اتوار, ستمبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’گزشتہ بجٹ میں فنڈز میں تاخیر سے عوام سخت ناخوش‘

اس بار موثر اور تیز عملدرآمد ضروری‘طارق قرہ کی تلقین

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-08
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’گزشتہ بجٹ میں فنڈز میں تاخیر سے عوام سخت ناخوش‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

جموں: جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اور رکن اسمبلی طارق حمید قرہ نے ہفتے کے روز گزشتہ بجٹ کی عمل آوری میں سامنے آنے والی خامیوں، فنڈز کی تاخیر سے منصوبوں کے سست رفتار نفاذ پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام اس صورتحال سے بے حد ناراض رہے، لہٰذا نئے بجٹ میں حکومت کو ذمہ داری کے ساتھ بہتر، مؤثر اور بروقت کام کرنا ہوگا۔
ہفتہ کواسمبلی کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں قرہ نے کہا’’گزشتہ بجٹ پیش ہونے کے بعد عمل درآمد کے معاملے میں شدید کوتاہیاں دیکھنے کو ملیں۔ زمینی سطح پر ترقیاتی کام رُکے رہے، فنڈز کی الاٹمنٹ غیر معمولی طور پر تاخیر کا شکار رہی، جس سے لوگوں میں بے چینی اور غصہ پیدا ہوا۔ انتظامیہ کو یہ سمجھنا ہوگا کہ بجٹ صرف اعداد و شمار کا کھیل نہیں بلکہ عوامی مفاد سے جڑا معاملہ ہے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اگر واقعی عوام دوست طرزِ حکمرانی چاہتی ہے تو اسے فنڈز کے بروقت استعمال، شفافیت اور جوابدہی کو اپنی اولین ترجیح بنانا ہوگا۔
قرہ نے بجٹ میں درج ساسکی اسکیم کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میری سمجھ کے مطابق ساسکی کوئی گرانٹ اِن ایڈ نہیں ہے بلکہ اس مد میں حکومت کو تقریباً۱۴۵۰کروڑ روپے تین مرتبہ موصول ہوتے ہیں۔ اس کی نوعیت اور رقم کو لے کر شفاف وضاحت ضروری ہے تاکہ غلط فہمی دور ہو سکے۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے نتائج تب ہی سامنے آئیں گے جب متعلقہ محکمے تیزی سے کام کریں، فائلیں دبیز الماریوں میں نہ پڑی رہیں اور فنڈز وقت پر خرچ ہوں۔
قرہ نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ بجٹ کے اعلانات کو محض کاغذی نہ چھوڑے بلکہ ان کی عملی شکل عوام تک پہنچائے۔
کانگریسی لیڈر نے مزید کہا کہ بجٹ کاری کا مقصد زمینی سطح پر عوامی مشکلات دور کرنا، روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور ترقیاتی رفتار بڑھانا ہے،لیکن اگر فنڈ ہی وقت پر جاری نہ ہوں تو ترقی کیسے ممکن ہے؟ گزشتہ سال عوام نے اس تاخیر کا کڑوا تجربہ کیا، اس لیے اس بار بہتری ناگزیر ہے۔
قرہ نے زور دے کر کہا کہ شفافیت، جوابدہی اور بروقت منصوبہ بندی ہی وہ عوامل ہیں جو موجودہ مالی سال کو عوام دوست بنا سکتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’اعتماد بھارت کی سب سے مضبوط کرنسی بن چکا ہے‘ بھارت ترقی کا قابلِ اعتماد شراکت دار ہے‘

Next Post

’نئے انتظامی یونٹ بنانے کا کوئی منصوبہ نہیں‘ موجودہ کو فعال بنانا ترجیح‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

2026-09-04
یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے
اہم ترین

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

2026-09-04
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری

2026-09-04
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ

2026-09-04
 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات
اہم ترین

 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات

2026-09-04
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

 یاسین ملک کاپاکستانی اہلیہ سے طلاق کا فیصلہ

2026-09-04
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو معاونین گرفتار:پولیس
اہم ترین

ریاسی کے جنگلات میں ’’جنگی نوعیت‘‘ کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد، گرینیڈ اور 184 کارتوس ضبط

2026-09-04
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

طویل غیر مجاز غیر حاضری پر ڈاکٹر  کو ملازمت سے برطرف کردیا

2026-09-04
Next Post
’نئے انتظامی یونٹ بنانے کا کوئی منصوبہ نہیں‘ موجودہ کو فعال بنانا ترجیح‘

’نئے انتظامی یونٹ بنانے کا کوئی منصوبہ نہیں‘ موجودہ کو فعال بنانا ترجیح‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.