ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-21
in قومی خبریں
A A
ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندوستان – بیلجیئم شراکت داری میں نئی رفتار، آئندہ 5 سال میں دوطرفہ تجارت دگنا کرنے کا ہدف: مودی

ڈرائیونگ لائسنس کے لیے گریڈڈ پوائنٹ سسٹم پر غور، ڈرائیور کی ہر غلطی پر کٹیں گے پوائنٹس

نئی دہلی، 20 جولائی (یو این آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے پیر کو چیسیناؤ میں مالدووا کی صدر مایا سانڈو کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان زراعت، لاجسٹکس اور انفراسٹرکچر، صحت اور ادویات، قابلِ تجدید توانائی، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر (ڈی پی آئی)، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور اختراع سمیت کئی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔
دونوں ممالک کے درمیان یہ اتفاق محترمہ مرمو کے مالدووا کے سرکاری دورے کے دوران چیسیناؤ میں واقع صدارتی محل میں وفد کی سطح کی بات چیت میں ہوا۔ یہ مالدووا کا کسی بھی ہندوستانی صدر کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ بات چیت کے دوران محترمہ مرمو نے کہا کہ یہ دورہ ہندوستان-مالدووا تعلقات میں ایک تاریخی سنگِ میل ہے اور دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی دوستی اور باہمی اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور مالدووا کے درمیان تین دہائیوں سے زیادہ عرصے سے خوشگوار اور دوستانہ تعلقات رہے ہیں اور جغرافیائی دوری کے باوجود امن، ترقی اور بین الاقوامی تعاون کے تئیں مشترکہ عزم کی رہنمائی میں یہ شراکت داری مسلسل مضبوط ہوئی ہے۔
دو طرفہ تعلقات میں اقتصادی تعاون کو ایک اہم بنیاد قرار دیتے ہوئے صدرجمہوریہ نے تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے، سپلائی چین کو مضبوط بنانے، رابطوں کو بڑھانے اور دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں کے درمیان قریبی تعاون کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ محترمہ مرمو نے مالدووا کے پیشہ ور افراد کے لیے انڈین ٹیکنیکل اینڈ اکنامک کوآپریشن (آئی ٹی ای سی) ٹریننگ پروگرام کے تحت تربیتی سیٹوں کی تعداد دوگنی کرنے کے ہندوستان کے اعلان کا بھی ذکر کیا۔ ان میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور دیگر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے متعلق خصوصی کورسز شامل ہوں گے۔ انہوں نے مالدووا کے سفارت کاروں کو ہندوستان کے فارن سروس انسٹی ٹیوٹ میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور سائبر ڈپلومیسی پر خصوصی کورسز میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
دونوں لیڈروں نے مشترکہ عالمی چیلنجوں سے نمٹنے اور ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال دنیا کی تعمیر میں مل کر کام جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

Next Post

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندوستان – بیلجیئم شراکت داری میں نئی رفتار، آئندہ 5 سال میں دوطرفہ تجارت دگنا کرنے کا ہدف: مودی
قومی خبریں

ہندوستان – بیلجیئم شراکت داری میں نئی رفتار، آئندہ 5 سال میں دوطرفہ تجارت دگنا کرنے کا ہدف: مودی

2026-09-04
ڈرائیونگ لائسنس کے لیے گریڈڈ پوائنٹ سسٹم پر غور، ڈرائیور کی ہر غلطی پر کٹیں گے پوائنٹس
قومی خبریں

ڈرائیونگ لائسنس کے لیے گریڈڈ پوائنٹ سسٹم پر غور، ڈرائیور کی ہر غلطی پر کٹیں گے پوائنٹس

2026-09-04
اگر والدین آئی اے ایس افسر ہیں تو بچوں کو ریزرویشن کیوں؟ سپریم کورٹ کا سوال
قومی خبریں

قانون کی پڑھائی کرنےوالے طلبہ کے خلاف تادیبی کارروائی کا حق بی سی آئی یا ریاستی بار کونسلوں کو نہیں: سپریم کورٹ

2026-09-04
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

پنجاب میں لٹیروں کا گروہ چلا رہے ہیں بھگونت مان: بی جے پی

2026-09-04
’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

تجارتی معاہدوں سے ہندوستانی گاڑیوں کی صنعت کی عالمی رسائی بڑھے گی: مودی

2026-09-04
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
Next Post
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.