منگل, اکتوبر 27, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اونتی پورہ میں دریائے جہلم سے صدیوں پرانی مورتی برآمد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-30
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

عمر کابینہ کی اگلے ہفتے توسیع اور رد و بدل 

کے ڈی اے کا یکطرفہ نوٹیفکیشنز کے خلاف احتجاج کا انتباہ

سرینگر/۲۹دسمبر
جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں دریائے جہلم سے برآمد ہوئی ایک قدیم مورتی کو مقامی پولیس نے محفوظ طریقے سے تحویل میں لے کر محکمہ آرکائیوز، آرکیالوجی اینڈ میوزیمز جموں و کشمیر کے حوالے کردیا ہے ۔
ابتدائی اندازوں کے مطابق یہ نوادرات صدیوں پرانی ہے اور خطے کی گہری تہذیبی تاریخ کی اہم علامت تصور کی جا رہی ہے ۔
پولیس کے مطابق لارکی پورہ، اونتی پورہ میں دریائے جہلم کے کنارے یہ مورتی اس وقت ملی جب مقامی لوگوں نے غیر معمولی شکل کی ایک پتھر کی چیز دیکھ کر پولیس کو مطلع کیا۔
اطلاع ملتے ہی اونتی پورہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسے محفوظ کر لیا اور ایس ایچ او اونتی پورہ کی نگرانی میں اسے کسی بھی نقصان یا غلط استعمال سے بچانے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ۔
بعد ازاں پولیس نے محکمہ آرکائیوز، آرکیالوجی اینڈ میوزیمز کے ماہرین سے رابطہ قائم کیا اور نوادرات کی سائنسی دستاویز بندی، جانچ اور تحفظ کیلئے اسے باقاعدہ طور پر ان کے سپرد کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق اس سنگ تراشی میں وہ تمام خصوصیات پائی جاتی ہیں جو کشمیر کی قدیم تہذیب، فن اور مذہبی تاریخ سے جڑی نوادرات میں نظر آتی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی نہ صرف ثقافتی ورثے کے تحفظ کے عزم کی عکاس ہے بلکہ اس بات کی بھی نشاندہی کرتی ہے کہ جموں و کشمیر پولیس امن، قانون کی بالادستی اور علاقے کی تاریخی شناخت کے تحفظ کے لیے یکساں طور پر سرگرم ہے ۔
پولیس نے مقامی عوام سے اپیل کی کہ اگر انہیں کہیں بھی قدیم نوادرات یا مشتبہ تاریخی اشیاء ملیں تو وہ فوراً متعلقہ حکام کو اطلاع دیں تاکہ انہیں مناسب طریقے سے محفوظ کیا جا سکے ۔
حکام کے مطابق اس قدیم مورتی کا تفصیلی معائنہ، اس کی عمر کے تعین اور تاریخی پس منظر کے بارے میں تحقیق محکمہ آثارِ قدیمہ کی ماہر ٹیم انجام دے گی، جس کے بعد اسے محفوظ طور پر ذخیرہ کیا جائے گا یا میوزیم میں نمائش کے لیے رکھا جا سکتا ہے ۔
اونتی پورہ سے ملی اس تاریخی دریافت نے ایک بار پھر وادی کی تہذیبی شان اور ہزاروں سال پر محیط تاریخ کی جھلک کو اجاگر کیا ہے ، جو آج بھی مختلف شکلوں میں زندہ ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

عوامی مقام پر پستول دکھانے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج

Next Post

کپواڑہ میں دو ماہ کیلئے وی پی این کے استعمال پر مکمل پابندی عائد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

عمر کابینہ کی اگلے ہفتے توسیع اور رد و بدل 

2026-10-25
کے ڈی اے کا یکطرفہ نوٹیفکیشنز کے خلاف احتجاج کا انتباہ
اہم ترین

کے ڈی اے کا یکطرفہ نوٹیفکیشنز کے خلاف احتجاج کا انتباہ

2026-10-25
لیفٹیننٹ گورنر اوروزیر اعلیٰ کی لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد 
اہم ترین

عمر عبداللہ کو کابینہ میں توسیع اور رد و بدل کیلئے ناموں کے انتخاب میں مشکلات کا سامنا

2026-10-25
ممنوعہ تنظیم سے وابستہ خواتین کا نیٹ ورک بے نقاب:پولیس
اہم ترین

ممنوعہ تنظیم سے وابستہ خواتین کا نیٹ ورک بے نقاب:پولیس

2026-10-25
سجن سنگھ یادو نئے چیف سیکریٹری ہوں گے‘مرکزمیں اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں
اہم ترین

سجن سنگھ یادو نئے چیف سیکریٹری ہوں گے‘مرکزمیں اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں

2026-10-25
ڈاکٹرفاروق کا یو این کی انسانی حقوق کمیٹی سے پی او کے کی صورتحال کی تحقیقات کا مطالبہ
اہم ترین

فاروق عبداللہ کا کارکنوں کو حقوق کے لیے ڈٹ کر لڑنے کا مشورہ، کہا ’حوصلہ دکھائیں یا مٹنے کے لیے تیار رہیں‘

2026-10-25
پونچھ راجوری اضلاع میں۱۸۰۰ سی آر پی ایف اہلکار تعینات کئے جا رہے ہیں
اہم ترین

جموں جیل میں تلاشی، سانبہ میں سرنگ مخالف کارروائی

2026-10-25
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

کانگریس کا عمر کابینہ میں  شامل ہونے سے انکار  ریاستی درجے کی بحالی پر اصرار

2026-10-25
Next Post
کپواڑہ میں دو ماہ کیلئے وی پی این کے استعمال پر مکمل پابندی عائد

کپواڑہ میں دو ماہ کیلئے وی پی این کے استعمال پر مکمل پابندی عائد

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.