بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اودھم پور میں منشیات فروش کی ۲۰ء۱کروڑ روپے کی جائیداد ضبط

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-23
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

جموں/۲۲دسمبر
جموں کشمیر پولیس نے پیر کے روز بتایا کہ اودھم پور ضلع میں ایک بین ضلعی منشیات فروش کی۲۰ء۱کروڑ روپے مالیت کی جائیداد ضبط کر دی گئی ہے ۔
پولیس کے مطابق منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جاری بڑے کریک ڈاؤن کے دوران اودھم پور پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ۶۸؍ایف کے تحت ایف آئی آر نمبر۲۰۲۵/۱۱۷کے سلسلے میں یہ جائیداد ضبط کی۔
ضبط کی گئی جائیدادیں واحد مقبول میر، ولد محمد مقبول میر، رہائشی شلوت سمبل، بانڈی پورہ کی ہیں۔ اس میں بانڈی پورہ کے شِلویٹ علاقے میں سروے نمبر۳۴۴(آبادی دہ) پر آٹھ مرلہ زمین پر تعمیر شدہ رہائشی مکان شامل ہے ، نیز دو ٹپر گاڑیاں بھی ضبط کی گئی ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران مالی دستاویزات کی تفصیلی جانچ اور لین دین کے تجزیے سے یہ بات سامنے آئی کہ ملزم نے یہ جائیدادیں منشیات کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی سے خریدی تھیں۔
پولیس بیان کے مطابق’’تحقیقات کی بنیاد پر متعلقہ مجاز حکام نے آج ضبطی کا حکم جاری کیا، اور این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مزید قانونی کارروائی جاری ہے ‘‘۔
اس کارروائی کے ساتھ، اودھم پور پولیس کی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت سالانہ جائیداد ضبطی کا مجموعہ ۸۵ء۱۸کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے ، جو منشیات فروشوں کے خلاف جاری سخت کارروائی کی عکاسی کرتا ہے ۔
جموں کشمیر پولیس اور سکیورٹی فورسزمرکزی زیر انتظام علاقے میں منشیات اسمگلرز، منشیات فروشوں اور حوالہ لین دین یا دیگر غیر قانونی مالی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف جارحانہ آپریشنز کر رہی ہیں۔ ان کارروائیوں میں مشتبہ افراد کی سخت قوانین کے تحت حراست اور غیر قانونی آمدنی سے حاصل شدہ اثاثوں کی ضبطی شامل ہے ۔
پولیس کے مطابق منشیات کی اسمگلنگ، فروخت اور حوالہ ریکیٹ سے حاصل شدہ فنڈز بالآخر جموں و کشمیر میں دہشت گردی کو قائم رکھنے کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔ایجنسیز

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چلہ کلان:ابھی تو پکچر …؟

Next Post

بخشی اسٹیڈیم کے اطراف علاقوں میں تلاشی کارروائیاں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
وزیر اعظم سرینگر میں:پولیس اور سیول انتظامیہ کے سینئر عہدیداروں کی میٹنگیں

بخشی اسٹیڈیم کے اطراف علاقوں میں تلاشی کارروائیاں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.