پیر, اکتوبر 26, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سمرن بالا: یومِ جمہوریہ پر آل میل سی آر پی ایف یونٹ کی قیادت کرنے والی جموں و کشمیر کی خاتون افسر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-22
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
سمرن بالا: یومِ جمہوریہ پر آل میل سی آر پی ایف یونٹ کی قیادت کرنے والی جموں و کشمیر کی خاتون افسر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

عمر کابینہ کی اگلے ہفتے توسیع اور رد و بدل 

کے ڈی اے کا یکطرفہ نوٹیفکیشنز کے خلاف احتجاج کا انتباہ

سری نگر: تمام رکاوٹیں توڑتے ہوئے‘۲۶سالہ سمرن بالا، جو سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف)میں اسسٹنٹ کمانڈنٹ ہیں‘۷۶ویں یومِ جمہوریہ کی پریڈ میں آل میل سی آر پی ایف یونٹ کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون افسر بن کر تاریخ رقم کرنے جا رہی ہیں۔
جموں و کشمیر کے نووشہرہ کی رہائشی سمرن بالا کا تعلق ایسے گاؤں سے ہے جو پاکستان کی مسلسل گولہ باری سے متاثر رہا ہے۔ گولوں اور پاکستانی فائرنگ کے سائے میں گزرا بچپن آج ناقابلِ شکست عزم کی ایک مثال بن چکا ہے۔
یہ نوجوان افسر۱۴۰سے زائد مرد اہلکاروں پر مشتمل دستے کی قیادت کرتے ہوئے رسمی مارچ کی کمان سنبھالنے والی پہلی خاتون افسر بننے جا رہی ہیں، جو ملک کی سب سے بڑی نیم فوجی فورس اور بھارت بھر کی وردی پوش خواتین کے لیے ایک نادر اور طاقتور سنگِ میل ہے۔
این ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سمرن بالا نے کہا کہ اس لمحے کو بیان کرنے کے لیے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔
ان کاکہنا ہے ’’یہ ایک ایسا احساس ہے جس کی کوئی مثال نہیں۔ میرے سامنے پریڈ کا منظر، ایوانِ ہند کی شان و شوکت ملک کے سب سے بڑے دن پر اس فورس کی قیادت کرنا ایک اعزاز بھی ہے اور بڑی ذمہ داری بھی۔ اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا‘‘۔
جموں سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ فوجی افسر کیپٹن انیل گور نے بھی اس کامیابی پر اظہارِ خیال کیا۔
گور نے کہا’’یہ ایک علامتی تبدیلی ہوگی، جہاں رکاوٹیں ٹوٹیں گی اور وردی پوش خواتین کے لیے اپنے مستقبل خود تراشنے کے دروازے کھلیں گے‘‘۔
راجوری اور پونچھ کے سرحدی علاقوں میں سمرن کی اس کامیابی نے نئی امنگیں جگا دی ہیں۔راجوری کی ایک نوجوان لڑکی گیتا رانی نے کہا’’بالکل سمرن کی طرح ہم بھی وردی پہننا اور ماں بھارت کی خدمت کرنا چاہتے ہیں‘‘۔یہ جذبات وہاں کی کئی لڑکیوں کی آواز بن چکے ہیں۔
سمرن بالا اپنے ضلع سے سی آر پی ایف میں افسر بننے والی پہلی خاتون بھی ہیں۔
انہوں نے یو پی ایس سی سی اے پی ایف کا امتحان اپنی پہلی ہی کوشش میں کامیابی سے پاس کیا اور کالج کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تیاری کرتے ہوئے۱۵۱ امیدواروں میں۸۲ویں آل انڈیا رینک حاصل کی۔
مئی۲۰۲۳میں ہونے والے اس امتحان میں جموں و کشمیر سے کامیاب ہونے والی وہ واحد خاتون امیدوار تھیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سوپور میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد ضبط:پولیس

Next Post

کشمیر میں اگلے۲دنوں کے دوران وسیع پیمانے پر برف و باراں کا امکان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

عمر کابینہ کی اگلے ہفتے توسیع اور رد و بدل 

2026-10-25
کے ڈی اے کا یکطرفہ نوٹیفکیشنز کے خلاف احتجاج کا انتباہ
اہم ترین

کے ڈی اے کا یکطرفہ نوٹیفکیشنز کے خلاف احتجاج کا انتباہ

2026-10-25
لیفٹیننٹ گورنر اوروزیر اعلیٰ کی لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد 
اہم ترین

عمر عبداللہ کو کابینہ میں توسیع اور رد و بدل کیلئے ناموں کے انتخاب میں مشکلات کا سامنا

2026-10-25
ممنوعہ تنظیم سے وابستہ خواتین کا نیٹ ورک بے نقاب:پولیس
اہم ترین

ممنوعہ تنظیم سے وابستہ خواتین کا نیٹ ورک بے نقاب:پولیس

2026-10-25
سجن سنگھ یادو نئے چیف سیکریٹری ہوں گے‘مرکزمیں اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں
اہم ترین

سجن سنگھ یادو نئے چیف سیکریٹری ہوں گے‘مرکزمیں اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں

2026-10-25
ڈاکٹرفاروق کا یو این کی انسانی حقوق کمیٹی سے پی او کے کی صورتحال کی تحقیقات کا مطالبہ
اہم ترین

فاروق عبداللہ کا کارکنوں کو حقوق کے لیے ڈٹ کر لڑنے کا مشورہ، کہا ’حوصلہ دکھائیں یا مٹنے کے لیے تیار رہیں‘

2026-10-25
پونچھ راجوری اضلاع میں۱۸۰۰ سی آر پی ایف اہلکار تعینات کئے جا رہے ہیں
اہم ترین

جموں جیل میں تلاشی، سانبہ میں سرنگ مخالف کارروائی

2026-10-25
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

کانگریس کا عمر کابینہ میں  شامل ہونے سے انکار  ریاستی درجے کی بحالی پر اصرار

2026-10-25
Next Post
کشمیر کے میدانی علاقوں میں رواں سیزن کی پہلی برف باری

کشمیر میں اگلے۲دنوں کے دوران وسیع پیمانے پر برف و باراں کا امکان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.