سرینگر//
جموں کشمیر میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ۱۵۰نئے معاملات سامنے آئے ہیںجن میں ۴۴کشمیر صوبہ سے اور۹۶ کا تعلق جموں صوبہ سے ہے۔
ایک سرکاری بیان کے مطابق اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد۴لاکھ۵۶ہزار۲۹۱تک پہنچ گئی ہے‘ جن میں سے۷۶۹(صوبہ جموں میں۴۶۶؍اور کشمیر صوبے میں۳۰۳)سر گرم معاملات ہیں۔اَب تک۴لاکھ۵ہزار۷۶۴؍اَفراد صحت یاب ہوئے ہیں ۔
بیان کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع گاندربل میں۲؍ اورضلع سرینگر میں۴۱نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔کولگام، شوپیان ، بڈگام ، بارہمولہ ،کپواڑہ ،اننت ناگ بانڈی پورہ اورپلوامہ اضلاع سے مثبت معاملات کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔
اِسی طرح ضلع اودھمپور میں۱۱، ضلع راجوری میں ۳، ضلع ڈوڈہ میں۴،ضلع کٹھوعہ میں ۲‘ ضلع سانبہ میں بھی ۲؍اورضلع جموںمیں۷۴نئے مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔پونچھ ،رام بن،رِیاسی اورکشتواڑ اضلاع سے کسی مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں آئی ہے۔
اِسی دوران آج مزید۱۰۹؍اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجن میں۴۷صوبہ کشمیر اور۶۲کا تعلق جموں صوبہ سے ہیں۔
جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد۴۷۵۸تک پہنچ گئی ،جن میں سے۲۴۲۵ کا کشمیر اور۲۳۳۳کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔