جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

جاں بحق دفاعی اہلکاروں کے لواحقین کیلئے امدادی رقم ۵ سے ۲۵ لاکھ بڑھادی گئی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-07-07
in مقامی خبریں
A A
جاں بحق دفاعی اہلکاروں کے لواحقین کیلئے امدادی رقم ۵ سے ۲۵ لاکھ بڑھادی گئی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

سرینگر//
اِنتظامی کونسل کی میٹنگ آج یہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میںڈیفنس فورس کے اہلکاروں جن کا تعلق جموںوکشمیر سے ہے اور جموںوکشمیر کے اندر یا باہر شہادت پاتے ہیں کے قریبی رشتہ داروں کیلئے ایکس گریشیا رریلیف میں اضافہ کرنے کو منظوری دی۔
میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا اور لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار نے شرکت کی۔
اِنتظامی کونسل نے ان دفاعی اہلکاروں کے رشتہ داروں کے حق میںایکس گریشیا ریلیف میں۵لاکھ روپے سے بڑھا کر۲۵لاکھ روپے تک کی منظور ی دی جو جموںوکشمیر سے تعلق رکھتے ہیں اور جموںوکشمیر یوٹی کے علاقائی دائرہ اختیار میں شہادت حاصل کرتے ہیں۔
اِسی طرح اِنتظامی کونسل نے جموںوکشمیر سے تعلق رکھنے والے دفاعی اہلکاروں کے رشتہ داروں ( این او کے ) کے حق میں۲۵ لاکھ روپے کی ایکس گریشیا ریلیف کی منظور ی دی جو ملک کے اندر جموں وکشمیر سے باہر سرکاری فرائض اَنجام دیتے ہوئے شہادت پاتے ہیں۔
اِن دفعات کو یکم ؍ فروری۲۰۲۲ء سے نافذ کیا جائے گا او ریہ جموںوکشمیر، دیگر ریاستوں اور یوٹیو ں میں اِمدادی دفعات کے درمیان تفاوت کو دور کرے گا ۔اِس فیصلے سے ان فوجیوں کے حوصلے بھی بلند ہوں گے جو جموںوکشمیر سے تعلق رکھتے ہیں اور خراب موسم اور خطوں کے حالات میں خدمات اَنجام دے رہے ہیں۔
اِنتظامی کونسل کی میٹنگ میںٹرانسپورٹ نگر نروال جموں میں روڈ نیٹ ورک اور اس سے منسلک بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور اَپ گریڈیشن کیلئے جموں میٹرو پولیٹن ریجنل ڈیولپمنٹ اَٹھارٹی ( جے ایم آر ڈی اے ) کی تجویز کو اِنتظامی منظور ی دی۔
اِنتظامی کونسل نے ٹرانسپورٹ نگر نروال جموں میں سڑک کے نیٹ ورک اور اس سے منسلک بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور اَپ گریڈیشن کو منظوری دی جس کی تخمینہ لاگت۵۷ء۳۳ کروڑ روپے ہے اور یہ پروجیکٹ ۱۲ماہ میں مکمل ہوگا۔
ٹرانسپورٹ نگر کے علاقے میں روزانہ تقریباً ایک لاکھ سے سوا لاکھ مسافر آتے ہیںاور مسافروں کے شیڈاور بُکنگ کائونٹر سے۱۵۰ بسوں کے لئے پارکنگ ائیریا کی میزبانی کی جاتی ہے۔ اِس کے علاوہ اِس علاقے میں۱۶۸۵دکانیں‘۹۶گودام اور دفاتر اور عوامی کارپوریشن ہیں۔
اِس منصوبے کا مقصد علاقے میں رَش کو کم کرنا، صارفین کی بغیر پریشانی ٹرانسپورٹیشن سہولیت فراہم کرنا اور سڑک ، ڈرین، نیٹ ورک اور دیگر سہولیات فراہم کر کے اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کو بہتر بنانا ہے۔
بہتری اور اَپ گریڈیشن کے کاموں میں بٹومینس میکڈیمائزیشن بچھانا ، سطح کی نکاسی،فیکٹری سے بنے چیمفرڈ کنکریٹ پیور بلاکس اور۵۰ء۷میٹر چوڑائی کی اندرونی سڑکیں جن میں بڑی سڑکوں کے چوراہے، اوور لین کنکریٹ، سیمنٹ کنکریٹ اور بڑی سڑکوں کے اطراف میں آر سی سی ڈرین شامل ہوگا۔
فی الحال یہ علاقہ ٹریفک میں مسلسل اِضافے کی وجہ سے بہت خستہ حالت میں ہے جس کی وجہ سے سڑک کی سطح کو نقصان پہنچ رہا ہے جس سے بڑے گڑھے بن رہے ہیں او رگاڑیوں کی آسانی سے چلنے اور روزمرہ کی کاروباری سرگرمیوں کے انعقاد میں رُکاوٹ ہے۔
اِنتظامی کونسل کی میٹنگ میں لمبیری راجوری میں۱۰۰بستروں پر مشتمل مدراینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر ہسپتال کی تعمیر کے لئے محکمہ صحت و طبی تعلیم کی تجویز کو منظور ی دی۔
منظور شدہ ہسپتال نیشنل ہیلتھ مشن ( این ایچ ایم ) کے تحت تعمیر کیا جائے گا جس کی تخمینہ لاگت۲۳۲ء۴۷کروڑ روپے ہے اور یہ۲۵۔۲۰۲۴ تک مکمل ہو جائے گا۔
نیا ۱۰۰ بستروں والا مدراینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال ایمرجنسی وارڈ ، او پی ڈی ، آئی پی ڈی اور آپریشن تھیٹروں کی سہولیات سے آراستہ ہوگا ۔ ایم سی ایچ خدمات کے علاوہ ہسپتال عام لوگوں کو عام ہیلتھ کیئر او رحادثاتی خدمات بھی فراہم کرے گا۔ اِس کے علاوہ سیاحوں اور مسافروں کی صحت ایمرجنسی ضروریات پورا کرے گا۔
ایم سی ایچ راجوری اور پونچھ اَضلاع کی ایک بڑی آبادی کی خدمت کرے گا او رجموں ۔ پونچھ قومی شاہراہ پر حادثاتی ہسپتال کے طورپر بھی کام کرے گا۔ یہ نوشہرہ ، سندر بنی ، کالا کوٹ او رملحقہ دیہاتوں کی آبادی کے لئے ایک اہم فوکل میڈیکل ہیلتھ سینٹر ہوگا ۔ اِس کے علاوہ لمبیری ، سیری ، گران اور سب سینٹروں جیسے کھیری ، پتری ، ہنجنا ، ڈنڈیسار وغیرہ کے لئے ریفرل ہیلتھ سہولیت کے طور پر کام کرے گا۔
اِنتظامی کونسل نے بلاور ، کٹھوعہ میں۳۰ بستروں پر مشتمل کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کو ۱۰۰بستروں والے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال میں اَپ گریڈ کرنے کی بھی منظور ی دی جس کی تخمینہ لاگت ۱۸ء۲۸ کروڑ روپے ہے ۔یہ پروجیکٹ مالی برس۲۴۔۲۰۲۳ میں مکمل ہوگا۔
اِس منصوبے سے علاقے کی ہیلتھ کیئر کی خدمات کو تقویت ملے گی اور بلاور ، کٹھوعہ کے عام لوگوں کی طویل اِلتوأ کی مانگ کو پورا کرنے اور اِس علاقے میں آئی ایم آر ، ایم ایم آر کو کم کرنے میںمدد ملے گی ۔ پروجیکٹ علاقے کے اِرد گرد اِضافی اِمدادی خدمات کی ترقی سے روزگار کے مزید مواقع بھی پیدا کرے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی میں مزید بارشوں کا امکان شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ

Next Post

کوکر ناگ میں نو زائیدہ بچے کی نیم بوسیدہ لاش برآمد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شوپیاں میں بینک گارڈ کی رائفل سے گولی چلی‘ بھگدڑ میں تین افراد زخمی
مقامی خبریں

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

2025-07-04
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-04
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

2025-07-03
logoo76-1
مقامی خبریں

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

2025-07-03
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

جموں میں منشیات کے نیٹ ورک کا پردہ فاش‘۷گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد

2025-07-03
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

2025-07-02
مقامی خبریں

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2025-07-02
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

بالتل میں جعلی یاترا کارڈ استعمال کرنے والا شخص کوگرفتار

2025-07-02
Next Post
کوکر ناگ میں نو زائیدہ بچے کی نیم بوسیدہ لاش برآمد

کوکر ناگ میں نو زائیدہ بچے کی نیم بوسیدہ لاش برآمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.