پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ترنمول لیڈروں سے ملنے پر اعلیٰ انتخابی کمشنر نے رضامندی ظاہر کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-26
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

نئی دہلی، 25 نومبر(یو این آئی) اعلیٰ انتخابی کمشنر گیانیش کمار نے مغربی بنگال میں ووٹر فہرست پر خصوصی جامع نظر ثانی (ایس آئی آر) کے معاملے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر ترنمول کانگریس کے لیڈروں سے ملنے پر رضامندی ظاہر کی ہے ۔ یہ ملاقات 28 نومبر کو قبل از دوپہر 11 بجے ہوگی۔
مسٹر کمار نے یہ فیصلہ آئندہ انتخابات سے پہلے سیاسی جماعتوں سے ملاقات کرکے ان کی تشویش دور کرنے کی کوشش کے تحت کیا ہے ۔ قابلِ ذکر ہے کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سمیت کئی سینئر ترنمول رہنماؤں نے ایس آئی آر سے جڑی مبینہ بے ضابطگیوں کو اجاگر کرتے ہوئے انتخابی کمیشن کو کئی بار خطوط لکھے تھے ۔
محترمہ بنرجی نے 24 نومبر کو لکھے اپنے خط میں سوال اٹھایا تھا کہ آیا انتخابی کمیشن ”کسی سیاسی جماعت کی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے اس کے اشارے پر کام کر رہا ہے ؟” اس سے قبل وہ 20 نومبر کو بھی خط لکھ کر انتخابی کمیشن سے درخواست کر چکی تھیں کہ ایس آئی آر کو روکا جائے ۔ انہوں نے بوتھ سطح کے افسروں میں بڑھتی کشیدگی اور خودکشی کے واقعات کا بھی حوالہ دیا تھا۔
انتخابی کمشنر نے ترنمول کے ارکان پارلیمان کی تشویش پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے اس معاملے کو ایک پینل کے سپرد کردیا ہے ، جس کا کام کمیشن اور سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطہ بہتر بنانا ہے ۔ مسٹر کمار اور ترنمول لیڈروں کے درمیان ہونے والی ملاقات کا ایجنڈا ابھی واضح نہیں ہے ، لیکن امید ہے کہ ترنمول بی ایل او کی خودکشیوں کے مسئلے کو اٹھائے گی۔ دوسری جانب انتخابی کمیشن انتخابی تیاریوں اور پارٹی سے متعلق تشویش پر گفتگو کر سکتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہر شہری تک بہتر، سستی اور مفت صحت خدمات پہنچانا ہدف: ریکھا گپتا

Next Post

ہندوستانی شپ یارڈز ہماری ابھرتی ہوئی بحری معیشت کے اہم ستون ہیں: راج ناتھ سنگھ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

2026-09-06
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

2026-09-06
اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا
قومی خبریں

اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا

2026-09-06
دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں
قومی خبریں

دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں

2026-09-06
قومی خبریں

کھرگے اور راہل نے یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی

2026-09-06
قومی خبریں

بی ایل ٹی ایم 2026 میں سری لنکا نے اپنی ایم آئی سی ای سیاحتی صلاحیتوں کا کیا مظاہرہ

2026-09-06
قومی خبریں

یومِ اساتذہ پر مودی نے معاشرے کے تئیں اساتذہ کے تعاون کی ستائش کی، ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-06
قومی خبریں

بچوں کی شادی کی ممانعت کی مہم پر لگی اقوام متحدہ کی مہر، 27 نومبر بچوں کی شادی کے خلاف بین الاقوامی دن قرار

2026-09-06
Next Post

ہندوستانی شپ یارڈز ہماری ابھرتی ہوئی بحری معیشت کے اہم ستون ہیں: راج ناتھ سنگھ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.