ہے اور اس نے یہ رقم منشیات کی اسمگلنگ کے ذریعے کمائی ہے۔
ترجمان نے کہا’’ملزم کے انکشاف پر پولیس نے جنڈال کوکو فیکٹری بری برہمنہ کے گیراج سے (جہاں وہ بطور ڈرائیور ملازم تھا) دو پیکٹ کوکین بر آمد کئے جو کارڈ بورڈ میں سیلو ٹیپ سے لپٹے ہوئے تھے اور جن کا وزن تقریباً 1937.80 گرام تھا‘‘۔
ان کا کہنا ہے کہ پولیس نے مجسٹریٹ کی موجودگی میں قانونی تقاضوں کے مطابق موقع پر ہی ممنوعہ مواد کو ضبط کر دیا اور اس کے مطابق مقدمے میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات بھی شامل کر لیں اور مزید تحقیقات شروع کیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کانگریس کے طارق قرہ نے ساسکی قرضوں پر سوال اٹھایا

Next Post

جموں و کشمیرمیں۴۸ کرشر یونٹس سیل کئے گئے 

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
جموں و کشمیرمیں۴۸ کرشر یونٹس سیل کئے گئے 

جموں و کشمیرمیں۴۸ کرشر یونٹس سیل کئے گئے 

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.