ہفتہ, جولائی 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

منشیات فروش کی۶ء۱کروڑ روپے مالیت کی جائیداد ضبط

شوپیاں میںبھاری مقداد میں بھنگ جیسا مواد بر آمدہوا:پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-19
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
منشیات فروش کی۶ء۱کروڑ روپے مالیت کی جائیداد ضبط
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

منشیات کے خلاف جاری سخت کارروائیوں کے تحت سرینگر پولیس نے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کی تقریباً۶ء۱کروڑ روپے مالیت کی جائیداد ضبط کر لی ہے ۔
ضبط کی گئی جائیداد میں دو منزلہ رہائشی مکان اور ۵ء۱۲مرلہ اراضی شامل ہے ۔
پولیس کے مطابق یہ کارروائی پولیس اسٹیشن نوگام کی جانب سے ایف آئی آر نمبر۲۰۲۲/۱۲۸کے تحت انجام دی گئی، اس مقدمے میں ملزم لیاقت علی بٹ ولد بشیر احمد بٹ ساکن اوقاف چوک، کنیہامہ، نوگام سرینگر کے قبضے سے بڑی مقدار میں کوڈین شربت کی بوتلیں برآمد کی گئی تھیں۔
تحقیقات کے دوران پولیس نے پایا کہ مذکورہ جائیداد منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ سے حاصل شدہ آمدنی سے تعمیر اور خریدی گئی تھی۔ اسی بنیاد پر جائیداد کو این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ ۶۸-ایف کے تحت، مجاز اتھارٹی کی پیشگی منظوری کے بعد قانونی طور پر ضبط کیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ جائیداد کی ضبطی کی کارروائی ایگزیکٹو مجسٹریٹ فرسٹ کلاس بی کے پورہ کی موجودگی اور آزاد گواہوں کے سامنے مکمل قانونی ضابطوں کے مطابق انجام دی گئی۔ ضبطی کے حکم کے تحت جائیداد کے مالک کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس جائیداد کو فروخت، کرایہ، منتقل، رہن یا کسی تیسرے فریق کے مفاد کے لیے استعمال نہیں کر سکتا۔
سرینگر پولیس نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی اور منشیات کے نیٹ ورک کی مالی بنیاد کو کمزور کرنے کیلئے غیر قانونی طور پر حاصل شدہ اثاثوں کی ضبطی کا عمل مزید تیز کیا جائے گا۔
پولیس نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کے خلاف اس مہم میں تعاون کریں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی یا منشیات کی اسمگلنگ سے متعلق معلومات قریبی پولیس اسٹیشن کو فراہم کریں تاکہ سماج کو اس لعنت سے پاک کیا جا سکے ۔
اس دوران منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کو وسیع پیمانے پر جاری رکھتے ہوئے شوپیاں پولیس نے دو رہائشی مکانوں سے بھاری مقدار میں بھنگ جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن کیلر نے ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک ایف آئی آر نمبر۲۰۲۵/۵۲درج کی اور مجاز اتھارٹی سے تلاشی وارنٹ حاصل کی۔
ترجمان نے کہا کہ پولیس اسٹیشن کیلر کی ایک ٹیم نے ایگزیکیٹو مجسٹریٹ فرسٹ کلاس کی موجودگی میں محمد شفیع کھانڈے ساکن تھرنہ کنڈی کیلر کے رہائشی مکان پر چھاپہ مارا۔
ان کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران مکان کے صحن سے۲۸۳ء۱۰کو بھنگ جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کو موقع پر ہی ضبط کیا گیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اسی طرح ارشاد احمد کھانڈے ساکن تھرنہ کنڈی کیلر کے مکان سے۵۸۲ء۱کلو پیسا ہوا بھنگ جیسا مواد بر آمد کیا گیا جس کو ضبط کیا گیا اور ملزم کو گرفتار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ شوپیاں پولیس معاشرے سے منشیات کی لعنت کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

خشک سالی کے خاتمے کا امکان:۲۰دسمبر سے بارشیں اور برفباری کا امکان

Next Post

دہشت گردی کیس میںملزم کو چار سال چار ماہ قید کی سزا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں
اہم ترین

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

2026-07-24
سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت
اہم ترین

سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

2026-07-24
طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ
اہم ترین

طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ

2026-07-24
اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں
اہم ترین

اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں

2026-07-24
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

 پرہ کیخلاف استحقاق شکایت پر اسمبلی کی مراعاتی کمیٹی کا اجلاس آج

2026-07-24
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

۲۰۱۲کے ایم بی بی ایس پیپر فروخت گھوٹالے کے مرکزی ملزم  کو عمر حکومت نے نوازا تھا:شرما

2026-07-24
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

مکانات گرانے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے، عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا: عمر عبداللہ

2026-07-24
Next Post
دہشت گردی کیس میںملزم کو چار سال چار ماہ قید کی سزا

دہشت گردی کیس میںملزم کو چار سال چار ماہ قید کی سزا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.