جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’سابق فوجیوں نے قربانیاں دے کر ملک کی آزادی کی حفاظت کی ‘

ہمارے فوجیوں کی قربانیاں اکثر نظر نہیں آتیں۔ جب قوم سکون کی نیند سوتی ہے تو وہ چوکس کھڑے ہوتے ہیں:ایل جی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-15
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’سابق فوجیوں نے قربانیاں دے کر ملک کی آزادی کی حفاظت کی ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

راجوری: جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر ‘ منوج سنہا نے۱۰ویں آرمڈ فورسز ویٹرنز ڈے کے موقع پر راجوری کے اے ایل جی میں منعقدہ ایک یادگاری تقریب میں سابق فوجیوں، ویر ناریوں اور ان کے اہلِ خانہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہمارے سابق فوجی زندہ تاریخ کی علامت ہیں اور ان کی قربانیوں نے نہ صرف ہماری آزادی کی حفاظت کی بلکہ ایک عظیم قوم کی تقدیر بھی تشکیل دی۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کی بے لوث خدمت محض ایک ملازمت نہیں بلکہ عمر بھر کی وابستگی ہے، جو فوجی کیریئر کے اختتام اور وردی اتار دینے کے بعد بھی جاری رہتی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سابق فوجیوں کی جرأت صرف میدانِ جنگ تک محدود نہیں بلکہ امن کے قیام اور قوم کی ترقی کو یقینی بنانے میں بھی جھلکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سابق فوجی اور بہادر سپاہی ہمیشہ دوسروں کی حفاظت کو اپنی جان پر فوقیت دیتے ہیں اور فوج کی جرأت و قربانی ہی ملک کی سلامتی کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔
سنہا نے کہا، ’’ہمارے فوجیوں کی قربانیاں اکثر نظر نہیں آتیں۔ جب قوم سکون کی نیند سوتی ہے تو وہ چوکس کھڑے ہوتے ہیں۔ جب قوم تہوار مناتی ہے تو ہمارے سپاہی گھر سے دور سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ وہ قربانیوں کا چرچا نہیں کرتے، بلکہ ہر لمحہ اسے جیتے ہیں۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سابق فوجی نوجوانوں کے لیے زندہ رول ماڈل ہیں، جو کردار، دائمی اقدار اور بے لوث خدمت کے ذریعے قوم کی رہنمائی کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وطن کی حفاظت سے لے کر سماج کی خدمت تک، مسلح افواج کے سابق اہلکار مسلسل بھارت کے مستقبل کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
تقریب کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے ’’وال آف فیم‘‘ کا افتتاح کیا اور سابق فوجیوں کے لیے ایک خصوصی پولیس ہیلپ لائن سروس کا آغاز بھی کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں سابق فوجیوں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
سنہا نے کہا، ’’سابق فوجیوں کی خدمات کا خیال اور احترام میرا عہد ہے۔ ہم نہ صرف ان کے اہلِ خانہ کی فلاح کے لیے پُرعزم ہیں بلکہ ان بہادر سپاہیوں کے لیے باعزت زندگی یقینی بنانے کے لیے بھی کوشاں ہیں جنہوں نے قوم کے لیے خدمت اور قربانی دی۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے بھارتی فوج کے پہلے کمانڈر اِن چیف فیلڈ مارشل کے ایم کریاپا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے سیکنڈ لیفٹیننٹ رام راغوبا رانے، بریگیڈیئر محمد عثمان، نائک جدو ناتھ سنگھ اور راجوری کے دیگر بہادر سپوتوں کو بھی یاد کیا۔
اس موقع پر ایک عظیم الشان سابق فوجیوں کی ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ سابق فوجیوں اور ویر ناریوں میں موٹرائزڈ وہیل چیئرز، ریٹروفٹڈ اسکوٹیز اور دیگر معاون آلات بھی تقسیم کیے گئے۔
اس کے علاوہ ایم ایل ایز افتخار احمد، ٹھاکر رندھیر سنگھ اور دیویانی رانا، ڈی آئی جی راجوری پونچھ رینج تجندر سنگھ، ڈپٹی کمشنر راجوری ابھیشیک شرما، ایس ایس پی راجوری گورو سِکرور اور سکیورٹی فورسز، سول و پولیس انتظامیہ کے سینئر افسران بھی موجود تھے اور انہوں نے سابق فوجیوں اور ویر ناریوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دسویں اور بارہویں جماعت کے نتائج میں بہتری، لڑکیوں کی شاندار کارکردگی برقرار

Next Post

۱۹سے۲۳جنوری تک برفباری اور بارشوں کا امکان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں
اہم ترین

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

2026-07-24
سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت
اہم ترین

سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

2026-07-24
طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ
اہم ترین

طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ

2026-07-24
اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں
اہم ترین

اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں

2026-07-24
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

 پرہ کیخلاف استحقاق شکایت پر اسمبلی کی مراعاتی کمیٹی کا اجلاس آج

2026-07-24
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

۲۰۱۲کے ایم بی بی ایس پیپر فروخت گھوٹالے کے مرکزی ملزم  کو عمر حکومت نے نوازا تھا:شرما

2026-07-24
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

مکانات گرانے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے، عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا: عمر عبداللہ

2026-07-24
Next Post
۱۹سے۲۳جنوری تک برفباری اور بارشوں کا امکان

۱۹سے۲۳جنوری تک برفباری اور بارشوں کا امکان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.