جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

راجوری: متعدد دیہات میں تلاشی کارروائیاں

فورسز کوتھنہ منڈی اور منجاکوٹ کے درمیان واقع کچھ دیہات میں مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاعات موصول ہوئیں چھاترو کشتواڑمیں بھی دہشت گرد مخالف آپریشن کا آغاز‘مقامی لوگوں نے جنگلی علاقے میں چند مشتبہ افراد کی نقل و حرکت دیکھی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-20
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
راجوری: متعدد دیہات میں تلاشی کارروائیاں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

جموں صوبے کے راجوری ضلع میں مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کی اطلاعات کے بعد سکیورٹی فورسز نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب مختلف دیہات میں وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق یہ آپریشن آدھی رات کے قریب شروع ہوا جو صبح ہونے کے بعد بھی پوری شدت کے ساتھ جاری ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ تھنہ منڈی اور منجاکوٹ سب ڈویژنوں کے درمیان واقع کچھ دیہات میں مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوری طور پر مشترکہ سکیورٹی ٹیموں کو الرٹ کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق ان علاقوں میں نامعلوم افراد کی نقل و حرکت دیکھی گئی تھی، جس کے پیش نظر کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلئے کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ذرائع کے مطابق۴۹راشٹریہ رائفلز، جموں و کشمیر پولیس اور اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) پر مشتمل مشترکہ ٹیموں نے آدھی رات کو ہی متاثرہ علاقوں کو گھیرے میں لے کر تلاشی کارروائیاں شروع کیں۔ سکیورٹی فورسز نے ممکنہ راستوں، جنگلاتی پٹیوں، پہاڑی علاقوں اور آبادی کے قریبی مقامات پر سخت نگرانی قائم کر دی ہے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ علی الصبح آپریشن کو مزید وسعت دی گئی اور بہروٹے گلی سمیت دیگر حساس مقامات پر جارحانہ انداز میں سرچ کارروائی انجام دی جا رہی ہے ۔ فورسز گھر گھر تلاشی، جنگلاتی علاقوں کی کومبنگ اور ممکنہ چھپنے کی جگہوں کی جانچ کر رہی ہیں تاکہ کسی بھی مشتبہ فرد یا گروہ کا سراغ لگایا جا سکے ۔
حکام کے مطابق سرچ آپریشن انتہائی احتیاط اور منظم حکمتِ عملی کے تحت انجام دیا جا رہا ہے تاکہ مقامی آبادی کو کم سے کم پریشانی کا سامنا کرنا پڑے ۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں اضافی نفری تعینات کر دی ہے جبکہ داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی سخت کر دی گئی ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی گرفتاری کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے ، تاہم فورسز ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کیلئے پوری طرح چوکس ہیں۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور سکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
ادھر جموں صوبے کے ہی کشتواڑ ضلع کے دور افتادہ چھاترو علاقے میں دہشت گردوں کی مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاع کے بعد سکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کر دی ہے ۔
ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں نے جنگلاتی علاقے میں چند مشتبہ افراد کی نقل و حرکت دیکھی، جس کے فوراً بعد پولیس کو مطلع کیا گیا، جس پر سکیورٹی ایجنسیوں نے فوری کارروائی عمل میں لائی۔
جموں کشمیر پولیس، فوج اور دیگر سکیورٹی اداروں کی مشترکہ ٹیموں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا۔ آپریشن کے دوران پورے علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ جنگلات، پہاڑی راستوں اور ممکنہ پناہ گاہوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جا رہی ہے ۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن احتیاط اور حکمتِ عملی کے تحت انجام دیا جا رہا ہے تاکہ مشکوک افراد کو فرار کا کوئی موقع نہ مل سکے ۔ فورسز نے علاقے میں اضافی نفری تعینات کر دی ہے اور ڈرون سمیت جدید نگرانی کے آلات کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے ۔
واضح رہے کہ کشتواڑ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں حالیہ مہینوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے کئی کامیاب آپریشن انجام دیے ہیں، جن کا مقصد خطے میں امن و امان کو برقرار رکھنا اور دہشت گردی کے نیٹ ورک کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اوپن اے آئی، گوگل اور پرپلیکسیٹی نے بھارت میں صارفین کی تعداد بڑھانے کے لیے اے آئی سروسز مفت کر دیں

Next Post

نتیش کمار کی غیر مہذب حرکت: پاکستان پہلے اپنے گھر کی حالت سدھارے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

نتیش کمار کی غیر مہذب حرکت: پاکستان پہلے اپنے گھر کی حالت سدھارے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.