منگل, اکتوبر 27, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

دراندازوں کی مدد سے اقتدار حاصل کرنے کا خواب دیکھنے والوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا: بی جے پی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-25
in قومی خبریں
A A
بیٹے کی بودھ لڑکی سے شادی ‘باپ کیلئے مہنگی ثابت ‘ بی جے پی سے نکالا گیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے

رام لیلا میدان کی عظیم ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں کانگریس کی مسلسل دوسرے دن میٹنگ

نئی دہلی، 24 نومبر (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ووٹر لسٹ کی خصوصی نظر ثانی (ایس آئی آر) کی مخالفت کرنے والوں کو پیر کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ دراندازوں کی مدد سے اقتدار حاصل کرنے کا خواب دیکھتے ہیں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔
پارٹی کے ترجمان سدھانشو ترویدی نے بی جے پی ہیڈکوارٹر میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایس آئی آر کی مخالفت کرنے والے جمہوریت کو یرغمال بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ملک کے عوام ان کے منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ اس موقع پر مسٹر ترویدی نے بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ اور معروف اداکار دھرمیندر کو بھی خراج عقیدت پیش کیا، ہندوستانی فن اور سنیما میں ان کے تعاون کو یاد کیا۔
بی جے پی کے ترجمان نے جھارکھنڈ حکومت کے وزیر عرفان انصاری کے اس بیان پر بھی جوابی حملہ کیا، "اگر کوئی بوتھ لیول آفیسر (بی ایل او) ووٹر لسٹ کی معلومات لینے آتا ہے ، تو اسے یرغمال بنالیں۔” مسٹر ترویدی نے مسٹر انصاری کے بیان کو جمہوریت کو یرغمال بنانے کی سازش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں بھی بی ایل او کو ڈرانے دھمکانے کے ایسے ہی معاملات سامنے آئے ہیں۔
مسٹر ترویدی نے کہا کہ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بھی ایس آئی آر کی اسی طرح کے خیالات اور بیانات کا اظہار کر کے اس کی مخالفت کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کو شفاف بنانے میں اگر کوئی بڑی رکاوٹ ہے تو وہ انڈیا اتحاد کے لیڈر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرشد آباد میں ترنمول کانگریس کے رہنما ہمایوں کبیر نے کہا کہ وہ بابری مسجد کو دوبارہ تعمیر کریں گے ، جس پر انڈیا اتحاد نے کوئی اعتراض نہیں کیا ہے ۔
مسٹر ترویدی نے کہا کہ شفاف اور منصفانہ انتخابات کے لیے ایس آئی آر ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بابا صاحب امبیڈکر نے بھی ہر چھ ماہ بعد ووٹر لسٹوں کی نظر ثانی کی ضرورت پر زور دیا تھا۔
مسٹر ترویدی نے کہا کہ ممتا بنرجی نے 2005 میں ملک میں بنگلہ دیشی دراندازی کا مسئلہ پارلیمنٹ میں اٹھایا اور مغربی بنگال میں بڑھتی ہوئی دراندازی پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا ممتا بنرجی جو اب ایس آئی آر کی مخالفت کر رہی ہیں، اس وقت صحیح تھیں یا ابھی ہیں۔
مسٹر ترویدی نے کہا کہ دراندازوں کو ہندوستانی طاقت پر اثر انداز ہونے سے روکنے کے لئے ایس آئی آر ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ باہر سے دراندازوں کی مدد سے اقتدار حاصل کرنے کا خواب دیکھنے والوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ میر جعفر اور جے چند جنہوں نے باہر والوں کی مدد سے اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کی تھی وہ اس وقت بھی اقتدار حاصل نہیں کر سکے اور ایسا سوچنے والوں کو اب بھی اقتدار نہیں ملے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انڈیا گیٹ پر احتجاج کر رہے 22 مظاہرین گرفتار

Next Post

۲۰ فیصد اضافہ:عمر نے چپی وتوڑ لی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے
قومی خبریں

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
قومی خبریں

رام لیلا میدان کی عظیم ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں کانگریس کی مسلسل دوسرے دن میٹنگ

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
مجاہدین آزادی پیریا مرودو اور چنّا مرودو کو یومِ شہادت پر رادھا کرشنن کا خراجِ عقیدت
قومی خبریں

مجاہدین آزادی پیریا مرودو اور چنّا مرودو کو یومِ شہادت پر رادھا کرشنن کا خراجِ عقیدت

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
برکس پارلیمانی فورم کے اجلاس میں ایران شرکت نہیں کرے گا
قومی خبریں

برکس پارلیمانی فورم کے اجلاس میں ایران شرکت نہیں کرے گا

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
خلیج بنگال میں 26 اکتوبر تک سمندری طوفان آنے کا خدشہ
قومی خبریں

خلیج بنگال میں 26 اکتوبر تک سمندری طوفان آنے کا خدشہ

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
دہلی میں کوریا کلچر ڈے 2026کا انعقاد، کے۔ پاپ اور کوریائی ثقافت کی جھلکیاں
قومی خبریں

دہلی میں کوریا کلچر ڈے 2026کا انعقاد، کے۔ پاپ اور کوریائی ثقافت کی جھلکیاں

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس نے پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کے لیے وار روم کے سربراہ مقرر کیے

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
قومی خبریں

گوئل نے برلن میں جرمن صنعت کے سرکردہ افراد اور تحقیقی اداروں کے نمائندوں سے ملاقات کی

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
Next Post
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ

۲۰ فیصد اضافہ:عمر نے چپی وتوڑ لی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.