بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کشمیر میں بھاری برف باری کے بیچ پولیس اور طبی عملہ بنے زندگیوں کے محافظ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-29
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, مقامی خبریں
A A
کشمیر میں بھاری برف باری کے بیچ پولیس اور طبی عملہ بنے زندگیوں کے محافظ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

میڈیکل انٹرنوں کی ہڑتال ختم

کشمیر میں علاقائی سنیما کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں: پنکج ترپاٹھی

سرینگر: وادی کشمیر میں بھاری برف باری نے جہاں عام زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے وہیں ایسے سخت ماحول میں جموں و کشمیر پولیس اور محکمہ صحت اوردیگر ادارے عوام کے لیے حقیقی معنوں میں ریڑھ کی ہڈی ثابت ہو رہے ہیں۔
برف سے ڈھکی سڑکیں، منقطع رابطے، پھنسے ہوئے مریض اور عملاً بند مواصلاتی نظام نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ ہنگامی صورتحال میں پولیس اور طبی عملہ ہی وہ فورسز ہیں جو ہر مشکل کے باوجود عوام کی جان بچانے کے لیے پیش پیش رہتے ہیں۔
بارہمولہ، سوپور، کپوارہ، گاندربل اور کولگام سمیت متعدد اضلاع میں پولیس نے بروقت کارروائیاں انجام دے کر نہ صرف زندگیاں بچائیں بلکہ برفانی آفات کے بیچ انسانی مدد کی بہترین مثال قائم کی۔
بارہمولہ کے وترگام علاقے میں کریری پولیس کو اس وقت ہنگامی کال موصول ہوئی جب مقامی خاتون گلشن بیگم دردِ زہ کے باعث شدید تکلیف میں تھیں۔ بھاری برف باری کے باوجود پولیس ٹیم فوری طور پر موقعے پر پہنچی اور انہیں محفوظ طریقے سے سب ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا۔
اسی ضلع کے منگام علاقے میں برف سے بوجھل چھت گرنے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے عبدالرحمان شاہ کو بھی پولیس نے بروقت ریسکیو کر کے طبی امداد فراہم کی۔ تھندمہ علاقے میں دو سالہ کمسن بچی بے ہوش ہوجانے کے بعد فوری علاج کی محتاج تھی، پولیس نے رکاوٹوں کے باوجود اسے ہسپتال منتقل کر کے اس کی جان بچائی۔
کنزر میں ایک ایمبولینس برف میں دھنس گئی تھی جس میں ایک ہنگامی مریض کو اسپتال لے جایا جا رہا تھا۔ اس موقع پر مقامی تحصیلدار نے خود برف میں اتر کر ایمبولینس کو دھکیلنے میں مدد کی اور راستہ صاف کر کے مریض کو اسپتال تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
سوپور کے سنگرامہ علاقے میں برف نے راستے مکمل طور پر بند کر دیے تھے۔ اسی دوران ایک گھر میں فوتگی واقع ہوئی، اور پولیس اہلکاروں نے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پا دہ چل کر میت کو گھر سے باہر نکالا تاکہ اسے اوڑی لے جا کر آخری رسومات ادا کی جا سکیں۔ مقامی لوگوں نے پولیس کی اس مدد کو مشکل وقت میں ’بڑی راحت‘ قرار دیا۔
ہندوارہ کے ہرنی پورہ علاقے میں ضعیف زیبہ بیگم شدید برف باری میں پھنس گئی تھیں۔ پولیس نے جے سی بی مشین تعینات کر کے برف ہٹا کر خاتون کو محفوظ مقام پر منتقل کیا اور پھر انہیں اسپتال پہنچایا۔
گاندربل میں پولیس نے پھنسے ہوئے گاڑیوں کو نکالنے کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو بھی محفوظ راستوں کی طرف منتقل کیا۔ ادھر کولگام میں پولیس نے نیوگ ٹنل کے نزدیک پھنسے ہوئے ایمبولینس کو دھکا دے کر راستہ بنایا اور بیہی باغ سے ایک۸۰سالہ مریض کو سرکاری گاڑی میں یارپورہ اسپتال پہنچایا۔
ادھر چرار شریف میں گزشتہ دو دنوں کے دوران برف باری میں پھنسے ہوئے کم از کم ایک درجن مریضوں کو اسپتال پہنچایا گیا۔ بلاک میڈیکل آفیسر چرار شریف ڈاکٹر تصور نے یو این آئی کو بتایا کہ گزشتہ تین دنوں سے ڈاکٹر، نیم طبی عملہ اور ڈرائیور چوبیس گھنٹے ڈیوٹی پر مستعد ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دور دراز پہاڑی علاقوں میں برف کی وجہ سے مکمل طور پر منقطع رابطے کے باوجود عملے نے مریضوں کو ہسپتال منتقل کر کے ان کی جان بچائی۔
پولیس نے وادی بھر میں ہنگامی کنٹرول روم قائم کیے ہیں جہاں سے ریسکیو ٹیمیں چوبیس گھنٹے تعینات ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوراً قائم شدہ ہیلپ لائن نمبروں پر رابطہ کریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اجیت پوار کے ’گناہ‘ معاف!

Next Post

کشمیر: تازہ برف باری نے خشک سالی کا قحط ختم کیا؛ خشک چشمے پھر سے رواں، کسانوں میں خوشی کی لہر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

میڈیکل انٹرنوں کی ہڑتال ختم

2026-09-09
وزیر اعلیٰ کا سیلابی راحت‘بازآبادکاری اور بحالی کے کاموں کاجائزہ
اہم ترین

کشمیر میں علاقائی سنیما کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں: پنکج ترپاٹھی

2026-09-09
کپوارہ میں ایل او سی پر در اندازی کی الگ الگ کوششوں میں تین ملی ٹنٹ جاں بحق:فوج
اہم ترین

پونچھ کی سرحدی باشندی دہشت گردی خطرات سے خبردار

2026-09-09
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کا سیلابی راحت‘بازآبادکاری اور بحالی کے کاموں کاجائزہ

2026-09-09
ڈانگری گاؤں میں سی آر پی ایف اہلکاروں کی اضافی تعیناتی کا عمل شروع
اہم ترین

جموں خطے میں۲۱ مقامات پر فوج کی جگہ سی آر پی ایف تعینات ہوگی

2026-09-09
انٹرنزکی زبانی یقین دہانی مسترد‘ہڑتال جاری
اہم ترین

ایس کے آئی ایم ایس  کالج کا ہڑتالی میڈیکل انٹرنز کو شوکاز نوٹس

2026-09-09
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر  کو جموں و کشمیر کا اضافی چارج

2026-09-09
اہم ترین

اسمبلی سیکریٹریٹ میں  جے کے اے ایس افسر  کی تعیناتی منسوخ

2026-09-09
Next Post
کشمیر: تازہ برف باری نے خشک سالی کا قحط ختم کیا؛ خشک چشمے پھر سے رواں، کسانوں میں خوشی کی لہر

کشمیر: تازہ برف باری نے خشک سالی کا قحط ختم کیا؛ خشک چشمے پھر سے رواں، کسانوں میں خوشی کی لہر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.