اتوار, ستمبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سی بی آئی نے سرمایہ کاری فراڈ کیس میں چارج شیٹ داخل کی، چینی شہری بھی شامل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-11
in قومی خبریں
A A
سینئر آئی اے ایس افسر نوین چودھری کے گھر پر سی بی آئی کا چھاپہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

نئی دہلی، 10 دسمبر (یو این آئی) مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے ایچ پی زیڈ ٹوکن سرمایہ کاری فراڈ کیس میں چارج شیٹ داخل کی ہے ، جس میں ایک چینی شہری کی ملکیت کا ادارہ شیگو ٹیکنالوجی پرائیویٹ لمیٹڈ بھی شامل ہے ۔
سی بی آئی نے بدھ کو کہا کہ ملزمان نے ایچ پی زیڈ ٹوکن’ نامی ایک فرضی موبائل ایپلیکیشن لانچ کی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سرمایہ کاری کریپٹو کرنسی مائننگ’ کے لیے استعمال کی جائے گی، جس سے بھاری منافع حاصل ہوگا۔ جعلسازوں نے صرف تین ماہ میں کروڑوں روپے کا فراڈ کیا اور پھر یہ رقم کہیں اور منتقل کر دی۔
ایک اہلکار نے کہا، "سی بی آئی کی تحقیقات سے پتہ چلا کہ یہ کوئی ایک واقعہ نہیں تھا، بلکہ غیر ملکی شہریوں کے ذریعے چلائے جانے والے ایک بڑے ، منصوبہ بند سائبر کرائم نیٹ ورک کا حصہ تھا۔ یہ گینگ کووِڈ کے بعد کے عرصے میں قرض کی ایپس، جعلی سرمایہ کاری ایپس اور جعلی آن لائن ملازمت کی پیشکش کرنے والے پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے ہندوستانی شہریوں کو نشانہ بنانے والے متعدد سائبر گھوٹالوں کے لیے ذمہ دار تھا۔”
سی بی آئی نے ابتدائی طور پر رجنی کوہلی، سوشانت بہیرا، ابھیشیک، محمد امداد حسین، رجت جین اور ڈارٹسے نامی چھ افراد کو گرفتار کیا تھا، لیکن اب 30 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے ۔ ان میں دو چینی شہری وان جون اور لی اینمنگ بھی شامل ہیں جنہوں نے ان فراڈوں کو منظم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیاتھا۔
وان جون جیلین کنسلٹنٹس انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ نامی ایک کمپنی کی ڈائریکٹر تھی، جو چینی ادارے جیلین کنسلٹنٹس کی ذیلی کمپنی تھی۔ وان جون نے ڈارٹسے کی مدد سے شیگو ٹیکنالوجیز سمیت کئی جعلی شیل کمپنیاں کامیابی کے ساتھ بنائیں۔
تحقیقات سے پتہ چلا کہ یہ جعلی کمپنیاں بڑے پیمانے پر منظم سائبر فراڈ کی آمدنی سے بنائی گئی تھیں۔ ان کمپنیوں کے بینک کھاتوں سے روپے سے چند مہینوں میں ہی ایک ہزار کروڑ سے زیادہ کی منتقل کی گئی۔ یہ پورا گینگ بیرون ملک سے ایک منظم نیٹ ورک کے طور پر کام کرتا تھا۔
تحقیقات سے پتہ چلا کہ اس فراڈ میں ایک اپڈیٹڈ ‘پیمنٹ ایگریگیٹر’ کا استعمال کیا گیا تھا۔ کووڈ-19 سے کچھ وقت پہلے ہی ہندستان میں کئی ادائیگیاں ایک پلیٹ فارم پر آنے لگی تھیں اور پیمنٹ ایگریگیٹرز بڑی تعداد میں کمپنیوں کو ادائیگی کی خدمات فراہم کر رہے تھے ، جس سے اس بڑے پیمانے پر منتقلی ممکن ہو رہی تھی۔
جیلین کنسلٹنٹس نے متعدد جعلی کمپنیاں بنانے کے لیے کمپنی کے سیکریٹریز سمیت پیشہ ور افراد کی خدمات حاصل کی تھی۔ اس کے بعد جمع کی گئی رقم کو ملک سے باہر بھیجنے سے پہلے کرپٹو کرنسی میں تبدیل کر دیا جاتا تھا۔
سی بی آئی نے وان جون سمیت تمام ماسٹر مائنڈس کی شناخت کرلی ہے اور 27 ملزمین اور تین کمپنیوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے ۔ اس معاملے میں دیگر مشتبہ افراد کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے ۔
سی بی آئی چکر-V جیسی کارروائیوں کے ذریعے ان جدید ترین سائبر فراڈ نیٹ ورکس کو ختم کرنے میں سرگرم عمل ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور جاری، گلمرگ سرد ترین جگہ

Next Post

وادی میں نومبر سے جاری خشک سالی کی وجہ سے جہلم میں پانی کی سطح میں مسلسل گراوٹ    

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

2026-09-06
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

2026-09-06
اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا
قومی خبریں

اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا

2026-09-06
دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں
قومی خبریں

دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں

2026-09-06
قومی خبریں

کھرگے اور راہل نے یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی

2026-09-06
قومی خبریں

بی ایل ٹی ایم 2026 میں سری لنکا نے اپنی ایم آئی سی ای سیاحتی صلاحیتوں کا کیا مظاہرہ

2026-09-06
قومی خبریں

یومِ اساتذہ پر مودی نے معاشرے کے تئیں اساتذہ کے تعاون کی ستائش کی، ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-06
قومی خبریں

بچوں کی شادی کی ممانعت کی مہم پر لگی اقوام متحدہ کی مہر، 27 نومبر بچوں کی شادی کے خلاف بین الاقوامی دن قرار

2026-09-06
Next Post
وادی میں نومبر سے جاری خشک سالی کی وجہ سے جہلم میں پانی کی سطح میں مسلسل گراوٹ    

وادی میں نومبر سے جاری خشک سالی کی وجہ سے جہلم میں پانی کی سطح میں مسلسل گراوٹ    

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.