بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وادی میں نومبر سے جاری خشک سالی کی وجہ سے جہلم میں پانی کی سطح میں مسلسل گراوٹ    

اگر موسم اسی طرح خشک رہا تو نہ صرف پانی کی قلت بڑھے گی بلکہ زرعی سرگرمیوں پر بھی منفی اثرات پڑ سکتے ہیں:فیضان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-11
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
وادی میں نومبر سے جاری خشک سالی کی وجہ سے جہلم میں پانی کی سطح میں مسلسل گراوٹ    

water

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

سرینگر/۱۰دسمبر
     کشمیر اور جموں خطے میں گزشتہ ایک ماہ سے مسلسل خشک موسم نے صورتحال کو تشویشناک بنا دیا ہے ۔ ۵نومبر سے اب تک جموں و کشمیر میں عملی طور پر کوئی بڑی بارش یا برف باری ریکارڈ نہیں ہوئی، جس کے باعث پورے خطے میں بارش کی مجموعی کمی۸۶فیصد تک جا پہنچی ہے ۔
    ماہر موسمیات فیضان عارف کینگ نے یو این آئی کو بتایا کہ یکم نومبر سے۹دسمبر تک جموں و کشمیر میں اوسطاً۱ء۴۳ملی میٹر بارش متوقع تھی، مگر اس پورے عرصے میں صرف۱ء۶ملی میٹرہی بارش ریکارڈ کی گئی ، جو معمول سے نہایت کم ہے ۔
     اس غیر معمولی خشک سالی نے نہ صرف موسمیاتی توازن کو متاثر کیا ہے بلکہ اس کے اثرات زمینی سطح پر بھی نمایاں طور پر محسوس کیے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شدید خشک موسم نے دریاؤں اور جھیلوں کے بہاؤ پر براہِ راست اثر ڈالا ہے ۔
     ان کے مطابق’’سنگم پر دریائے جہلم کی سطح۵۹ء۰فٹ تک گر گئی ہے ، جو زیرو گیج لیول سے بھی نیچے ہے ۔ اگرچہ یہ تاریخی طور پر سب سے کم سطح نہیں، مگر حالیہ برسوں میں ریکارڈ شدہ خطرناک حد تک کم ترین سطح ضرور ہے ‘‘۔
    کینگ نے خبردار کیا کہ اگر موسم اسی طرح خشک رہا تو نہ صرف پانی کی قلت بڑھے گی بلکہ زرعی سرگرمیوں اور پینے کے پانی کی فراہمی پر بھی منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔
    خشک موسم، سوکھی گھاس اور سطحی درجہ حرارت میں اضافے نے کشمیر کے کئی حصوں میں جنگلاتی آگ کے خطرے میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے ۔
     ماہرین کے مطابق نمی کی کمی نے جنگلات کو انتہائی حساس بنا دیا ہے ، اور معمولی چنگاری بھی بڑے پیمانے پر آگ بھڑکنے کا سبب بن سکتی ہے ۔
    ادھر طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل خشک موسم کے باعث وادی میں مختلف موسمی امراض نے سر اٹھانا شروع کر دیا ہے ۔ ناک، گلے اور جلد کی خشکی، الرجی، دمہ، آنکھوں کی جلن، کھانسی اور سانس کی بیماریوں میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے ۔
    ڈاکٹروں کے مطابق’’ہوا میں نمی نہ ہونے کی وجہ سے بیماریاں تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ خشک، برفیلی ہوا کے باعث سینے اور گلے کے انفیکشن کے کیسز بھی زیادہ دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ موسم میں معمولی تبدیلی بھی صحت پر گہرے اثرات ڈال رہی ہے ‘‘۔
    ڈاکٹروں نے شہریوں کو ماسک کے استعمال، پانی زیادہ پینے اور غیر ضروری طور پر رات کے وقت باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے ۔
    محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے سات دنوں میں بھی وادی میں موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نظر نہیں آ رہا ہے ، جس سے خشک سالی کے اثرات مزید سنگین ہوسکتے ہیں۔
    متعلقہ محکموں نے پانی کے ذخائر کی نگرانی، جنگلاتی علاقوں میں الرٹ، اور صحت کے حوالے سے احتیاطی اقدامات پر زور دیا ہے تاکہ ممکنہ خطرات کو کم سے کم رکھا جا سکے ۔یو این آئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سی بی آئی نے سرمایہ کاری فراڈ کیس میں چارج شیٹ داخل کی، چینی شہری بھی شامل

Next Post

’مستقبل کے چیلنجز کیلئے منفرد افراد تیار کرنا اسکولوں کا واحد مقصد ہونا چاہیے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
انڈئن اسٹیٹ نے جموںکشمیر پر اپنا مکمل اختیار قائم کیا ہے :ایل جی سنہا

’مستقبل کے چیلنجز کیلئے منفرد افراد تیار کرنا اسکولوں کا واحد مقصد ہونا چاہیے‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.