ہفتہ, اگست 8, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

چینی وزیر خارجہ سے ہندوستان کی ایل اے سی کے معاملے پر بات چیت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-07-07
in تازہ تریں
A A
چینی ایل اے سی کے قریب فوجی صلاحیت میں اضافہ کر رہے ہیں:فوج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پاکستان ہمارے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کرے‘

اننت ناگ ریلی کے متنازع نعروں پر بی جے پی کی کارروائی، نو عہدیدار معطل

نئی دہلی/بالی/۷جولائی
ہندوستان نے آج مشرقی لداخ کے سرحدی علاقے میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) سے فورسز کے آمنے سامنے سے ہٹنے سے متعلق زیر التوا مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور چین کے تین طرح کے باہمی تعلقات یعنی باہمی احترام، باہمی حساسیت اور باہمی مفادات کا خیال رکھنا اہم ہیں۔
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے انڈونیشیا کے بالی میں جی 20 وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے موقع پر چین کے اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی، جس میں ڈاکٹر جے شنکر نے مشرقی لداخ میں ایل اے سی پر زیر التوا مسائل کو جلد حل کرنے پر زور دیا۔ بعض علاقوں میں افواج کے انخلاءکے فیصلے پر عمل درآمد کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے تمام بقیہ محاذوں سے افواج کے مکمل انخلاءکی ضرورت پر زور دیا تاکہ سرحدی علاقوں میں امن و استحکام کو برقرار رکھا جاسکے ۔ ڈاکٹر جے شنکر نے دو طرفہ معاہدوں اور پروٹوکول اور دونوں وزراءکے درمیان پچھلی بات چیت میں طے پانے والے معاہدے کی مکمل پابندی کی اہمیت پر زور دیا۔
اس حوالے سے دونوں وزراءکا کہنا تھا کہ دونوں اطراف کے فوجی اور سفارتی حکام کو مسلسل رابطے میں رہنا چاہیے ۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ سینئر کمانڈر سطح کی میٹنگ کا اگلا دور نزدیکی تاریخ پر بلایا جائے گا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان اور چین کے تین باہمی تعلقات، باہمی احترام، باہمی حساسیت اور باہمی مفادات کا خیال رکھتے ہوئے بہترین طریقے سے ترقی کر سکتے ہیں۔
ڈاکٹر جے شنکر نے مارچ میں دہلی میں مسٹر وانگ یی کی ملاقات کو یاد کیا اور اس کے بعد چینی تعلیمی اداروں میں ہندوستانی طلباءکی واپسی سمیت اہم مسائل پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی طلباءکی واپسی کے عمل کو تیز کیا جائے ۔ دونوں وزراءنے دیگر علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ مسٹر وانگ یی نے چین کی برکس کی صدارت میں ہندوستان کے تعاون کی تعریف کی اور چین کی طرف سے جی 20 اور شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی ہندوستان کی صدارت کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے ایک دوسرے کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد

Next Post

عید گاہ سرینگر میں نماز عید کی ادائیگی موسمی صورتحال پر منحصر ہے :اندرابی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزیر اعلیٰ نے چور دروازے سے تقرریوں کے محبوبہ کے الزامات کو مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان ہمارے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کرے‘

2026-08-08
اننت ناگ ریلی کے متنازع نعروں پر بی جے پی کی کارروائی، نو عہدیدار معطل
اہم ترین

اننت ناگ ریلی کے متنازع نعروں پر بی جے پی کی کارروائی، نو عہدیدار معطل

2026-08-08
نیٹ پیپر لیک:بایومیٹرک ریکارڈ اور موبائل ڈیٹا نے سوالیہ پرچہ لیک کرنے والے نیٹ ورک کا پردہ فاش کر دیا
اہم ترین

نیٹ پیپر لیک:بایومیٹرک ریکارڈ اور موبائل ڈیٹا نے سوالیہ پرچہ لیک کرنے والے نیٹ ورک کا پردہ فاش کر دیا

2026-08-08
کٹھوعہ میں تین افراد نالہ میں ڈوب گئے ، ریسکیو آپریشن جاری
اہم ترین

ادھم پور میں اچانک سیلابی ریلے کی زد میں آ کر میاں بیوی لاپتہ  

2026-08-08
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

جموںسرینگر قومی شاہراہ کا فی الحال کوئی متبادل موجود نہیں:عمر

2026-08-08
ہندوستان اور چین کے درمیان بات چیت مثبت سمت میں، لوگوں کے تعلقات بہتر بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے: وزارتِ خارجہ
اہم ترین

ہند۔چین سفارتی مذاکرات میں ایل اے سی کی صورتحال کا جائزہ

2026-08-08
’یہ اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہےُ
اہم ترین

سعودی عرب، ترکی اور پاکستان  کے درمیان دفاعی معاہدے پر  بھارت کی گہری نظر ہے:جیسوال

2026-08-08
ایل جی سنہا کاجموں میں متاثرہ خاندانوں کیلئے نئے مکانات کی تعمیر کا سنگِ بنیاد
اہم ترین

ایل جی سے سابق میونسپل صدر بارہمولہ اور سی سی آئی کے وفد کی ملاقات

2026-08-08
Next Post
جموں کشمیر میں کینسر ہسپتال کا قیام بورڈ کی ترجیحات میں شامل:اندرابی

عید گاہ سرینگر میں نماز عید کی ادائیگی موسمی صورتحال پر منحصر ہے :اندرابی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.