بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سپریم کورٹ کا فیصلہ اناؤ متاثرہ اور اس کے ساتھ کھڑے لوگوں کی جیت: کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-30
in قومی خبریں
A A
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

نئی دہلی، 29 دسمبر (یو این آئی) کانگریس اناؤ عصمت دری معاملے میں ہائی کورٹ کے فیصلے پر روک لگانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ متاثرہ اور اس کے ساتھ کھڑے ہونے والوں کی جیت ہے ۔
مہیلا کانگریس کی صدر الکا لامبا نے پیر کو یہاں نامہ نگاروں سے کہا، "آج سپریم کورٹ کے فیصلے نے ہائی کورٹ کے اس فیصلے پر روک لگا دی ہے ، جس میں کلدیپ سنگھ سینگر کو ضمانت دی گئی تھی۔ سپریم کورٹ کےفیصلے سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ نابالغ کی عصمت دری اور اس کے کنبہ کے افراد کے قتل کا مجرم بی جے پی کا سابق ایم ایل اے کلدیپ سنگھ سینگر جیل سے باہر نہیں آئے گا۔ یہ متاثرہ، اس کے اہل خانہ اور اس کے ساتھ کھڑی ہر آواز کی جیت ہے ۔ لیکن یہ لڑائی ابھی ختم نہیں ہوئی ہے ۔”
انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر بھی حملہ کیا اور کہا کہ مسٹر مودی کہتے تھے کہ نابالغوں کی عصمت دری کرنے والوں کو جرم ثابت ہوتے ہی پھانسی پر لٹکا دیا جائے گا، لیکن سب نے دیکھا ہے کہ عصمت دری کرنے والوں اور مجرموں کو کس طرح تحفظ فراہم کیا جارہا ہے ۔ کلدیپ سینگر کا معاملہ اب سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے ۔ کلدیپ سنگھ سینگرہوں، انکیتا بھنڈاری کے مجرم ہوں یا بلقیس بانو کے ، مسٹر مودی اور ان کی حکومت ہر معاملے میں بے نقاب ہوئی ہے ۔ آج انصاف کی جیت ہوئی ہے ، لیکن یہ لڑائی انصاف کی فراہمی تک جاری رہے گی۔
محترمہ لامبا نے کہا کہ جب کلدیپ سنگھ سینگر کو ضمانت ملی تو متاثرہ اپنی ماں کے ساتھ انڈیا گیٹ پر احتجاج پر بیٹھی، تو بی جے پی اور اس کے حامیوں نے اس کا مذاق اڑایا۔ کلدیپ سنگھ سینگر کو ضمانت ملی، کیونکہ سی بی آئی نے کمزور لڑائی لڑی۔ انہوں نے کہا، "ان سب کے درمیان کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی اور پارٹی لیڈر راہل گاندھی نے اپنے گھروں کے دروازے کھولے اور متاثرہ لڑکی اور اس کے خاندان کو یقین دلایا کہ جب تک انہیں انصاف نہیں مل جاتا وہ ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے ۔ ہم نے یہ لڑائی قانونی طور پر لڑنے کے ساتھ ہی سڑکوں پر بھی جدوجہد کی۔”
انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بیٹیوں کے مجرموں کی رہائی اور پیرول پر چھوڑنے کا تماشہ ختم ہونا چاہیے ۔ انہیں سزائے موت دی جانی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ملک کی مظلوم بیٹیوں کو انصاف ملنے تک ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

95 فی صد تک یوکرین روس امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں، ٹرمپ

Next Post

کانگریس نے اراولی پر سپریم کورٹ کی ہدایات کا خیرمقدم کیا، وزیر کے استعفیٰ کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے
قومی خبریں

پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے

2026-07-21
’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
Next Post
وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس

کانگریس نے اراولی پر سپریم کورٹ کی ہدایات کا خیرمقدم کیا، وزیر کے استعفیٰ کا مطالبہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.