جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

شک کے یہ بیج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-23
in اداریہ
A A
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جب منبر و محراب تقسیم کا ذریعہ بننے لگیں

منشیات سے پاک بھارت کا ہدف اور جموں و کشمیر

چلئے صاحب شک کے بیج جو بوئے گئے تھے وہ آہستہ آہستہ ایک تناور درخت کی شکل اختیار کر چکے ہیں …….اب بات بات اور ہرایک بات پر شک کیا جا رہا ہے …….شک کیا جانے لگا ہے ۔کوئی بڑی بات نہیں ہے ‘ بالکل بھی نہیں ہے اگر جموں میں حالیہ دنوں کی سردی کو کسی سازش کا نتیجہ قرار دیا جائے اور…….اور وادی میں آجکل کی کھلکھلاتی دھوپ کو بھی کشمیریوں کےخلاف سازش سمجھا جائے ۔یہ سب ہو سکتا ہے ……. آج تک اگر نہیں ہو ا ہے تو صاحب اس کا یہ مطلب نہیں ہے……. بالکل بھی نہیں ہے کہ اب نہیں ہو گا …….آج تک تو یہ بھی نہیں ہو تا تھا کہ جموں شہر میں موجود گوشت کی دکانوں پر اعتراض کیا جائے ‘ انہیں بند کرنے کو کہا جائے ‘ ان کی موجودگی کےخلاف احتجاج اور مظاہرے کئے جائیں ……. آج تک ایسا کبھی نہیں ہوا تھا ……. لیکن اب ہورہا ہے …….اب ہو گا اور اس لئے ہو گا کیونکہ شک کے بیج تناور درخت بن گئے ہیں …….ممکن ہے اور سو فیصد ممکن ہے کہ جوڈیشل سروس میں محض میرٹ کی بنیاد پر جموں کے ’ہندؤں‘ نے بازی مار لی ہو …….اور اس مسابقتی امتحان میں کشمیر کے ’مسلمان ‘ پیچھے رہ گئے ہوں …….ممکن ہے کہ ایسا ہی ہوا لیکن ……. لیکن اب اس کی بھی تحقیقات کی بات ہو رہی ہے …….اس پر بھی سوال اٹھائے جا رہے ہیں ‘ اسے بھی سازش قرار دیا جارہا ہے …….سوال کیا جارہا ہے کہ کشمیر سے صرف ۱۳ ’مسلمان‘ ہی کیوں اور جموں سے ۲۹ ۱ہندو کیسے منتخب ہو سکتے ہیں …….ہو سکتے ہیں جناب یہ کوئی بڑی یا انوکھی بات نہیں ہے…….یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کسی اور امتحان میں کشمیر کے ’مسلمان‘ بڑی تعداد میں کامیاب ہو جائیں اور جموں کے ’ہندو‘ کم تعداد میں …….تو کیا اب ہر ایک لسٹ ‘ ہر ایک فہرست ‘ ہر ایک سلیکشن ‘ ہر ایک انتخاب کو شک کی نظر سے دیکھ کر اسے متنازعہ بناکر اس پر تنازعہ کھڑا کرکے تحقیقات کا مطالبہ کیا جائے …….جیسے کرکٹ اور فٹبال ٹیم کے انتخاب کے وقت کیا گیا …….جی ہاں ایسا ہی ہو گا …….اب ایسا ہی ہو گا اور اسے ہونے سے اب کوئی نہیں روکے گا ……. کوئی نہیں روک سکتا ہے اور……. اور اس لئے نہیں روسکتا ہے کیونکہ شک کے بیج یقینا ایک تناور اور مضبوط درخت میں تبدیل ہو گئے ہیں …….ایسا تناور درخت جسے آسانی سےکاٹا نہیں جا سکتا ہے…….اکھاڑا نہیں جا سکتا ہے ……. بالکل بھی نہیںجا سکتا ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یوم جمہوریہ سے قبل سیکورٹی مزید سخت

Next Post

قائدِ حزبِ اختلاف سنیل شرما کی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سچائی اور شفافیت سے عبارت سیاست
اداریہ

جب منبر و محراب تقسیم کا ذریعہ بننے لگیں

2026-09-09
سچائی اور شفافیت سے عبارت سیاست
اداریہ

منشیات سے پاک بھارت کا ہدف اور جموں و کشمیر

2026-09-08
سچائی اور شفافیت سے عبارت سیاست
اداریہ

پہلا بین الاقوامی فلم فیسٹول: کشمیر کا نیا فلمی سفر؟

2026-09-06
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش
اداریہ

جل جیون مشن:آخر مسئلہ کیا ہے ؟        

2026-09-05 - Updated on 2026-09-06
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش
اداریہ

  احتجاج اور جوابی احتجاج کے بیچ پستا عام آدمی    

2026-09-03
سچائی اور شفافیت سے عبارت سیاست
اداریہ

انٹرنز کا وظیفہ: جائز مطالبہ، مگر مریض اولین ترجیح

2026-09-02
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش
اداریہ

سرینگر کی ازسرنو ترتیب

2026-09-01
سچائی اور شفافیت سے عبارت سیاست
اداریہ

ایک ہی دن کے دو اعلانات: لداخ کو۳۷۱، کشمیر کو۳۷۰ کی سیاست؟                

2026-08-30
Next Post
قائدِ حزبِ اختلاف سنیل شرما کی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات

قائدِ حزبِ اختلاف سنیل شرما کی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.