جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

12ویں برکس پارلیمانی فورم کانفرنس ہندوستان میں ہوگی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-07
in مقامی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

نئی دہلی، برازیلیا// ہندوستان سمیت 10 رکن ممالک کے پارلیمانوں کے نمائندوں نے 4-5 جون 2025 کو برازیلیا میں منعقدہ 11ویں برکس پارلیمانی فورم کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کی۔ ہندوستان کی قیادت لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے ایک اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد کے ساتھ کی۔
اس سال برکس پارلیمانی فورم میں حصہ لینے والے 10 رکن ممالک تھے : ہندوستان، برازیل، روس، چین، جنوبی افریقہ، ایران، متحدہ عرب امارات، مصر، ایتھوپیا اور انڈونیشیا۔ ان ممالک کی پارلیمانوں کے نمائندوں نے کانفرنس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور مشترکہ اعلامیہ کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔
کانفرنس کے دوران بات چیت اور غور و خوض کے کئی دور کے بعد، مصنوعی ذہانت (اے آئی)، عالمی تجارت اور معیشت، بین الپارلیمانی تعاون، عالمی امن اور سلامتی جیسے اہم امور پر وسیع اتفاق رائے پایا گیا۔
مختلف مسائل پر ہندوستان کے خیالات کو تمام ممالک نے سراہا اور متفقہ طور پر حتمی مشترکہ اعلامیہ میں شامل کیا گیا۔ خاص طور پر دہشت گردی کے معاملے پر ہندوستان کی فیصلہ کن پالیسی کا سنجیدگی سے اعتراف کیا گیا۔ ہندوستان نے واضح طور پر اور سختی سے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی، اور دہشت گردی کے خلاف "زیرو ٹالرنس” کی پالیسی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
مشترکہ اعلامیہ میں پہلگام، ہندوستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تمام برکس ممالک کی پارلیمان دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کریں گی – مسٹر برلا نے دہشت گرد تنظیموں کی مالی مدد کو روکنے ، انٹیلی جنس کے اشتراک، جدید ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کو روکنے ، اور تحقیقات اور عدالتی عمل میں تعاون جیسے پہلوؤں پر مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔
ہندوستان کی پالیسی اور قیادت کی خاص طور پر تعریف کی گئی، اور برکس پارلیمنٹس نے تسلیم کیا کہ عالمی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے تمام اقوام کی فعال شرکت کی ضرورت ہے ۔ سمٹ میں، مسٹر برلا نے مختلف موضوعات پر ہندوستان کے واضح اور مضبوط کردار کو مؤثر طریقے سے پیش کیا – خاص طور پر دہشت گردی کے خلاف عالمی تعاون، ایک منصفانہ اور متوازن عالمی نظم، تکنیکی اختراعات اور جمہوری تبادلے میں شرکت۔
سربراہی اجلاس کے اختتام پر، ہندوستان کو 12ویں برکس پارلیمانی فورم کی میزبانی سونپی گئی، اور لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کو اس کی صدارت سونپی گئی۔ ہندوستان اب برکس پارلیمنٹ کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ نقطہ نظر کو آگے بڑھانے میں ایک فعال کردار ادا کرے گا۔
ہندوستانی پارلیمانی وفد کی قیادت لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے کی۔ وفد میں راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش، راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سریندر سنگھ ناگر، لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ مسٹروجے بگھیل، لوک سبھا ایم پی مسٹر وویک ٹھاکر، لوک سبھا ایم پی ڈاکٹر شبری بیریڈی، لوک سبھا سکریٹری جنرل شری اُتپل کمار سنگھ، راجیہ سبھا سکریٹری جنرل پی سی مودی اور لوک سبھا سکریٹریٹ کے سینئر افسران شامل تھے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

عید الاضحی :آج کے دن بھی کچھ لوگ خوشیوں سے محروم ہیں!

Next Post

پاکستان دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف ٹھوس کارروائی کرنے میں ناکام رہا: برلا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

2026-09-11
اہم ترین

جموں و کشمیر ایک بار پھر  عالمی فلم سازی کا مرکز بن  سکتا ہے: مرکزی وزیر مروگن

2026-09-11
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں   ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت  پاکستانی شہری کے طور پر کرلی
اہم ترین

پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں  ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر کرلی

2026-09-06
گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل
اہم ترین

گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل

2026-09-06
Next Post
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر

پاکستان دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف ٹھوس کارروائی کرنے میں ناکام رہا: برلا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.