بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

حکمراں جماعت کے ارکان کو بتانا چاہیے کہ ان کے نظریہ کے لوگوں نے ‘وندے ماترم’ کب گایا: اکھلیش

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-09
in قومی خبریں
A A
حکمراں جماعت کے ارکان کو بتانا چاہیے کہ ان کے نظریہ کے لوگوں نے ‘وندے ماترم’ کب گایا: اکھلیش
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

نئی دہلی، 8 دسمبر (یو این آئی) سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے لیڈر اکھلیش یادو نے پیر کو کہا کہ جس نظریہ کے حامل لوگوں نے تحریک آزادی میں کبھی حصہ نہیں لیا، اسی نظریہ کے لوگ آج ‘وندے ماترم’ اور تحریک آزادی کے بارے میں بڑی بڑی باتیں کررہے ہیں۔
وندے ماترم کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر لوک سبھا میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے مسٹر یادو نے کہا کہ حکمراں فریق کے لوگ آج ہر اس اچھی چیز کو اپنا لینا چاہتے ہیں، جس میں ان کی دور دور تک شرکت بھی نہیں رہی ہے ۔ انہوں کہ کہ جن لوگوں نے ملک توڑنے کا کام کیا، ویسے ہی نظریہ کے لوگ آج پھر معاشرے میں دراڑ پیداکررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ خود کو پرجوش ‘راشٹر وادی’ کہتے ہیں دراصل وہ لوگ راشٹر وِوادی’ ہیں۔ ایسے لوگ آئے روز مختلف تنازعات کو جنم دیتے رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وندے ماترم ایک ایسا گیت ہے جس نے لاکھوں لوگوں کو جگایا ہے ، انہیں نئی توانائی اور طاقت دی ہے ۔ ان کے جوش وخروش سے انگریز گھبرانے لگے اور یہاں تک کہ وندے ماترم گانے والے طلبہ کو بھی غدار قرار دے کر قید کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وندے ماترم صرف گانے کے لیے نہیں ہے اس کی روح کو اپنانا بھی چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ آج وندے ماترم کے بارے میں بڑی بڑی باتیں کر رہے ہیں انہیں یہ بتانا چاہئے کہ آزادی سے قبل ان کے نظریہ سے وابستہ لوگوں نے کب وندے ماترم گایا تھا۔ انہیں یہ بتانا چاہئے کہ انہوں نے اپنے پروگراموں یا انتخابی جلسوں میں بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی تصویر کب سے لگانا شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب ایس پی اور بی ایس پی نے مل کر اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو شکست دی، تب سے بی جے پی نے آئین ساز کی تصویر کو لگانا شروع کیا۔
مسٹر یادو نے کہا کہ اگر ہم آج کی بات کریں تو حکمراں پارٹی کو بتانا چاہئے کہ انڈیگو کی پروازیں کب باقاعدہ ہوں گی۔ اترپردیش میں 26000 اسکول بند کردیے گئے ، اس کا جواب کون دے گا؟ انہوں نے کہا کہ وندے ماترم کے بنیادی جذبے یعنی حب الوطنی اور بھائی چارے کو اپنا کر ہی ملک کی بہتر خدمت کی جا سکتی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ملک میں پانچ-چھ بڑی ایئرلائنز کے لیے جگہ، حکومت چاہتی ہے نئی کمپنیاں آئیں: نائیڈو

Next Post

انڈیگو پروازوں کا بحران شدید، سپریم کورٹ کا فوری سماعت سے انکار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے
قومی خبریں

پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے

2026-07-21
’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
Next Post
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 

انڈیگو پروازوں کا بحران شدید، سپریم کورٹ کا فوری سماعت سے انکار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.