اتوار, ستمبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

95 فی صد تک یوکرین روس امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں، ٹرمپ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-30
in عالمی خبریں
A A
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک

متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا

پام بیچ، فلوریڈا ،29 دسمبر (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پچانوے فی صد تک یوکرین روس امن معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔
اتوار کو فلوریڈا کے پام بیچ پر رہائش گاہ ‘مار اے لاگو’ میں یوکرین کے ہم منصب ولودیمیر زیلنسکی کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین اور روس امن معاہدے کے لیے ہم اب تک کے سب سے زیادہ قریب پہنچ گئے ہیں۔
بغیر کسی معاہدے کے ختم ہونے والی ملاقات کے بارے میں ٹرمپ نے کہا صدر زیلنسکی سے ملاقات بہت شاندار رہی، یوکرین اور روس امن معاہدے کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں، تاہم ابھی ایک یا دو انتہائی کانٹے دار مسائل باقی ہیں جو جلد حل کر لیے جائیں گے ۔
صدر زیلنسکی نے بھی کہا کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ جنگ بندی کی تجاویز پر مفید بات چیت ہوئی، 20 نکاتی امن منصوبے پر 90 فی صد تک اتفاق کیا جا چکا ہے ، یوکرین امن کے لیے تیار ہے ۔
واضح رہے کہ اس بار امریکی صدر نے یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلینسکی کی میزبانی اپنے فلوریڈا کے ریزورٹ میں کی۔ ٹرمپ نے یہ بھی تسلیم کیا کہ مذاکرات پیچیدہ ہیں اور اب بھی ناکام ہو سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں جنگ مزید برسوں تک جاری رہ سکتی ہے ۔
اس ملاقات سے قبل ٹرمپ کے بقول ان کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ڈھائی گھنٹے طویل ٹیلی فونک گفتگو ہوئی تھی۔ ٹرمپ نے اصرار کیا کہ انھیں یقین ہے پیوٹن اب بھی امن چاہتے ہیں، اور روس چاہتا ہے کہ یوکرین کامیاب ہو۔ واضح رہے کہ اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے بار بار اپنے ہم منصب زیلنسکی کو ”بہادر” بھی قرار دیا۔
ٹرمپ اور زیلینسکی دونوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ کئی پیچیدہ مسائل اب بھی حل طلب ہیں، جن میں یہ سوال بھی شامل ہے کہ آیا روس اُن یوکرینی علاقوں کو اپنے پاس رکھ سکتا ہے جن پر اس کا کنٹرول ہے ، نیز یوکرین کے لیے ایسے سیکیورٹی ضمانتوں کا معاملہ بھی شامل ہے تاکہ مستقبل میں اس پر دوبارہ حملہ نہ ہو۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انڈونیشیا کے مناڈو میں نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک

Next Post

سپریم کورٹ کا فیصلہ اناؤ متاثرہ اور اس کے ساتھ کھڑے لوگوں کی جیت: کانگریس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک
عالمی خبریں

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک

2026-09-06
متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا
عالمی خبریں

متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا

2026-09-06
امریکی جج نے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے کے حکم پر پابندی برقرار رکھی
عالمی خبریں

امریکی جج نے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے کے حکم پر پابندی برقرار رکھی

2026-09-06
بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا سے تقریباً 1,000 بچوں کی موت
عالمی خبریں

بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا سے تقریباً 1,000 بچوں کی موت

2026-09-06
عالمی خبریں

یورپی یونین کی عہدیدار مارتا کوس نے ملادچ کو خراجِ تحسین پیش کیے جانے پر سربیا کا دورہ منسوخ کر دیا

2026-09-06
عالمی خبریں

ترکیہ امریکہ-ایران جنگ کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے: صدر ایردوان

2026-09-06
عالمی خبریں

امریکی شہری اپنے بچوں کو اسرائیل کی جنگ کے لیے ‘قربانی کا بکرا’ بننے کی اجازت نہ دیں :ایران

2026-09-06
عالمی خبریں

سوڈان کے جنوبی کردوفان میں باغی گروپ کے حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام

سپریم کورٹ کا فیصلہ اناؤ متاثرہ اور اس کے ساتھ کھڑے لوگوں کی جیت: کانگریس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.