منگل, اکتوبر 27, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’ہماری یکجہتی ہی ہماری طاقت ہے‘

اپنی مشترکہ وراثت اور مشترکہ اقدار کا تحفظ کرنا چاہیے ‘کامیابی کیلئے متحد رہنا نہایت ضروری ہے:ایل جی سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-31
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’قوی ارادے سے ایک نیا جموںکشمیر بنایا ہے ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

’ جموں کے عوام کی ناقابلِ تسخیر روح نے کئی نسلوں سے جموں و کشمیر کے مکمل انضمام کی شمع کو روشن رکھا ہے‘

جموں/۳۰ دسمبر
لیفٹیننٹ گورنر ‘منوج سنہا نے منگل کے روز جے ڈی اے پارک، رام وہار جموں میں ترنگا لہرایا اور نیتاجی سبھاش چندر بوس فلیگ پوائنٹ کا افتتاح کیا۔
یہ تقریب ۱۹۴۳ میں انڈمان و نکوبار جزائر میں نیتاجی سبھاش چندر بوس کی جانب سے بھارتی سرزمین پر ترنگا لہرانے کی ۸۲ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی۔
۳۰دسمبر۱۹۴۳ کو نیتاجی نے پورٹ بلیئر کو برطانوی اقتدار سے آزاد قرار دیا تھا اور تمام ہم وطنوں کو آزادی کے عزم سے سرشار کیا تھا۔ آج کی یہ پہل آزادی کی جدوجہد میں نیتاجی کی شاندار خدمات کو یاد کرنے کیلئے کی گئی ہے۔
نیتاجی سبھاش چندر بوس کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ نیتاجی کی جانب سے دیا گیا نعرہ ’جے ہند‘ قومی شجاعت کی علامت بنا ہوا ہے، جس نے ایک زمانے میں آزاد ہند فوج کو متحد رکھا اور آج بھی ۱۴۰کروڑ ہندوستانیوں کو متاثر کر رہا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’نیتاجی سبھاش چندر بوس کی حب الوطنی بے مثال تھی۔ ان کی غیر معمولی جرات نے بھارت کو ایک اہم منتر دیا کہ مستقبل کی تعمیر صرف اتحاد کی بنیاد پر ہی ممکن ہے۔ وہ اس بات پر یقین رکھتے تھے کہ تقسیم شدہ معاشرہ کبھی بھی ایک پائیدار مستقبل تعمیر نہیں کر سکتا۔ سوراج کے لیے نیتاجی کی وکالت، نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کی ان کی کوششیں، ان کی اقتصادی پالیسی اور صنعتی ترقی اور چھوٹی صنعتوں کے فروغ پر زور نے آج کے خود کفیل بھارت کی بنیاد رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے‘‘۔
سنہا نے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے نیتاجی کے ورثے کو تاریخ میں اس کا جائز مقام دلانے کو یقینی بنایا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں بھارت کی قومی یکجہتی اور ایک اٹوٹ ثقافتی دھارے کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں کے عوام کی ناقابلِ تسخیر روح نے کئی نسلوں سے جموں و کشمیر کے مکمل انضمام کی شمع کو روشن رکھا ہے۔
سنہا نے کہا’’ہماری یکجہتی ہی ہماری طاقت ہے اور کامیابی کیلئے نہایت ضروری ہے۔ ہمیں متحد رہنا چاہیے اور اپنی مشترکہ وراثت اور مشترکہ اقدار کا تحفظ کرنا چاہیے‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں میونسپل کارپوریشن، جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی، محکمہ ہاؤسنگ و اربن ڈیولپمنٹ اور ضلع انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں کو سراہا، جنہوں نے نیتاجی کے ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے ہر سال ۳۰ دسمبر کو باقاعدگی سے یادگاری تقریبات منعقد کرنے پر بھی زور دیا۔
اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے نیتاجی سبھاش چندر بوس کی زندگی پر مبنی فوٹو گیلری کا بھی دورہ کیا۔ نیتاجی کی قیادت اور بھارت کی آزادی میں ان کے کلیدی کردار پر ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔
تقریب میں شمل لال شرما اور اروند گپتا، اراکین قانون ساز اسمبلی؛ مندِیپ کور، کمشنر سیکریٹری محکمہ ہاؤسنگ و اربن ڈیولپمنٹ؛ رمیش کمار، ڈویڑنل کمشنر جموں؛ بھیم سین ٹوٹی، آئی جی پی جموں زون؛ شیو کمار شرما، ڈی آئی جی جموں-سانبہ-کٹھوعہ رینج؛ ڈاکٹر دیونش یادو، میونسپل کمشنر جموں؛ ڈاکٹر راکیش منہاس، ڈپٹی کمشنر جموں؛ روپیش کمار، وائس چیئرمین جے ڈی اے اور سول و پولیس انتظامیہ کے سینئر افسران موجود تھے۔
پدم پروفیسر وشوامورتی شاستری؛ پدم ڈاکٹر ایس پی ورما، ممتاز شہری اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی قومی پرچم لہرانے کی تقریب میں شرکت کی۔

ڈی آئی پی آر

متعلقہ

عمر کابینہ کی اگلے ہفتے توسیع اور رد و بدل 

کے ڈی اے کا یکطرفہ نوٹیفکیشنز کے خلاف احتجاج کا انتباہ

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

۲۰۲۵ ملک میں اصلاحات کا سال تھا :وزیراعظم نریندر مودی

Next Post

مچل اسٹارک نے وقار یونس کا 32 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

عمر کابینہ کی اگلے ہفتے توسیع اور رد و بدل 

2026-10-25
کے ڈی اے کا یکطرفہ نوٹیفکیشنز کے خلاف احتجاج کا انتباہ
اہم ترین

کے ڈی اے کا یکطرفہ نوٹیفکیشنز کے خلاف احتجاج کا انتباہ

2026-10-25
لیفٹیننٹ گورنر اوروزیر اعلیٰ کی لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد 
اہم ترین

عمر عبداللہ کو کابینہ میں توسیع اور رد و بدل کیلئے ناموں کے انتخاب میں مشکلات کا سامنا

2026-10-25
ممنوعہ تنظیم سے وابستہ خواتین کا نیٹ ورک بے نقاب:پولیس
اہم ترین

ممنوعہ تنظیم سے وابستہ خواتین کا نیٹ ورک بے نقاب:پولیس

2026-10-25
سجن سنگھ یادو نئے چیف سیکریٹری ہوں گے‘مرکزمیں اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں
اہم ترین

سجن سنگھ یادو نئے چیف سیکریٹری ہوں گے‘مرکزمیں اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں

2026-10-25
ڈاکٹرفاروق کا یو این کی انسانی حقوق کمیٹی سے پی او کے کی صورتحال کی تحقیقات کا مطالبہ
اہم ترین

فاروق عبداللہ کا کارکنوں کو حقوق کے لیے ڈٹ کر لڑنے کا مشورہ، کہا ’حوصلہ دکھائیں یا مٹنے کے لیے تیار رہیں‘

2026-10-25
پونچھ راجوری اضلاع میں۱۸۰۰ سی آر پی ایف اہلکار تعینات کئے جا رہے ہیں
اہم ترین

جموں جیل میں تلاشی، سانبہ میں سرنگ مخالف کارروائی

2026-10-25
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

کانگریس کا عمر کابینہ میں  شامل ہونے سے انکار  ریاستی درجے کی بحالی پر اصرار

2026-10-25
Next Post
آسٹر یلیائی فاسٹ بالر مچل اسٹارک نے ٹی 20 کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

مچل اسٹارک نے وقار یونس کا 32 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.