بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

دیہی عوام کو بندھوا مزدور بنانے کے مقصد سے مودی حکومت نے منریگا ختم کیا: کھرگے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-23
in قومی خبریں
A A
کانگریس اور سی پی آئی (ایم) نے چیف جسٹس پر حملے کو بتایا شرم ناک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کل گجرات اور مہاراشٹر کادورہ کریں گے ، 35,000 کروڑ روپے کے متعدد منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

مضبوط طلب اور معاشی اعداد و شمار سے کاروباری اعتماد کئی سہ ماہیوں کی بلند ترین سطح پر: سی آئی آئی

نئی دہلی، 22 جنوری (یواین آئی) کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور آر ایس ایس کا تعلق امیروں سے ہے اور وہ غریبوں کی تکلیف کو نہیں سمجھتے ۔ اسی لیے غریبوں کو غلام بنانے کے ارادے سے دیہی مزدوروں کے حق کی مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ (منریگا) کو ختم کرنے کا قدم اٹھایا گیا ہے ۔
کھرگے نے "منریگا بچائو مورچہ” کے ملک بھر سے آئے کارکنوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منریگا بچانے کی لڑائی بہت طویل ہے اور یہ لڑائی صرف نعرے لگا کر یا ایک جگہ بیٹھ کر نہیں جیتی جا سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے منریگا کو ختم کرنے کا قانون پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں پیش کیا تھا اور کانگریس نے اس کی سخت مخالفت کی تھی۔ اب جلد ہی بجٹ اجلاس شروع ہونے والا ہے اور کانگریس اس مسئلے کو دوبارہ اٹھائے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے غریبوں کے ساتھ ناانصافی کی ہے اور کانگریس اس قانون کی بحالی تک لڑائی جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کانگریس حکومت نے مہاتما گاندھی کے نام سے منریگا شروع کیا تھا لیکن مودی حکومت اسے تباہ کرنے پر تُلی ہوئی ہے ۔ منریگا کو ختم کر کے حکومت نے دیہی ہندوستان کے غریبوں اور کمزور طبقات پر حملہ کیا ہے ، جس کا ملک بھر میں احتجاج ہو رہا ہے ۔
کھرگے نے کہا کہ منریگا کو ختم کرنا صرف سماج کے کمزور طبقات پر حملہ نہیں بلکہ مہاتما گاندھی کو عوامی یادداشت سے ہٹانے اور گرام سوراج کی سوچ پر حملہ کرنے کی سازش ہے ۔ یہ پہلی بار ہے کہ کسی جماعت نے مہاتما گاندھی کے نام پر رکھی اسکیم سے ان کا نام ہٹانے کی جرات کی ہے ۔ یہ ملک اسے برداشت نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت منریگا کو ختم اس لیے کر رہی ہے تاکہ ملک کے دبے کچلے لوگوں کو "بندھوا مزدور” بنایا جا سکے ۔ منریگا سے لوگوں کو 100 دن کام کی قانونی ضمانت ملتی تھی، جسے ختم کیا جا رہا ہے ۔ کانگریس کو منریگا اور غریبوں کے حقِ روزگار کو بچانے کی لڑائی لڑنی ہے اور اس کے لیے سب مزدوروں کو متحد ہونا پڑے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے میں تین فلسطینی صحافیوں سمیت آٹھ افراد ہلاک،

Next Post

شنکرآچاریہ کی توہین کا مطلب سناتن آستھا پر ضرب: اجے رائے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

مودی کل گجرات اور مہاراشٹر کادورہ کریں گے ، 35,000 کروڑ روپے کے متعدد منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

2026-09-08
مضبوط طلب اور معاشی اعداد و شمار سے کاروباری اعتماد کئی سہ ماہیوں کی بلند ترین سطح پر: سی آئی آئی
قومی خبریں

مضبوط طلب اور معاشی اعداد و شمار سے کاروباری اعتماد کئی سہ ماہیوں کی بلند ترین سطح پر: سی آئی آئی

2026-09-08
ستیہ نکیتن عمارت حادثے کے بعد وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کا فوری کارروائی کا حکم، پوری دہلی میں حفاظتی معائنہ شروع کرنے کا اعلان
قومی خبریں

ستیہ نکیتن عمارت حادثے کے بعد وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کا فوری کارروائی کا حکم، پوری دہلی میں حفاظتی معائنہ شروع کرنے کا اعلان

2026-09-08
انّ پورنا دیوی بدھ کو وارانسی میں نویں راشٹریہ پوشن ماہ کا کریں گی افتتاح
قومی خبریں

انّ پورنا دیوی بدھ کو وارانسی میں نویں راشٹریہ پوشن ماہ کا کریں گی افتتاح

2026-09-08
قومی خبریں

ستیہ نکیتن معاملے میں جنوبی زون کے ڈپٹی کمشنر سمیت پانچ حکام معطل

2026-09-08
قومی خبریں

ماروتی سوزوکی منتخب ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کرے گی

2026-09-08
قومی خبریں

ملک میں پرکشش طبی سیاحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے پانچ نکاتی منصوبہ پیش: پیوش گوئل

2026-09-08
قومی خبریں

کلکتہ ہائی کورٹ کو بل بورڈ ہٹانے کے خلاف ترنمول کی عرضی پر جلد سماعت کا حکم

2026-09-08
Next Post
شنکرآچاریہ کی توہین کا مطلب سناتن آستھا پر ضرب: اجے رائے

شنکرآچاریہ کی توہین کا مطلب سناتن آستھا پر ضرب: اجے رائے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.