ہفتہ, جولائی 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سپریم کورٹ نے جسٹس ورما کی عرضی مسترد کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-17
in قومی خبریں
A A
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرحدی علاقوں میں امن اور استحکام ہندوستان اور چین کے درمیان معمول کے تعلقات کی پہلی شرط: جے شنکر

جنتر منتر واقعہ: خاطی پولیس افسران کو نوکری سے نکالے حکومت: عآپ

نئی دہلی، 16 جنوری (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز الہٰ آباد ہائی کورٹ کے جسٹس یشونت ورما کی جانب سے دائر اس رِٹ عرضی کو خارج کر دیا، جس میں انہوں نے جج (جانچ) ایکٹ، 1968 کے تحت تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کے لوک سبھا اسپیکر کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا، یہ فیصلہ جسٹس دیپانکر دتہ اور جسٹس ستیش چندر شرما پر مشتمل بنچ نے سنایا۔
قابلِ ذکر ہے کہ جسٹس ورما کی سرکاری رہائش گاہ سے مبینہ طور پر بے حساب نقدی ملنے کے بعد ان کے خلاف شروع کی گئی مواخذے کی تحریک کے سلسلے میں یہ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ جسٹس ورما کی جانب سے پیش ہوئے سینئر ایڈوکیٹ مکُل روہتگی اور لوک سبھا سکریٹریٹ کی نمائندگی کرنے والے ہندوستان کے سالیسٹر جنرل تشار مہتہ کے دلائل سننے کے بعد 8 جنوری کو فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا۔
جسٹس ورما نے تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کو اس بنیاد پر چیلنج کیا تھا کہ مواخذے کے نوٹس لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں میں ایک ہی دن (21 جولائی) پیش کیے گئے تھے ، اس کے باوجود لوک سبھا اسپیکر نے راجیہ سبھا کے چیئرمین کے فیصلے کا انتظار کیے بغیر اور لازمی مشترکہ مشاورت کے بغیر یکطرفہ طور پر کمیٹی تشکیل دی۔ عرضی میں دلیل دی گئی کہ اختیار کیا گیا طریقئہ کار جج (جانچ) ایکٹ، 1968 کی دفعہ 3(2) کے منافی تھا۔
اس میں دفعہ 3(2) کی شق کا حوالہ دیا گیا، جس کے مطابق اگر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ایک ہی دن کسی تجویز کے نوٹس پیش کیے جائیں تو اس وقت تک کوئی کمیٹی تشکیل نہیں دی جائے گی، جب تک کہ تجویز دونوں ایوانوں میں منظور نہ ہو جائے اور اگر منظور ہو جائے تو کمیٹی لوک سبھا اسپیکر اور راجیہ سبھا چیئرمین کی مشترکہ منظوری سے تشکیل دی جانی چاہیے ۔
یہ امر قابلِ توجہ ہے کہ 21 جولائی 2025 کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں جسٹس ورما کے مواخذے کا مطالبہ کرنے والی الگ الگ قراردادیں پیش کی گئی تھیں۔ اسی دن اُس وقت کے راجیہ سبھا چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد 11 اگست کو راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین نے ایوانِ بالا میں پیش کی گئی قرارداد کو مسترد کر دیا۔ ایک دن بعد 12 اگست کو لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے سپریم کورٹ کے جسٹس اروِند کمار، الہٰ آباد ہائی کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس ایم۔ ایم۔ شری واستو اور سینئر ایڈوکیٹ بی۔ وی۔ آچاریہ پر مشتمل ایک تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا۔
سماعت کے دوران مسٹر روہتگی نے دلیل دی کہ چونکہ تجاویز دونوں ایوانوں میں بیک وقت پیش کی گئی تھیں، اس لیے تحقیقاتی کمیٹی صرف اسپیکر اور چیئرمین کی مشترکہ منظوری سے ہی تشکیل دی جا سکتی تھی۔ ان کے مطابق ڈپٹی چیئرمین کو راجیہ سبھا کی قرارداد مسترد کرنے کا اختیار حاصل نہیں تھا۔ تاہم سالیسٹر جنرل نے دلیل دی کہ کمیٹی کی تشکیل راجیہ سبھا کی قرارداد مسترد ہونے کے بعد ہی کی گئی تھی۔ بنچ نے تبصرہ کیا کہ چیئرمین کی عدم موجودگی میں ڈپٹی چیئرمین ان کے فرائض انجام دینے کے مجاز تھے ۔ عدالت نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ اگر کمیٹی کی تشکیل میں کسی قسم کے طریقہ کار کی خامی مان بھی لی جائے تو اس سے جسٹس ورما کو کس نوعیت کا نقصان پہنچا ہے ۔ فیصلہ سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہونے کے بعد مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر اعظم مودی ’امرت بھارت ایکسپریس‘ ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائیں گے

Next Post

سیاحت، اعتماد اور کشمیر کی معاشی بحالی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

سرحدی علاقوں میں امن اور استحکام ہندوستان اور چین کے درمیان معمول کے تعلقات کی پہلی شرط: جے شنکر

2026-07-24
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

جنتر منتر واقعہ: خاطی پولیس افسران کو نوکری سے نکالے حکومت: عآپ

2026-07-24
وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کو بی جے پی کا نوٹس
قومی خبریں

احتجاج ملتوی کرنے کا یقین دلانے کے بعد پیچھے ہٹے مظاہرین: بی جے پی

2026-07-24
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

سی جے پی نے وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی

2026-07-24
 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
Next Post
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش

سیاحت، اعتماد اور کشمیر کی معاشی بحالی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.