پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ہر شہری تک بہتر، سستی اور مفت صحت خدمات پہنچانا ہدف: ریکھا گپتا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-26
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

نئی دہلی، 25 نومبر (یو این آئی) دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے منگل کے روز کہا کہ ہر شہری تک بہتر، سستی اور مفت صحت سہولیات پہنچانا ان کی حکومت کا بنیادی مقصد ہے ۔
محترمہ ریکھا گپتا نے آج یہاں شکتی نگر سے 70 سے زیادہ ‘آیوشمان آروگیہ مندروں’ کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ نے اسے دہلی کی بنیادی صحت خدمات کے نظام کو مضبوط اور جدید بنانے کی سمت ایک انقلابی قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان آروگیہ مندروں کے ذریعے مقامی سطح پر شہریوں کو باقاعدہ صحت جانچ، ضروری اور عام ادویات کی مفت فراہمی، حاملہ خواتین اور بچوں کے لیے زچہ و بچہ کی صحت سے متعلق خدمات، لازمی ٹیکہ کاری پروگرام، بیماریوں سے بچاؤ اور صحت سے متعلق مشاورت، اور ماہر ڈاکٹروں سے آن لائن ٹیلی-کونسلنگ جیسی سہولیات ایک ہی جگہ دستیاب ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کا ہدف یہ یقینی بنانا ہے کہ ہر شہری تک بہتر، سستی اور مفت صحت خدمات بلا رکاوٹ پہنچ سکیں۔ آیوشمان بھارت یوجنا، جن اوشدھی کیندر، وے وندنا یوجنا اور اب آروگیہ مندر مل کر دہلی کو جدید طبی سہولیات سے آراستہ کر رہے ہیں۔ حکومت کا پختہ عزم ہے کہ ہر مریض کو وقت پر علاج ملے ، ہر شہری کو مناسب قیمت پر دوائیاں دستیاب ہوں اور ہر کالونی میں بنیادی صحت خدمات یقینی بنائی جائیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کے پیش کردہ محلہ کلینک ماڈل میں نہ ڈاکٹر ملتے تھے ، نہ دوائیاں، اور نہ ہی مناسب اسٹاف۔ انہوں نے کہا کہ اس کے برخلاف آروگیہ مندر حقیقی پرائمری ہیلتھ سینٹر ہیں، جہاں پٹی باندھنے سے لے کر دوائیں، ٹیکہ کاری، خاندانی منصوبہ بندی اور دیگر ضروری خدمات باقاعدگی سے دستیاب ہوتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دہلی میں اب تک تقریباً 250 آیوشمان آروگیہ مندر قائم کیے جا چکے ہیں۔ حکومت کا مقصد دہلی میں 1000 سے زیادہ ایسے مراکز قائم کرنا ہے ۔ بڑے اسپتالوں پر بڑھتے بوجھ کو دیکھتے ہوئے کالونی سطح پر ایسی سہولیات نہایت ضروری ہیں۔ حکومت کا یہ بھی ہدف ہے کہ دارالحکومت کی ہر اسمبلی میں کم از کم 15 ایسے مراکز کھولے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ آیوشمان یوجنا، جن اوشدھی کیندروں اور نئی صحت خدمات کے توسیع کے ذریعے دہلی کو نہ صرف ملک بلکہ دنیا کے لیے بھی ایک ابھرتے ہوئے میڈیکل ہب کے طور پر ترقی دینے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلے 8-10 مہینوں میں حکومت مسلسل 24×7 کی بنیاد پر کام کر رہی ہے تاکہ ہر شہری کو بروقت ضروری صحت خدمات مل سکیں۔
وزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ علاقے کی مجموعی ترقی میں تعاون کریں، تاکہ دہلی کے لیے وزیراعظم کے وژن کو زمین پر اتارا جا سکے اور دارالحکومت کو ایک مضبوط، صحت مند اور جدید شہر بنایا جا سکے ۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جعلی جی ایس ٹی چالان ریکٹ کا پردہ فاش، 50 کروڑ سے زیادہ کی ٹیکس چوری کا پتہ چلا

Next Post

ترنمول لیڈروں سے ملنے پر اعلیٰ انتخابی کمشنر نے رضامندی ظاہر کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

2026-09-06
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

2026-09-06
اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا
قومی خبریں

اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا

2026-09-06
دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں
قومی خبریں

دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں

2026-09-06
قومی خبریں

کھرگے اور راہل نے یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی

2026-09-06
قومی خبریں

بی ایل ٹی ایم 2026 میں سری لنکا نے اپنی ایم آئی سی ای سیاحتی صلاحیتوں کا کیا مظاہرہ

2026-09-06
قومی خبریں

یومِ اساتذہ پر مودی نے معاشرے کے تئیں اساتذہ کے تعاون کی ستائش کی، ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-06
قومی خبریں

بچوں کی شادی کی ممانعت کی مہم پر لگی اقوام متحدہ کی مہر، 27 نومبر بچوں کی شادی کے خلاف بین الاقوامی دن قرار

2026-09-06
Next Post

ترنمول لیڈروں سے ملنے پر اعلیٰ انتخابی کمشنر نے رضامندی ظاہر کی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.