سرینگر/۷جولائی
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کھڈنیار علاقے کے نزدیک دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے کھڈ نیار کے نزدیک دریائے جہلم میں جمعرات کی صبح ایک لاش دیکھی اور اس کے متعلق پولیس کو مطلع کیا۔
ذرائع نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ لاش کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کےلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جس کے بعد اس کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔
متوفی کی شناخت جاوید احمد لون ساکن جل شیری بارہمولہ کے بطور ہوئی ہے جو ماہ روں کی۴تاریخ سے لاپتہ تھا۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔