بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مودی کو پیچھے ہٹنے اور غریبوں کے متحد ہونے کا موقع ہے ، منریگا بچانے کی لڑائی: راہل گاندھی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-23
in قومی خبریں
A A
لداخ کے لوگوں کی آواز کو دبایا جا رہا ہے©:راہل گاندھی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کل گجرات اور مہاراشٹر کادورہ کریں گے ، 35,000 کروڑ روپے کے متعدد منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

مضبوط طلب اور معاشی اعداد و شمار سے کاروباری اعتماد کئی سہ ماہیوں کی بلند ترین سطح پر: سی آئی آئی

نئی دہلی، 22 جنوری (یواین آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے رہنما راہل گاندھی نے کہا ہے کہ مہاتما گاندھی قومی روزگار گارنٹی اسکیم (منریگا) کو ختم کرنے کے خلاف شروع ہوئی لڑائی میں وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے منصوبوں میں کامیاب نہیں ہونے دینا ہے اور منریگا کی بحالی کے لیے سب کو متحد ہونا پڑے گا۔
مسٹر گاندھی نے تخلیقی کانگریس کے سربراہ سندیپ دکشت کے زیر اہتمام "منریگا بچائو مورچہ” کے کارکنوں کے قومی مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی چاہتی ہے کہ ملک میں جمہوریت، آئین اور ایک شخص ایک ووٹ کا تصور ختم ہو جائے اور آزادی سے پہلے والا ہندوستان واپس لایا جائے ۔ اسی سوچ کا نتیجہ ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام کو منریگا کے تحت ملے حقوق کو ختم کرنے کا کام کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ منریگا نے غریبوں کو روزگار کی ضمانت اور عزت کے ساتھ جینے کا حق دیا تھا۔ اس کے پیچھے سوچ یہ تھی کہ جسے بھی کام کی ضرورت ہو، وہ عزت کے ساتھ حق کے طور پر کام مانگ سکے اور حق کے ساتھ اسے کام ملے ۔ منریگا پنچایتی راج کے تحت چلایا جاتا تھا اور یہ عوام کی آواز اور ان کا حق تھا لیکن وزیر اعظم نریندر مودی اسے ختم کرنے میں لگے ہیں۔ کانگریس اس کے لیے لڑ رہی ہے اور حکومت کو منریگا کی بحالی پر مجبور کرے گی۔
راہل گاندھی نے کہا کہ اس سے پہلے مودی حکومت کسانوں کے خلاف کالے قوانین لے کر آئی تھی، جسے کسانوں نے روک دیا۔ جو ناانصافی کسانوں کے ساتھ کی گئی تھی، وہی اب مزدوروں کے ساتھ کی جا رہی ہے ۔
کانگریس رہنما نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہاکہ "کچھ سال پہلے بی جے پی حکومت تین سیاہ زرعی قوانین لے کر آئی اور اس کے ذریعے کسانوں پر حملہ کیا لیکن کسانوں اور ہم سب نے مودی پر دبائو ڈال کر اسے روک دیا۔ اب اسی طرح کا حملہ مزدوروں پر کرنے کی کوشش ہو رہی ہے اور اب مرکزی حکومت فیصلہ کرے گی کہ کس ریاست کو کتنا پیسہ بھیجا جائے ۔ بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں کو زیادہ پیسہ ملے گا اور اپوزیشن کی حکومت والی ریاستوں کو کم۔ مرکزی حکومت ہی طے کرے گی کہ کہاں کب کام ہوگا، کس کو کتنی مزدوری ملے گی۔ جو حقوق مزدوروں کو ملتے تھے ، اب وہ ٹھیکیداروں کو ملیں گے ۔ بی جے پی کی سوچ یہ ہے کہ ملک کی دولت اور وسائل منتخب ہاتھوں میں ہوں اور وہی لوگ اس ملک کو چلائیں۔ بی جے پی چاہتی ہے کہ ملک کی ساری دولت امیروں کے ہاتھ میں چلی جائے تاکہ غریب، دلت اور آدیواسی لوگ ان پر منحصر ہو جائیں اور ان کی بات مانیں۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شنکرآچاریہ کی توہین کا مطلب سناتن آستھا پر ضرب: اجے رائے

Next Post

مودی آج کیرالہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد اور افتتاح کریں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

مودی کل گجرات اور مہاراشٹر کادورہ کریں گے ، 35,000 کروڑ روپے کے متعدد منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

2026-09-08
مضبوط طلب اور معاشی اعداد و شمار سے کاروباری اعتماد کئی سہ ماہیوں کی بلند ترین سطح پر: سی آئی آئی
قومی خبریں

مضبوط طلب اور معاشی اعداد و شمار سے کاروباری اعتماد کئی سہ ماہیوں کی بلند ترین سطح پر: سی آئی آئی

2026-09-08
ستیہ نکیتن عمارت حادثے کے بعد وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کا فوری کارروائی کا حکم، پوری دہلی میں حفاظتی معائنہ شروع کرنے کا اعلان
قومی خبریں

ستیہ نکیتن عمارت حادثے کے بعد وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کا فوری کارروائی کا حکم، پوری دہلی میں حفاظتی معائنہ شروع کرنے کا اعلان

2026-09-08
انّ پورنا دیوی بدھ کو وارانسی میں نویں راشٹریہ پوشن ماہ کا کریں گی افتتاح
قومی خبریں

انّ پورنا دیوی بدھ کو وارانسی میں نویں راشٹریہ پوشن ماہ کا کریں گی افتتاح

2026-09-08
قومی خبریں

ستیہ نکیتن معاملے میں جنوبی زون کے ڈپٹی کمشنر سمیت پانچ حکام معطل

2026-09-08
قومی خبریں

ماروتی سوزوکی منتخب ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کرے گی

2026-09-08
قومی خبریں

ملک میں پرکشش طبی سیاحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے پانچ نکاتی منصوبہ پیش: پیوش گوئل

2026-09-08
قومی خبریں

کلکتہ ہائی کورٹ کو بل بورڈ ہٹانے کے خلاف ترنمول کی عرضی پر جلد سماعت کا حکم

2026-09-08
Next Post
’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘

مودی آج کیرالہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد اور افتتاح کریں گے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.