جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

قوم کی خدمت میں نوجوان اپنے علم و ہنر کو وقف کریں: سی پی رادھا کرشنن

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-13
in قومی خبریں
A A
قوم کی خدمت میں نوجوان اپنے علم و ہنر کو وقف کریں: سی پی رادھا کرشنن
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرحدی علاقوں میں امن اور استحکام ہندوستان اور چین کے درمیان معمول کے تعلقات کی پہلی شرط: جے شنکر

جنتر منتر واقعہ: خاطی پولیس افسران کو نوکری سے نکالے حکومت: عآپ

نئی دہلی، 12 جنوری (یواین آئی) نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فکری دیانت داری اور قومی تعمیر کے لیے خود کو وقف کریں۔
مسٹر رادھا کرشنن نے یہاں پیر کو جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے نویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے یہ اپیل کی۔ انہوں نے سوامی وویکانند کی یومِ پیدائش پر ان کی تعلیمات کو یاد کرتے ہوئے نوجوانوں سے کہا کہ تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ کردار سازی پر بھی توجہ دیں اور اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کے لیے خود کو بااختیار بنائیں۔ انہوں نے زور دیا کہ تعلیم اور مناسب تربیت ہی ہندوستان کے نوجوانوں کو وزیر اعظم نریندر مودی کے "وِکسِت بھارت 2047کے وژن کو حقیقت بنانے کے قابل بنائے گی۔
مسٹر رادھا کرشنن نے ہندوستان کی علمی تہذیبی روایت پر روشنی ڈالتے ہوئے نالندہ اور تکشیلا جیسے قدیم تعلیمی مراکز کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی دھرم گرنتھوں اور کلاسکس، اپنشدوں اور بھگوت گیتا سے لے کر کوٹلیہ کے ارتھ شاستر اور تروولّوور کے تروکّرل تک مسلسل تعلیم کو سماجی اور اخلاقی زندگی کے مرکز میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ حقیقی تعلیم کردار اور عمل کو تشکیل دیتی ہے اور یہ صرف ڈگری حاصل کرنے تک محدود نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جدید سائنس اور روایتی اقدار کو ساتھ ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔ جے این یو کے جمہوری مزاج کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مباحثہ، گفتگو، اختلاف اور حتیٰ کہ تصادم بھی ایک صحت مند جمہوریت کے لازمی عناصر ہیں، لیکن ان عملوں کو بالآخر کسی نتیجے پر پہنچنا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ جب کوئی فیصلہ لے لیا جائے تو مؤثر اور ہموار انتظامیہ کو یقینی بنانے کے لیے اس کے نفاذ میں اجتماعی تعاون ہونا چاہیے۔
مسٹر رادھا کرشنن نے جے این یو کے شمولیتی ماحول اور یونیورسٹی کی جانب سے طلبہ کے داخلے اور اساتذہ کی تقرری میں مساوات اور سماجی شمولیت کو فروغ دینے کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے یونیورسٹی کی طرف سے ابھرتے اور تہذیبی شعبوں میں علمی شرکت کو وسعت دینے کی قیادت کو بھی سراہا۔ اس میں سنسکرت اور ہندوستانی مطالعات کے اسکول میں ہندو، جین اور بدھ مت کے مطالعہ کے لیے نئے مراکز کا قیام شامل ہے۔ انہوں نے تمل اسٹڈیز کے لیے خصوصی مرکز اور آسامیہ، اوڑیا، مراٹھی اور کنڑ میں چیئر اور پروگرام جیسی پہلوں کے ذریعے ہندوستانی زبانوں کو فروغ دینے کے جے این یو کے مسلسل اقدامات کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی کی روح کے مطابق مادری زبانوں میں علم کی ترقی ہونی چاہیے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ای سگریٹ کیس میں کارروائی ہوگی: برلا

Next Post

مودی کامن ویلتھ اسپیکرس اور پریذائیڈنگ آفیسرز کانفرنس کا افتتاح کریں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

سرحدی علاقوں میں امن اور استحکام ہندوستان اور چین کے درمیان معمول کے تعلقات کی پہلی شرط: جے شنکر

2026-07-24
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

جنتر منتر واقعہ: خاطی پولیس افسران کو نوکری سے نکالے حکومت: عآپ

2026-07-24
وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کو بی جے پی کا نوٹس
قومی خبریں

احتجاج ملتوی کرنے کا یقین دلانے کے بعد پیچھے ہٹے مظاہرین: بی جے پی

2026-07-24
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

سی جے پی نے وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی

2026-07-24
 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
Next Post
پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول

مودی کامن ویلتھ اسپیکرس اور پریذائیڈنگ آفیسرز کانفرنس کا افتتاح کریں گے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.