جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ای سگریٹ کیس میں کارروائی ہوگی: برلا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-13
in قومی خبریں
A A
ایوانوں کو زیادہ شفاف اور جوابدہ بنانے کی ضرورت ہے : برلا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

نئی دہلی، 12 جنوری (یو این آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے کہا ہے کہ اگر ایوان میں ای سگریٹ کے مبینہ استعمال سے متعلق الزامات درست ہیں تو انہیں برداشت نہیں کیا جائے گا اور ملزمین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
بدھ کو یہاں شروع ہونے والی دولت مشترکہ پارلیمانوں کے اسپیکروں اور پریزائیڈنگ افسروں کی 28ویں کانفرنس کے بارے میں جانکاری دینے کے لیے پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس انیکسی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر برلا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پارلیمانی کارروائی قواعد و ضوابط کے تحت چلتی ہے، اور تمام اراکین پارلیمنٹ کو ان کی پابندی کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے، اور مختلف مسائل پر اتفاق اور اختلاف فطری ہے، لیکن کسی بھی معاملے کی مخالفت ایوان میں صرف ضابطوں کے اندر ہی کی جا سکتی ہے۔ پارلیمنٹ میں اخلاق اور مریادہ کو برقرار رکھنا سب کی ذمہ داری ہے۔
یہ پوچھے جانے پر کہ ای سگریٹ کے استعمال سے متعلق شکایت پر کیا کارروائی کی جائے گی، مسٹر برلا نے سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہیں شکایت موصول ہوئی ہے اور اس کی جانچ جاری ہے۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کارروائی کی جائے گی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا جرم ثابت ہونے پر رکنیت منسوخ کی جاسکتی ہے تو انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی رکنیت منسوخ کی جاچکی ہے اور اگر تحقیقات میں قواعد کی خلاف ورزی کا انکشاف ہوا تو اس بار بھی رکنیت منسوخ کی جاسکتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بی جے پی رکن انوراگ ٹھاکر نے اسپیکر کو ایک شکایت پیش کی تھی جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے ایک رکن ایوان میں کارروائی کے دوران ای سگریٹ کا استعمال کر رہے ہیں۔ اس شکایت کے جواب میں اسپیکر نے کہا کہ معاملہ زیر تفتیش ہے اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کارروائی کی جائے گی۔
پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوران یکم فروری کو اتوار ہونے کے سوال کے بارے میں انہوں نے کہا کہ 2026-27 کا بجٹ یکم فروری کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، چاہے دن کوئی بھی ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارلیمنٹ کام پر یقین رکھتی ہے اور جب ضروری ہو تو ارکان پارلیمنٹ دیر سے بیٹھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بار بجٹ یکم فروری بروز اتوار پیش کیا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اقوام متحدہ کی ایران میں مظاہروں کے دوران طاقت کا بےجا استعمال نہ کرنے کی اپیل

Next Post

قوم کی خدمت میں نوجوان اپنے علم و ہنر کو وقف کریں: سی پی رادھا کرشنن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو
قومی خبریں

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

2026-09-11
ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی
قومی خبریں

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

2026-09-11
ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او
قومی خبریں

ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او

2026-09-11
ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ
قومی خبریں

ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ

2026-09-11
مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی
قومی خبریں

مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی

2026-09-11
قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن
قومی خبریں

قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن

2026-09-11
قومی خبریں

صاف ستھری اور گرین دہلی کے لیے حکومت پرعزم: سرسا

2026-09-11
قومی خبریں

راج ناتھ کا سری لنکا سے سمندری تعاون بڑھانے کا مطالبہ

2026-09-11
Next Post
قوم کی خدمت میں نوجوان اپنے علم و ہنر کو وقف کریں: سی پی رادھا کرشنن

قوم کی خدمت میں نوجوان اپنے علم و ہنر کو وقف کریں: سی پی رادھا کرشنن

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.