جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وادی بھر میں شبانہ درجہ حرارت میں نمایاں کمی ‘سردی میں اضافہ 

سرینگر میں منفی 5.1 ‘گلمرگ میںمنفی 9.2 ‘سونہ مرگ میںمنفی 9.8  ڈگری سینٹی گریڈ درج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-09
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
وادی بھر میں شبانہ درجہ حرارت میں نمایاں کمی ‘سردی میں اضافہ 
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

سرینگر: وادی میں ٹھٹھرتی سردیوں کی شدت مزید بڑھ گئی ہے اور سری نگر اور گلمرگ سیمت کئی علاقوں میں رواں سیزن کی اب تک کی سرد ترین راتیں ریکارڈ ہوئی ہیں۔
کشمیر ویدر کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 5.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے اور رواں سیزن کی اب تک سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے ۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوکر رواں سیزن کی اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے ۔
وادی کے ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت منفی8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہو کر رواں موسم کی سرد ترین ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ سونہ مرگ میں شبانہ درجہ حرارت منفی 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.1 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں شبانہ درجہ حرارت منفی5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی5.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی4.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی5.3 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
جنوبی کشمیر کے اننت ناگ، پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی6.3 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی6.8 ؍اور منفی7.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
لداخ یونین ٹریٹری میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور مزید بڑھ گیا ہے ۔
ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی14.6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی13.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
دنیا میں سائیبریا کے بعد دوسرے سرد ترین علاقہ دراس میں شبانہ درجہ حرارت منفی24.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں ۲۲جنوری تک موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ وادی میں۱۰جنوری تک شبانہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی مین۲۳جنوری تک موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں۸سے۱۵جنوری تک موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بعد میں۱۶؍اور۱۷جنوری کو موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ وادی میں کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے ۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ۱۸؍اور۱۹جنوری کو موسم جزوی سے مجموعی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے جبکہ۲۰جنوری کو موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری کا امکان ہے ۔ ترجمان نے بتایا کہ وادی میں۲۱جنوری کو موسم جزوی ابر آلود مگر عام طور پر خشک رہنے کی توقع ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ بعد میں۲۲؍اور۲۳ جنوری کو موسم جزوی سے مجموعی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری ہونے کا امکان ہے ۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ وادی میں۱۰جنوری تک شبانہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ کا امکان ہے جبکہ اس کے بعد اس میں۱سے۲ڈگری سینٹی گریڈ کی بہتری متوقع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں صوبے کے میدانی علاقوں میں کہیں کہیں اگلے۵دنوں کے دھند بر قرار رہ سکتی ہے ۔
چلہ کلاں کا نصف حصہ مکل ہوچکا ہے جس میں گرچہ سردیوں نے سخت تیور دکھائے تاہم وسیع پیمانے پر برف باری نہیں ہوئی اور سری نگر سمیت وادی کے میدانی علاقے برف باری کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کو کشمیر سے الگ کرنا بی جے پی کا موقف نہیں:کول

Next Post

’مرکز جموںکشمیرمیں پائیدار امن کیلئے پر عزم‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں
اہم ترین

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

2026-07-24
سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت
اہم ترین

سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

2026-07-24
طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ
اہم ترین

طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ

2026-07-24
اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں
اہم ترین

اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں

2026-07-24
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

 پرہ کیخلاف استحقاق شکایت پر اسمبلی کی مراعاتی کمیٹی کا اجلاس آج

2026-07-24
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

۲۰۱۲کے ایم بی بی ایس پیپر فروخت گھوٹالے کے مرکزی ملزم  کو عمر حکومت نے نوازا تھا:شرما

2026-07-24
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

مکانات گرانے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے، عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا: عمر عبداللہ

2026-07-24
Next Post
’مرکز جموںکشمیرمیں پائیدار امن کیلئے پر عزم‘

’مرکز جموںکشمیرمیں پائیدار امن کیلئے پر عزم‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.