جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ملک میں پانچ-چھ بڑی ایئرلائنز کے لیے جگہ، حکومت چاہتی ہے نئی کمپنیاں آئیں: نائیڈو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-09
in قومی خبریں
A A
کشمیر خوبصورت ہے‘ سیاحوں کو واپس لوٹ آنا چاہئے :نائیڈو

ram-mohan-naidu

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

نئی دہلی، 8 دسمبر (یو این آئی) شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر کے رام موہن نائیڈو نے پیر کو پارلیمنٹ میں کہا کہ حکومت ملک کے ہوابازی کے شعبے میں مزید ایئرلائنز کے داخلے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے اور ملک کے تیزی سے بڑھتے ہوئے بازار میں پانچ-چھ بڑی ایئرلائنز کے کام کرنے کے لیے وافر مواقع موجود ہیں۔
انہوں نے نجی ایئر لائن کمپنی انڈیگو کی پروازوں میں حالیہ بحران کو اس کے ڈیوٹی چارٹ کے داخلہ مسئلے کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے اور اگر کوئی غلطی یا کوتاہی پائی گئی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔
مسٹر نائیڈو نے راجیہ سبھا میں وقفہ سوال کے دوران شہری ہوابازی کے بازار میں انڈیگو کے تسلط پر ارکان کی تشویش کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے تیزی سے بڑھتے ہوئے ہوابازی بازار میں پانچ-چھ بڑی ایئرلائنز کے کام کرنے کی جگہ ہے اور حکومت نئی ایئرلائنز کے داخلے کو فروغ دے رہی ہے ۔
پرواز کی حفاظت کے حوالے سے کسی بھی معاملے میں سمجھوتہ نہ کرنے کے موقف کو واضح کرتے ہوئے مسٹر نائیڈو نے کانگریس کے پرمود تیواری کے ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ انڈیگو کی خدمات میں خلل کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے نہیں بلکہ ایئر لائن کے ڈیوٹی روسٹر کی داخلی پیچیدگیوں کا نتیجہ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ایئر لائنز کو پائلٹوں کے کام اور آرام کے اوقات کے حوالے سے ‘فلائٹ ڈیوٹی ٹائم لمٹ’ کے ہدایتی ضابطے تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ وسیع مشاورت کے بعد طے کیے گئے تھے ۔
اس معاملے میں کل 22 ضابطوں میں سے 15 جولائی میں اور سات یکم نومبر سے نافذ تھے ۔ اس طرح یہ بحران تمام قواعد کے نافذ ہونے کے ایک ماہ بعد شروع ہوا۔ ان قواعد کی پابندی کرتے ہوئے اپنے عملے کے انتظام کی ذمہ داری ایئر لائنز کی تھی۔ پروازیں منسوخ ہونے سے تین دسمبر کو بحران شدت اختیار کر گیا۔ وزیر موصوف نے کہا ”ہم خاموش نہیں بیٹھے ہیں۔ جانچ جاری ہے ، کوئی غلطی یا کوتاہی پائی گئی تو اس پر سخت کارروائی کی جائے گی۔”
وزیر موصوف نے بتایا کہ انڈیگو نے یکم سے سات دسمبر تک کل 5.86 لاکھ ٹکٹ منسوخ کیے اور 569.65 کروڑ روپے کی رقم ریفنڈ کی جا چکی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 21 نومبر سے 7 دسمبر کے درمیان کل منسوخ ٹکٹوں کی تعداد تقریباً 9.56 لاکھ اور ریفنڈ کی گئی رقم 827 کروڑ روپے کے برابر ہے ۔ اس دوران انڈیگو نے مسافروں کے کل 9,000 سامان میں سے 4,500 انہیں پہنچا دیے ہیں۔ باقی بیگ اگلے 36 گھنٹوں میں پہنچانے کا کام جاری ہے ۔
ایوان کو بتایا گیا کہ انڈیگو اپنے گھریلو نیٹ ورک کے 138 میں سے پیر کو 137 مقامات کے لیے 1,802 پروازوں کا آپریشن کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے ۔ آج اس کی 500 پروازیں منسوخ ہوں گی۔
شیوسینا کے ملیند مرلی دیوڑا نے ہندوستانی ہوابازی بازار میں انڈیگو کے تسلط کی صورتحال پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ گھریلو راستوں پر مسافروں کی تعداد کے لحاظ سے 60 فیصد بازار حصے داری اسی کے پاس ہے ۔ کیا ریگولیٹر ڈی جی سی اے نے بازار میں مسابقت کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے کوئی تفصیلی مطالعہ کیا ہے اور کیا نئی کمپنیوں کے داخلے میں کوئی رکاوٹیں ہیں؟
اس کے جواب میں مسٹر نائیڈو نے کہا کہ ہندوستانی بازار میں پانچ-چھ بڑی ایئرلائنز کے کام کرنے کی گنجائش ہے ۔ حکومت اس سلسلے میں پہلے سے کوشش کر رہی ہے اور پچھلے پانچ-چھ سال میں کئی نئی علاقائی ایئرلائنز آئیں ہیں اور ”میں چاہتا ہوں کہ مزید ایئرلائنز آئیں۔ یہی وقت ہندوستان کے ہوابازی شعبے میں قدم رکھنے کا موقع ہے ۔”
انہوں نے کہا کہ حکومت نے جہاز کی لیزنگ کو آسان بنانے کے لیے قوانین میں ترمیم کی ہے تاکہ لیزنگ کا کام بیرونِ ملک سے ہندوستان کی جانب آئے ۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ملک میں ایئرلائنز کے ہوائی جہازوں کے بیڑے میں 80-85 فیصد جہاز لیز پر لیے گئے ہیں۔
اے آئی اے ڈی ایم کے کے تمبی درئی نے سوال کیا کہ جب انڈیگو کے سامنے پروازوں کے آپریشن کا مسئلہ تھا تو اسے ٹکٹ بک کرنے کی اجازت کیسے دی گئی؟
کانگریس کے اکھیلیش پرتاپ سنگھ نے پٹنہ ایئرپورٹ کی رن وے کی توسیع اور وہاں رات کے وقت پروازوں کے بارے میں سوال کیے ۔ شہری ہوابازی کے وزیر نے کہا کہ وہاں رن وے کی توسیع میں زمین کی کمی رکاوٹ بن رہی ہے ۔ ریاستی حکومت سے اس بارے میں بات کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہاں رن وے کے ایک طرف ریل لائن، دوسری طرف جانوروں کا پارک اور تاریخی یادگار ہونے کے سبب زمین دستیاب نہیں ہو رہی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹرمپ فیکٹ چیکرز، سنسرز کے لیے ویزا پر پابندی لگائیں گے

Next Post

حکمراں جماعت کے ارکان کو بتانا چاہیے کہ ان کے نظریہ کے لوگوں نے ‘وندے ماترم’ کب گایا: اکھلیش

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

2026-06-04
وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس
قومی خبریں

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

2026-06-04
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

صدرجمہوریہ، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سمیت تمام اہم رہنماؤں نے مالویہ نگرآتش زدگی سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
نائب صدر کے دورے سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات
قومی خبریں

ہندوستان اور جنوبی افریقہ نے دوطرفہ رشتوں کو اور مضوط بنانے کے عزم کا اظہارکیا

2026-06-03
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

مغربی ایشیا کے بحران اور تیل کی قیمتوں پر مودی کی خاموشی نامناسب: کانگریس

2026-06-03
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں مقررکیئے گئے پانچ ججوں نے عہدے کا حلف لیا

2026-06-03
’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
قومی خبریں

وزیراعظم نے چھ سال مکمل ہونے پر پی ایم سواندھی یوجنا کو سراہا

2026-06-02
Next Post
حکمراں جماعت کے ارکان کو بتانا چاہیے کہ ان کے نظریہ کے لوگوں نے ‘وندے ماترم’ کب گایا: اکھلیش

حکمراں جماعت کے ارکان کو بتانا چاہیے کہ ان کے نظریہ کے لوگوں نے 'وندے ماترم' کب گایا: اکھلیش

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.