بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

نیا سال: جموں کشمیر کی سرحدوں پر بی ایس ایف اور سکیورٹی فورسز ہائی الرٹ پر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-31
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

سرینگر/۳۰دسمبر
نئے سال کی تقریبات سے قبل جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کے تمام حساس سیکٹرز میں بارڈر سیکورٹی فورس کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق، سکیورٹی ایجنسیوں نے سرحدی علاقوں میں نگرانی کو کئی گنا بڑھا دیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ دراندازی، سیزفائر کی خلاف ورزی یا تخریبی کوشش کو ناکام بنایا جاسکے ۔
سکیورٹی حکام کے مطابق گریز، اوڑی، کرناہ، ٹنگڈار، کیرن، مژھل، اور حدِ متارکہ کے دوسرے اہم سیکٹرز میں فوج اور بی ایس ایف کی جانب سے مسلسل گشت، جدید آلات کی مدد سے نگرانی، اور مشتبہ نقل و حرکت پر فوری ردعمل کا نظام فعال کر دیا گیا ہے ۔
ایک سینئر افسر نے بتایا’’فورسز نے لائن آف کنٹرول پر نگرانی سخت کر دی ہے ، بالخصوص ایسے مقامات پر جہاں دشوار گزار پہاڑی راستوں سے دراندازی کی کوششیں ماضی میں دیکھی گئی ہیں۔ تمام حساس پوائنٹس پر ٹیکٹیکل ڈومینیشن بڑھائی گئی ہے ‘‘۔
ذرائع کے مطابق جموں کے آر ایس پورہ، ارنیا، بشنہ، کاناچک، اکھنور اور سامبہ سیکٹرز میں بی ایس ایف اہلکار چوبیس گھنٹے پٹرولنگ، ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور اسکیٹ سسٹم کے ذریعے بارڈر کی مکمل نگرانی کر رہے ہیں۔
ایک افسر نے بتایا’’بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف جوان مسلسل گشت پر ہیں۔ گراؤنڈ سینسرز، موویبل ٹاورز، اور الیکٹرانک سرویلنس کا نیٹ ورک فعال ہے تاکہ سرحد پار سے آنے والی ہر سرگرمی پر فوری نظر رکھی جا سکے ‘‘۔
سکیورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ انتہائی حساس پوائنٹس پر اسمارٹ فینسنگ نصب کی گئی ہے جو ہائی ریزولوشن کیمروں، تھرمل امیجرز اور لیزر گرڈز کے ذریعے بارڈر پر کسی بھی حرکت کا خودکار الرٹ بھیجتی ہے ۔
اہلکاروں نے مزید بتایا کہ کئی مقامات پر روبوٹک نگرانی والے آلات استعمال کیے جا رہے ہیں جو پہاڑی درّوں اور جنگلاتی علاقوں میں گھوم کر معلومات فراہم کرتے ہیں۔
گزشتہ کئی ماہ میں سرحد کے آر پار سے ہتھیار، منشیات اور ممنوعہ اشیاء پہنچانے کے لیے ڈرونز کے استعمال میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ اسی لیے بی ایس ایف نے اینٹی ڈرون ڈیوائسز، جیمرز، اور انٹرسپشن سسٹم کو فعال کر رکھا ہے ۔
افسران نے بتایا’’کئی مقامات پر اینٹی ڈرون گرڈ بڑھایا گیا ہے ۔ کسی بھی مشتبہ ڈرون پر فائرنگ، جیمنگ یا کیپچر کی فوری کارروائی کا نظام موجود ہے ‘‘۔
بی ایس ایف کے ذرائع کے مطابق خواتین اہلکار بھی بارڈر مینجمنٹ اور سیکیورٹی آپریشنز میں فعال کردار ادا کر رہی ہیں، خصوصاً چیکنگ پوائنٹس اور حساس علاقوں میں۔
حکام کے مطابق، نئے سال کی تقریبات کے دوران سرحد کے قریب بسنے والے شہریوں کی حفاظت سب سے اہم ہے ۔ اس سلسلے میں کئی جگہوں پر پولیس اور سول انتظامیہ نے مشترکہ میٹنگز بھی کی ہیں۔
افسران نے بتایا کہ سالِ نو کے موقع پر وادی اور جموں میں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے ، اسی لیے شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ ہائی وے ، ٹنلز، ہوٹل ایریاز اور مشہور سیاحتی مقامات پر بھی اضافی فورسز تعینات کر دی گئی ہیں۔
دوسری جانب نئے سال سے قبل جموں و کشمیر کے پونچھ اور کشتواڑ اضلاع میں ممکنہ دہشت گرد نقل و حرکت کی اطلاعات کے پیش نظر سیکورٹی فورسز نے منگل کے روز وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ ذرائع کے مطابق جنگلاتی علاقوں، سرحدی پٹی اور دشوار گزار پہاڑی مقامات پر سرچ آپریشنز کو انتہائی چوکسی کے ساتھ انجام دیا جا رہا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی ایجنسیوں کو ڈوڈہ،کشتواڑ جنگلاتی بیلٹ میں سرگرم دو دہشت گرد گروپوں کی موجودگی کے حوالے سے مخصوص اطلاع موصول ہوئی تھی، جس کے بعد کِیشوان،چھاترو میں کڑا محاصرہ قائم کر کے وسیع سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔
فورسز نے علاقے کی نگرانی کے لیے ڈرونز، جدید فضائی نگرانی کے آلات اور گراؤنڈ سپورٹ سسٹمز کا استعمال کیا، تاکہ کارروائی کے دوران کسی قسم کی مشتبہ نقل و حرکت کو فوری طور پر ٹریک کیا جا سکے ۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ فوج کی’رومیو فورس‘نے پونچھ کے خانتیر ٹاپ اور اس کے ملحقہ سرحدی علاقوں میں بھی تلاشی کارروائیاں انجام دیں، جہاں گزشتہ رات مشتبہ آمد و رفت کی رپورٹس موصول ہوئی تھیں۔ کارروائی میں فضائی معاونت کے ساتھ کھوجی کتوں کی بھی خدمات حاصل کی گئی۔
ادھر پٹھانکوٹ،جموں،سرینگر قومی شاہراہ پر کٹھوعہ، سانبہ، جموں اور اُدھمپور اضلاع میں گاڑیوں کی چیکنگ میں غیر معمولی تیزی لائی گئی ہے تاکہ کسی بھی تخریبی سرگرمی کا پیشگی سدباب کیا جا سکے ۔
علاوہ ازیں، انٹیلی جنس اطلاعات کے بعد بین الاقوامی سرحد کے ساتھ تعینات بارڈر سیکورٹی فورس اور مقامی پولیس نے سرحدی سیکورٹی گرڈ کو مزید فعال کر دیا ہے ، جب کہ ممکنہ دراندازی کے پیش نظر ویلیج ڈیفنس گارڈز اور بارڈر پولیس یونٹس کو بھی ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے ۔
سیکورٹی اداروں نے واضح کیا ہے کہ نئے سال کے پیش نظر پوری خطے میں ہائی الرٹ برقرار رہے گا اور کسی بھی مشتبہ حرکت یا خطرے کے تدارک کے لئے تمام ادارے مشترکہ طور پر ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ایجنسیز

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں۲۰۲۵میں سڑک حادثات میں۲۰۲؍افراد جاں بحق ہو گئے

Next Post

۲۰۲۵:بھارتی فوج کی کارروائی نے پاکستان کے دہشت گردی کے ڈھانچے کو مفلوج کرکے رکھ دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
عالمی باکسنگ: سمت اور نیرج نے مختلف انداز میں جیت درج کی

۲۰۲۵:بھارتی فوج کی کارروائی نے پاکستان کے دہشت گردی کے ڈھانچے کو مفلوج کرکے رکھ دیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.