جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

غزہ میں۵ روپے پیکٹ کا ہندوستانی بسکٹ ۲۴۰۰ روپے میں کیوں فروخت ہو رہا ہے؟

غذا کی قلت اب قحط میں بدل گئی ہے ‘ایک کلو چین۴۹۱۴‘ایک لیٹر کھانا پکانے کا تیل۴۱۷۷ ‘آلو۱۹۵۶‘اورایک کلو پیاز۴۴۲۳ روپے میں دستیاب

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-07
in مقامی خبریں
A A
غزہ میں۵ روپے پیکٹ کا ہندوستانی بسکٹ ۲۴۰۰ روپے میں کیوں فروخت ہو رہا ہے؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

سرینگر//(ویب ڈیسک)
پارلی جی بسکٹ‘ جو ہندوستانی گھرانوں میں بچپن، چائے کے وقفے اور کم قیمت میں غذائیت کا مترادف ہے، کبھی بھی ایک لگڑری مصنوعات نہیں تھی۔ لیکن جنگ زدہ غزہ میں‘جہاں خوراک کی کمی شدید قحط میں بدل چکی ہے، یہ بسکٹ اپنی اصل قیمت سے تقریباً ۵ روپے سے۵۰۰ گنازیادہ قیمت پر فروخت ہو رہے ہیں۔
حال ہی میں غزہ سے وائرل ہونے والی ایک پوسٹ میں ایک شخص نے دعویٰ کیا کہ ممبئی کی کمپنی پارلی پروڈکٹس کی تیار کردہ پارلی جی بسکٹ۲۴ یورو (۲۳۴۲ روپے) سے زیادہ میں فروخت ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ اس قیمت پر حیران ہیں کیونکہ یہ بسکٹ ہندوستانی مارکیٹ میں ہمیشہ سے سب سے سستی خوراک میں شامل رہے ہیں۔
وائرل پوسٹ میں لکھا گیا’’طویل انتظار کے بعد، میں آج رفیف کیلئے اس کے پسندیدہ بسکٹ لے آیا۔ اگرچہ قیمت ۵ء۱ یورو سے بڑھ کر ۲۴ یورو ہو گئی، لیکن میں رفیف کو اس کی پسندیدہ چیز انکار نہیں کر سکتا تھا‘‘۔
اکتوبر ۲۰۲۳ میں اسرائیلی فوجی کارروائی کے بعد سے غزہ میں خوراک تک رسائی مسلسل کم ہوتی گئی ہے۔ اس سال۲ مارچ سے۱۹ مئی تک، محصور فلسطینی علاقے پر تقریباً مکمل پابندی عائد تھی۔ صرف محدود تعداد میں ہیومنٹیرین ٹرکوں کو جانے دیا گیا، اور وہ بھی شدید بین الاقوامی دباؤ کے بعد۔
اسرائیل، جو غزہ کی سیاسی اور عسکری تنظیم ’حماس‘ پر امداد کو ہتھیار بنانے کا الزام لگاتا ہے، نے روایتی اقوام متحدہ کی خوراک کی ترسیل معطل کر دی تھی۔
یہ بڑھی ہوئی قیمتیں صرف پارلی جی تک محدود نہیں ہیں، جو۴۳۰۰ کلومیٹر دور ہندوستان سے برآمد ہوتی ہے۔
غزہ سٹی کے۳۱ سالہ سرجن ڈاکٹر خالد الشوا نے این ڈی ٹی وی کو بتایا’’مسئلہ اصل سپلائرز یا ٹیکس کے ساتھ نہیں ہے۔ یہ سامان عام طور پر مفت ہیومنٹیرین امداد کے طور پر غزہ میں داخل ہوتا ہے، لیکن صرف چند لوگوں تک پہنچتا ہے۔ کمی کی وجہ سے یہ بلیک مارکیٹ میں بہت مہنگے داموں فروخت ہوتا ہے‘‘۔
ڈاکٹر خالد نے پارلی جی کا ایک پیکٹ حاصل کیا، جس کی قیمت تقریباً ۲۴۰ روپے تھی (کچھ جگہوں پر ۲۰۰۰ روپے سے زیادہ نہیں)۔ مختلف مقامات پر قیمتیں مختلف ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان پارلی جی پیکٹس پر’ایکسپورٹ پیک‘ لکھا ہوتا ہے، لیکن کوئی قیمت درج نہیں ہوتی۔
ڈاکٹر خالد نے کہا ’’تین ماہ سے زیادہ عرصے سے بارڈرز بند ہونے کی وجہ سے صرف بنیادی ضروریات کی محدود مقدار ہی داخل ہو پا رہی ہے، جو ۲۰ لاکھ لوگوں کی ضروریات پوری نہیں کرتی۔ لہٰذا جب کچھ لوگ یہ سامان حاصل کر لیتے ہیں یا لوٹ مار ہوتی ہے، تو یہ چیزیں ناقابل برداشت قیمتوں پر فروخت ہوتی ہیں‘‘۔
این ڈی ٹی وی کے پاس غزہ سے موصول ہونے والی ایک فہرست کے مطابق۶ جون۲۰۲۵ تک شمالی غزہ میں چند اہم اشیاء کی قیمتیں (ہندوستانی روپے میں) یہ ہیں: ایک کلو چین۴۹۱۴‘ایک لیٹر کھانا پکانے کا تیل۴۱۷۷ روپے ‘ایک کلو آلو۱۹۵۶‘ایک کلو پیاز۴۴۲۳‘ایک کپ کافی۱۸۰۰۔
غزہ میں پارلی جی کی بلند قیمت صرف ایک خوراک کی قلت کی علامت نہیں، بلکہ ایک انسانی المیے کی عکاس ہے۔ جب امداد کی ترسیل سیاسی اور عسکری تنازعات کا شکار ہو جائے، تو عام لوگ سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ اور پارلی جی، جو ہندوستان میں ۵ روپے میں دستیاب ہے، غزہ میں ایک لگڑری بن چکا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

محبوبہ نے کشمیر ریل لنک کو سراہا، کہا’یہ کئی حکومتوں کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے‘

Next Post

رایل رابطہ:امیت شاہ کی جموں و کشمیر کے عوام کو مبارکباد 

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

2026-09-11
اہم ترین

جموں و کشمیر ایک بار پھر  عالمی فلم سازی کا مرکز بن  سکتا ہے: مرکزی وزیر مروگن

2026-09-11
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں   ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت  پاکستانی شہری کے طور پر کرلی
اہم ترین

پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں  ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر کرلی

2026-09-06
گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل
اہم ترین

گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل

2026-09-06
Next Post
Amit shah

رایل رابطہ:امیت شاہ کی جموں و کشمیر کے عوام کو مبارکباد 

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.