پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

¿ثر دیوار بنے۔ لیکن اسی فورم پر حکومت کی ذمہ داری اس سے کہیں زیادہ بھاری ہے۔

admin by admin
2025-12-03
in اہم ترین, تازہ تریں, قومی خبریں
A A
وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی ویڈیو شیئر کی :’ہر ہندوستانی کو اس پر فخر ہو گا‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

حکومت صرف اکثریت کے بل پر ایوان چلانے کی مجاز نہیں، بلکہ اس پر یہ فرض بھی عائد ہے کہ وہ اپوزیشن کے اعتراضات کو تحمل سے سنے، ان کا جواب دے، اور جہاں ضرورت ہو وہاں اپنی پالیسیوں میں اصلاح بھی لائے۔ جمہوریت میں طاقت کا ارتکاز نہیں بلکہ طاقت کی جواب دہی قوموں کو آگے بڑھاتی ہے۔

یہ حقیقت اپنی جگہ مسلم ہے کہ گزشتہ چند سیشنز میں پارلیمنٹ کا ماحول بے حد شور، نعرہ بازی اور تلخی کی نذر ہوا ہے۔ اہم قانون سازی چند منٹوں میں نمٹا دی گئی، بحث و مباحثے کا دائرہ محدود ہوتا گیا، اور اپوزیشن کو یہ شکایت رہی کہ اسے اپنے نکات اٹھانے کا موقع نہیں ملتا۔ اس کے جواب میں حکومت یہ موقف اختیار کرتی رہی کہ اپوزیشن نے ایوان کو یرغمال بنا رکھا ہے اور وہ قومی مفاد کے معاملات پر بھی سنجیدہ بحث سے گریز کرتی ہے۔ اس باہمی الزام تراشی نے پارلیمنٹ کے اصل مقصد کو دھندلا کر دیا ہے۔ کمزور جمہوریتوں میں اگر پارلیمنٹ صرف سیاسی کشمکش کا میدان بن جائے تو حکمرانی کا پورا ڈھانچہ غیر مو
¿ثر ہو جاتا ہے۔

سرمائی اجلاس سے قبل وزیر اعظم کا یہ کہنا کہ ”پارلیمنٹ ڈرامے کی نہیں، ڈلیوری کی جگہ ہے“ اپنی جگہ درست ہے، لیکن ڈلیوری اسی وقت ممکن ہے جب حکومت ایوان کو چلانے کے لیے زیادہ لچک، زیادہ تحمل اور زیادہ سیاسی وسعتِ نظر دکھائے۔

اپوزیشن کی طرف سے یہ مطالبہ کہ سپیشل انٹینسیو ریویڑن (ایس آئی آر)، دہلی کی فضائی آلودگی، لال قلعہ دھماکے، اور دیگر قومی معاملات پر بحث کرائی جائے، کوئی ناجائز مطالبہ نہیں۔ نہ ہی یہ ڈرامے کے زمرے میں آتا ہے۔ پارلیمنٹ میں بحث سے بھاگنا، یا ایوان میں سوالات کو ٹالنا، جمہوری روح کے منافی ہے۔ اگر عوام کے حقیقی مسائل میں دہلی کی آلودگی، انتخابی فہرستوں کی درستگی، بے روزگاری، مہنگائی اور قومی سلامتی شامل ہیں تو پھر ان پر بحث سے کیسے گریز کیا جا سکتا ہے؟

حکومت کی ذمہ داری صرف یہ نہیں کہ وہ اپنی پالیسیوں کو اکثریت کے زور پر منظور کرائے بلکہ یہ بھی ہے کہ اپوزیشن کی آواز کو تسلیم کرے۔ جمہوریت میں دلیل کی طاقت، تحریک زر کی طاقت سے زیادہ مقدس ہوتی ہے۔ حکومت اگر اپوزیشن کو سننے کا حوصلہ نہیں رکھتی تو پھر اس کا مطالبہ کہ اپوزیشن شور شرابے سے گریز کرے، اپنی اخلاقی حیثیت کھو دیتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کی ذمہ داری بھی کم نہیں۔ اپوزیشن کا کام ایوان کو مفلوج کرنا نہیں بلکہ حکومت کو آئینی حدود میں رکھنا اور عوامی مفاد کے لیے بے لاگ سوال اٹھانا ہے۔ اگر اپوزیشن ہر سیشن کو صرف واک آو
¿ٹ، شٹ ڈاو ¿ن یا شور شرابے کی نذر کر دے تو پھر پارلیمنٹ کا مقصد فوت ہو جاتا ہے۔

آج پارلیمنٹ کا بحران محض ایوان کی کارروائی کا بحران نہیں بلکہ جمہوری سوچ کے انحطاط کی نشانی ہے۔ ہماری سیاست میں برداشت کا مادہ کم ہوتا جا رہا ہے۔ اختلاف رائے کو غداری کے برابر سمجھا جا رہا ہے۔ ہر سیاسی جماعت اپنے آپ کو حتمی حق پر سمجھتی ہے۔ ایسے ماحول میں پارلیمنٹ کا کردار پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو جاتا ہے۔ یہ وہ ادارہ ہے جو سیاسی اختلاف کو سیاسی انتشار میں بدلنے سے روکتا ہے، جہاں دلائل کے ذریعے تصادم کو تعاون میں بدلا جا سکتا ہے۔

اسی پس منظر میں آنے والا سرمائی اجلاس ایک اہم امتحان ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ اسے حقیقی معنوں میں نتیجہ خیز بنائے، اپوزیشن کو بحث کا پورا موقع دے اور قومی معاملات پر کھلے دل سے مباحثے کو فروغ دے۔ دوسری طرف اپوزیشن کو بھی چاہیے کہ وہ ردعمل کی سیاست سے نکلے، ایوان میں پرسکون ماحول پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کرے اور عوامی مفاد کے ایجنڈے کو مرکز میں رکھے۔ اگر سیشن الزام تراشی، دھینگا مشتی اور ہنگامہ آرائی میں گزر گیا تو اس کا نقصان نہ حکومت کو ہو گا نہ اپوزیشن کو…. بلکہ صرف عوام کو ہو گا، جن کی امیدوں کا مرکز یہی پارلیمنٹ ہے۔

جمہوریت کا حسن اسی وقت برقرار رہتا ہے جب پارلیمنٹ کے دروازے مباحثے کے لیے کھلے ہوں، دلائل کے لیے جگہ ہو، اور سیاست میں وسعتِ ظرف باقی رہے۔ پارلیمنٹ وہ جگہ ہے جہاں اختلاف کو طاقت، اور اتفاق کو راستہ بنانا چاہیے۔ یہ ایوان ڈرامے کا نہیں، فیصلوں کا ہے؛ شور شرابے کا نہیں، حل کا ہے؛ اور سب سے بڑھ کر یہ کہ یہ ایوان کسی حکومت یا اپوزیشن کا نہیں …. پوری قوم کا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

روبیہ سعید اغوا کیس:گرفتار شنگلو ریا ’۵۳ سال تک اس کا کوئی ذکر نہیں ہوا‘

Next Post

فوج کی شمالی کمان کے سربراہ کا چھاترو اور بسنت گڑھ کا دورہ

admin

admin

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

2026-09-06
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

2026-09-06
اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا
قومی خبریں

اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا

2026-09-06
دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں
قومی خبریں

دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں

2026-09-06
قومی خبریں

کھرگے اور راہل نے یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی

2026-09-06
قومی خبریں

بی ایل ٹی ایم 2026 میں سری لنکا نے اپنی ایم آئی سی ای سیاحتی صلاحیتوں کا کیا مظاہرہ

2026-09-06
قومی خبریں

یومِ اساتذہ پر مودی نے معاشرے کے تئیں اساتذہ کے تعاون کی ستائش کی، ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-06
قومی خبریں

بچوں کی شادی کی ممانعت کی مہم پر لگی اقوام متحدہ کی مہر، 27 نومبر بچوں کی شادی کے خلاف بین الاقوامی دن قرار

2026-09-06
Next Post
پونچھ:ایل او سی کے نزدیک متعدد علاقوں میں تلاشی کارروائی

فوج کی شمالی کمان کے سربراہ کا چھاترو اور بسنت گڑھ کا دورہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.