بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

۲۰۲۵میںایک کروڑ۷۷ لاکھ سیاح جموں و کشمیر آئے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-08
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
۲۰۲۵میںایک کروڑ۷۷ لاکھ سیاح جموں و کشمیر آئے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

جموں: جموں کشمیر اسمبلی میں حکومت نے بتایا کہ یکم جنوری۲۰۲۵سے۳۱دسمبر۲۰۲۵تک جموں و کشمیر میں مجموعی طور پر ایک کروڑ ۷۷لاکھ۶۵ہزار۳۹۰سیاحوں کی آمد ریکارڈ کی گئی، جن میں۳۶ہزار۴۱۰بین الاقوامی جبکہ ایک کروڑ۷۷لاکھ۲۸ہزار۹۸۰ ملکی سیاح شامل تھے۔ حکومت نے واضح کیا کہ موجودہ تعداد میں مزید اضافہ کرنے کے لیے مستقل بنیادوں پر پروموشنل سرگرمیاں، بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور بین الاقوامی سطح پر خطے کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کے حوالے سے جواب میں بتایا گیا کہ شیخ العلوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ سرینگر مکمل طور پر بین الاقوامی پروازوں کے لیے تیار ہے اور یہاں امیگریشن، کسٹمز، سیکورٹی اور مسافر سہولیات سمیت تمام ضروری انتظامات موجود ہیں۔ تاہم دبئی، جدہ، لندن اور دیگر مقامات کے لیے براہِ راست پروازوں کا آغاز ایئرلائنز کے تجارتی اور عملی فیصلوں سے مشروط ہے۔ حکومت نے کہا کہ ایئرپورٹ ہر وقت اس قابل ہے کہ جب بھی کوئی ایئرلائن بین الاقوامی سروس شروع کرنا چاہے، فوری طور پر اسے سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
ہوم سٹے پروگرام کے بارے میں حکومت نے بتایا کہ یہ اسکیم انتہائی کامیاب ثابت ہوئی ہے، جس سے رہائش کی گنجائش میں اضافہ ہوا، مقامی روزگار کے مواقع بڑھے اور کمیونٹی کی سیاحت میں شمولیت مضبوط ہوئی۔ محکمہ سیاحت نے اس مثبت ردعمل کے بعد پروگرام کو دیگر علاقوں تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس دوران درپیش بڑی رکاوٹوں میں آگاہی کی کمی، تربیت اور صلاحیت سازی کی ضرورت اور بعض بنیادی ڈھانچے سے متعلق مسائل شامل ہیں، جنہیں حل کرنے کے لیے محکمہ مسلسل آگاہی مہمات، تربیتی پروگراموں اور متعلقہ محکموں کے ساتھ ہم آہنگی بڑھا رہا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آرمی چیف کا پونچھ کے اگلے مورچوں کا دورہ

Next Post

جموں و کشمیر میں نئی شراب کی دکانیں کھولنے کا کوئی منصوبہ نہیں:حکومت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
جموں و کشمیر میں نئی شراب کی دکانیں کھولنے کا کوئی منصوبہ نہیں:حکومت

جموں و کشمیر میں نئی شراب کی دکانیں کھولنے کا کوئی منصوبہ نہیں:حکومت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.