بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کشمیرشدید سردیوں کی لپیٹ میں سرینگر میں ایک اور سرد ترین رات ریکارڈ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-25
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
کشمیر میں خشک موسم کے بیچ سردی تیز
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

سرینگر/۲۴نومبر
وادی کشمیر میں سردیوں کے بادشاہ چالیس روزہ چلہ کلاں کی آمد کے قریب ایک ماہ قبل ہی ٹھٹھرتی سردیوں کا زور جاری ہے اور اس دوران سری نگر میں رواں سیزن کی ایک اور سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۲ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے اور رواں موسم کی اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے ۔
سرینگر میں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۸ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت منفی۹ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۲ء۳ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۵ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
جنوبی کشمیر کے شوپیاں، پلوامہ اور کولگام اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۱ء۵ڈگری سینٹی گریڈ، منفی۰ء۵ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۴ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ، اور بانڈی پورہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۶ء۴ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۳ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندر بل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتب منفی۴ء۳ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۵ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
وادی کے سیاحتی مقام سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۲ء۳ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زوجیلا پاس پر کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۱۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
مرکزی زیر انتظام علاقہ لداخ کے لیہہ اور کرگل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۲ء۸ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۶ء۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ سائبیریا کے بعد دنیا کے دوسرے سرد ترین علاقہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۳ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں۱۰دسمبر تک موسم میں بڑے پیمانے پر کسی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم سردیوں کا زور بڑھ سکتا ہے ۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں۱۰دسمبر تک موسم میں بڑے پیمانے پر کسی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے ۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں ۲۴نومبر سے یکم دسمبر تک موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ۲دسمبر کو موسم عام طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ دوپہر کے بعد پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری کی توقع ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ بعد ازاں وادی میں۳دسمبر سے۱۰دسمبر تک ایک بار پھر موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا کہ اس دوران وادی کے کئی علاقوں میں صبح کے وقت ہلکی دھند چھائی رہ سکتی ہے جبکہ جموں صوبے میں بھی کہیں کہیں صبح کے وقت ہلکی دھند چھائی رہ سکتی ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ وادی میں اگلے ایک ہفتے کے دوران درجہ حرارت میں ایک سے۲ڈگری کی گراوٹ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کرایہ داروں کی جانچ نہ کرانے پر دو افراد کیخلاف ایف آئی آر درج

Next Post

مرکزجموں و کشمیر کو ’منرل اسٹیٹ‘بنانا چاہتا ہے:جی کشن ریڈی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
ایک کروڑ ۵ لاکھ سیاحوں کا جموں کشمیر کا دورہ :ریڈی

مرکزجموں و کشمیر کو ’منرل اسٹیٹ‘بنانا چاہتا ہے:جی کشن ریڈی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.