جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ایوان میں پیش آنے والے واقعہ پر سیاست برداشت نہیں کی جائے گی: وجیندر گپتا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-17
in قومی خبریں
A A
رام لیلا نئی نسل کو اپنے انمول ورثے سے جوڑتی ہے : وجیندر گپتا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

نئی دہلی، 16 جنوری (یو این آئی) دہلی اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا نے قائد حزب اختلاف آتشی کے بیان پر بڑھتے ہوئے تنازع پر کہا ہے کہ ایوان میں پیش آئے واقعے پر سیاست برداشت نہیں کی جائے گی اور اس معاملے کا حل ایوان کے اندر ہی نکالا جائے گا۔
مسٹر گپتا نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دہلی اسمبلی میں 6 جنوری کو ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے باعث تین دن تک ایوان کی کارروائی متاثر رہی اور 7 جنوری کو ایوان کی کارروائی کو لفظ بہ لفظ (وربیٹم) پڑھ کر سنایا گیا۔ قائد حزب اختلاف آتشی کو ایوان میں آ کر وضاحت پیش کرنے کا موقع دیا گیا لیکن وہ نہیں آئیں۔ قائد حزب اختلاف کے بیان کے بعد ایوان میں جس طرح کا ماحول بنا اس کے سبب بار بار کارروائی ملتوی کرنی پڑی۔
انہوں نے کہا کہ معاملے کی تصدیق کے بعد قائد حزب اختلاف کو بار بار بلایا گیا اور اپنا موقف رکھنے کو کہا گیا لیکن وہ نہیں آئیں۔ انہوں نے کہا کہ جذبات سے عاری ہونے کے باعث اس طرح کے بیانات سامنے آتے ہیں۔ عام لوگوں کی حفاظت کے لیے جن گروؤ نے اپنا سب کچھ قربان کیا ان کا احترام کیا جانا چاہیے ۔ اس کے باوجود جس طرح کا رویہ اختیار کیا گیا وہ مناسب نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف کی اس کارروائی کو ‘چوری اور سینہ زوری کہا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے ایف ایس ایل محکمے کو بھی نوٹس بھیجا جا رہا ہے اور انہیں رپورٹ پیش کرنے کے لیے 22 جنوری تک کا وقت دیا گیا ہے ۔ پنجاب کے پولیس ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے موصول جواب میں ذاتی وجوہات کی بنا پر مزید وقت مانگا گیا ہے ، اس لیے انہیں بھی 22 جنوری تک جواب دینے کی مہلت دی گئی ہے ۔
اسمبلی اسپیکر نے کہا کہ دہلی اسمبلی کی خصوصی اختیارات کمیٹی نے اپنا کام شروع کر دیا ہے ۔ کمیٹی نے محترمہ آتشی کو نوٹس جاری کر کے 19 جنوری تک اپنا موقف پیش کرنے کو کہا ہے ۔
انہوں نے کہا، حقائق کو جھٹلایا نہیں جا سکتا لیکن ایوان کی کارروائی کو چیلنج کرنا ایک سنگین معاملہ ہے ۔ یہ ایوان اور اس کے اراکین سے جڑا ہوا معاملہ ہے مگر باہر سے دباؤ بنایا جا رہا ہے ۔ اس کے پیچھے کون لوگ ہیں انہیں جواب دینا پڑے گا۔ ملک کے آئین کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے آئین کی طاقت اور جذبات کو ٹھیس پہنچ رہی ہے ۔ یہ ایوان کی وقار سے جڑا معاملہ ہے ۔ ایوان کے واقعے پر اسمبلی کی کارروائی میں مداخلت کرنا ایک سیاسی ارادہ ہے ۔ ہم کسی سیاسی مہم جوئی کے آگے جھکنے والے نہیں ہیں۔ اس معاملے کا فیصلہ ایوان کے اندر ہی ہوگا اور ضرورت پڑی تو ایوان کی میٹنگ بلائی جائے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا: ایران

Next Post

ایئر انڈیا اور سنگاپور ایئرلائنز تجارتی تعاون بڑھائیں گی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

2026-09-10
دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج

2026-09-10
ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار
قومی خبریں

ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار

2026-09-10
سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت
قومی خبریں

سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت

2026-09-10
قومی خبریں

فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کی 15 کرپٹو سروس فراہم کنندگان کو نوٹس

2026-09-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ذات پات پر مبنی مردم شماری کی موجودہ شکل میں شدید خامی: کانگریس

2026-09-10
قومی خبریں

ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا خام جوٹ پیدا کرنے والا ملک: حکومت

2026-09-10
Next Post
جموں سے سرینگر کیلئے صبح کی پرواز یکم اپریل سے شروع ہوگی

ایئر انڈیا اور سنگاپور ایئرلائنز تجارتی تعاون بڑھائیں گی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.