بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

مرکزجموں و کشمیر کو ’منرل اسٹیٹ‘بنانا چاہتا ہے:جی کشن ریڈی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-25
in اہم ترین, تازہ تریں, کاروبار
A A
ایک کروڑ ۵ لاکھ سیاحوں کا جموں کشمیر کا دورہ :ریڈی

Kishan

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

جموں /۲۴نومبر
مرکزی وزیر برائے کوئلہ و کان کنی جی کشن ریڈی نے پیر کے روز کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کی خصوصی توجہ جموں و کشمیر کو ملک کی ایک اہم ’منرل اسٹیٹ‘کے طور پر اُبھارنے پر مرکوز ہے ، تاکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں اور کان کنی کے شعبے میں ترقی کا نیا دور شروع ہو۔
جموں پہنچنے پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں لائم اسٹون (چونے پتھر) کے بلاکس کی ای۔آکشن کا عمل پہلی بار شروع ہورہا ہے ، جو کہ علاقے کے لئے تاریخی اہمیت رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر میں معدنیات کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اس کے ذریعے مقامی نوجوانوں کیلئے زیادہ سے زیادہ روزگار پیدا کرنے کیلئے سنجیدہ ہے ۔
جی کشن ریڈی نے بتایا کہ وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے لئے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ منرل سرگرمیوں میں اضافہ اس سمت میں ایک بڑا قدم ہے اور آج جو لائم اسٹون بلاکس کی نیلامی ہورہی ہے ، وہ اسی وژن کا حصہ ہے ۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ ملک میں۲۰۱۴کی سپریم کورٹ کے اہم فیصلے کے بعد کان کنی کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی گئیں، جن کے تحت معدنی بلاکس کی الاٹمنٹ اب مکمل شفاف ای۔آکشن سسٹم کے ذریعے کی جاتی ہے ۔
ریڈی نے دعویٰ کیا کہ ملک کی۹۵فیصد ریاستوں نے اس نظام کو اپنا کر کامیابی سے نافذ بھی کیا ہے ۔
وزارت کے مطابق جموں و کشمیر میں لائم اسٹون کے سات اہم بلاکس کی نشاندہی کی گئی ہے ، جو مجموعی طور پر ۳۱۴ہیکٹر رقبے پر مشتمل ہیں۔ یہ بلاکس ضلع اننت ناگ، راجوری اور پونچھ میں واقع ہیں اور انہیں جی تین اورجی فور ذمرے کے تحت ترقی کے قابل تصور کیا جاتا ہے ۔ ان ذخائر کو سیمنٹ فیکٹریوں، تعمیراتی صنعت اور دیگر صنعتی ضروریات کیلئے انتہائی اہم قرار دیا جارہا ہے ۔
کان کنی کے ماہرین کے مطابق ان علاقوں میں معدنیات کی شکل میں موجود دولت نہ صرف جموں و کشمیر کے صنعتی منظرنامے کو تبدیل کر سکتی ہے بلکہ دور دراز علاقوں میں ترقی، بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور مقامی آبادی کی معاشی صورتحال میں بھی نمایاں بہتری لا سکتی ہے ۔
ریڈی نے اس بات پر زور دیا کہ پہلی بار ہونے والی یہ ای۔آکشن آنے والے برسوں میں مزید بڑے معدنی بلاکس کے دوار کھولے گی، اور مرکز کی کوشش ہے کہ جموں و کشمیر میں معدنی سرگرمیوں کو عالمی معیار کے مطابق ترقی دی جائے ۔
مرمزی وزیر نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے دروازے کھولنے کی بڑی گنجائش ہے ۔ لائم اسٹون بلاکس کی نیلامی اسی سمت میں ایک اہم آغاز ہے ۔ایجنسیز

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیرشدید سردیوں کی لپیٹ میں سرینگر میں ایک اور سرد ترین رات ریکارڈ

Next Post

دھرمیندرنے جس نے امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان سے بھی زیادہ ہِٹس دیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
دھرمیندرنے جس نے امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان سے بھی زیادہ ہِٹس دیں

دھرمیندرنے جس نے امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان سے بھی زیادہ ہِٹس دیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.