جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

خراب موسم کی وجہ سے سری نگر ہوائی اڈے پر چار پروازیں منسوخ ،۳۸ تاخیر کا شکار

وادی میں مطلع ابر آلود رہنے سے ٹھٹھرتی سردیوں سے قدرے راحت‘آئندہ کچھ دنوں تک موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-16
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
خراب موسم کی وجہ سے سری نگر ہوائی اڈے پر چار پروازیں منسوخ ،۳۸ تاخیر کا شکار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

حکام نے بتایا کہ خراب موسم کی وجہ سے پیر کے روز سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر چار پروازیں منسوخ کرنے اور۳۸ آنے اور جانے والی پروازوں کے آپریشن میں تاخیر ہوئی۔
ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آپریشنل وجوہات کی بنا پر انڈیگو کی چار پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ خراب موسم کی وجہ سے نجی کیریئر کی اتنی ہی تعداد میں پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔
عہدیدار نے بتایا کہ خراب موسم کی وجہ سے انڈیگو ایئر لائنز کی نو ان باؤنڈ اور نو آؤٹ باؤنڈ پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
عہدیدار نے کہا کہ دیگر کیریئرز کی بیس پروازیں،۱۰؍ان باؤنڈ اور ۱۰؍آؤٹ باؤنڈ،بھی خراب موسمی حالات کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئیں۔
اس دوران وادی کشمیر میں بادل چھائے رہنے سے رات کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے اوپر ریکارڈ ہوا ہے جس سے لوگوں کو ٹھٹھرتی سردیوں سے کسی حد تک راحت نصیب ہوئی ہے ۔
کشمیر ویدر کے مطابق گرمائی دار الحکومت سری نگر میں کم از کم درجہ حرارت۹ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں۲۸نومبر کو رواں سیزن کی سرد ترین رات درج کی گئی تھی جب کم از کم درجہ حرارت منفی۵ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور سیاحتی مقامات پہلگام اور گلمرگ میں کم از کم درجہ حرارت بالترتیب ۲ء۲ڈگری سینٹی گریڈ اور۰ء۱ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم از کم درجہ حرارت۶ء۱ ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم از کم درجہ حرارت۲ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں کم از کم درجہ حرارت بالترتیب۰ء۱ڈگری سینٹی گریڈ اور۳ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
جنوبی کشمیر کے اننت ناگ، شوپیاں اور کولگام میں کم ازکم درجہ حرارت بالترتیب۳ء۱ڈگری سینٹی گریڈ، منفی۱ء۰ ؍اور ۵ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں کم از کم درجہ حرارت بالترتیب ۹ء۰ اور۳ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
وادی کے ایک اور سیاحتی مقام سونہ مرگ میں کم از کم درجہ حرارت۹ء۱جبکہ سری نگر ہوائی اڈے پر شبانہ درجہ حرارت۴ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
لداخ یونین ٹریٹری کے لیہہ اور کرگل اضلاع میں کم از کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۸ء۱ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۲ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ایک ہفتے کے دوران کشمیر میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔ بالائی علاقوں میں بعض دنوں کے دوران ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارش یا برفانی بارش کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔ خاص طور پر گلمرگ، سونہ مرگ، پیر پنجال اور دیگر اونچے علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری ہو سکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق اگرچہ کسی بڑے مغربی سلسلے کی فوری پیش گوئی نہیں کی گئی، تاہم سرد ہواؤں اور صاف راتوں کے باعث کم سے کم درجہ حرارت میں نمایاں گراوٹ آ سکتی ہے، جس سے شبانہ سردی اور جماؤ (فراسٹ) کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
انتظامیہ نے مسافروں اور بالائی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو احتیاط برتنے، جبکہ ڈرائیوروں کو برفیلے راستوں پر محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موسم کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور کسی بھی بڑی تبدیلی کی صورت میں بروقت اطلاع دی جائے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

منتخب حکومت کو تمام اہم ادارے واپس ملنے چاہئے :وزیر اعلیٰ

Next Post

جموںکشمیر میں آبی اور شمسی توانائی کے پروجیکٹوں کے منصوبوں پر عمل در آمد جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
جموںکشمیر میں آبی اور شمسی توانائی کے پروجیکٹوں کے منصوبوں پر عمل در آمد جاری

جموںکشمیر میں آبی اور شمسی توانائی کے پروجیکٹوں کے منصوبوں پر عمل در آمد جاری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.