سرینگر//
وادی کشمیر میں وقفے وقفے سے بارشوں اور مزید بارشوں کی پیش گوئی کے با وجود شبانہ درجہ حرارت برابر معمول سے زیادہ درج ہو رہا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں ہونے کا امکان ہے جبکہ جموں میں موسلا دھار بارشیں ہوسکتی ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے پانچ دنوں کے دوران کہیں کہیں ہلکی بارشیں متوقع ہیں جن میں۸؍اور۹جولائی کو درمیانی درجے کی بارشیں ہوسکتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بالائی علاقوں میں بارشوں سے ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ بڑھ جاتا ہے جس سے سیلابی ریلے آنے کے خطرات رہتے ہیں لہذا لوگوں سے تاکید ہے کہ وہ تیز بہاؤ والے ندی نالوں کے نزدیک جانے سے احتیاط کریں۔
ادھر وادی میں بارشوں اور بارشوں کی پیش گوئی کیے باوجود شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ درج ہو رہا ہے ۔
دارلحکومت سرینگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران۴ہ۰ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت۳ء۲۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے ۶ء۳ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران۶ء۰ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت۴ء۱۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۶ء۰ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام پہلگام میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران۲ء۲۳ ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت۱ء۱۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے ۳ء۳ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران۹ء۰ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت۰ء۱۹ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے ۹ء۲ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران۶ء۱ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت۴ء۱۹ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۳ء۳ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔