بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

دہلی-این سی آر میں آلودگی سے نمٹنے کے لیے سخت ہوئے ضابطے ، ‘ورک فرام ہوم’ پر حکومت کرے گی فیصلہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-23
in قومی خبریں
A A
دہلی میں فضائی آلودگی کی سطح انتہائی خراب سطح پر ریکارڈ کی گئی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

نئی دہلی، 22 نومبر (یو این آئی) دہلی اور قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) میں آلودگی پر قابو پانے کے اقدامات اور ان کی نگرانی کے لیے قائم ایئر کوالٹی منیجمنٹ کمیشن (سی اے کیو ایم) نے گریڈیڈ رسپانس ایکشن پلان (جی آر اے پی) کے ضابطوں کو مزید سخت کر دیا ہے ، جس کے بعد موجودہ حالات میں ریاستی حکومتوں کو سرکاری اور پرائیویٹ دفاتر میں نصف ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دینے پر فیصلہ کرنا ہوگا۔
گریپ کے تحت چار مراحل کے التزامات ہیں۔ جیسے جیسے آلودگی کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے ، بالترتیب مرحلہ 1، 2, 3 اور 4 نافذ کیا جاتا ہے ۔ کمیشن کے احکامات کے مطابق 11 نومبر سے دہلی-این سی آر میں جی آر اے پی کا تیسرا مرحلہ نافذ ہے ۔
جمعہ کو کمیشن نے جن ضابطوں میں تبدیلی کی ہے ، اس کے تحت مرحلہ 4 کے کچھ ضابطے اب مرحلہ 3 کا حصہ بنا دیے گئے ہیں۔ این سی آر اور قومی راجدھانہ خطہ کے تحت آنے والی حکومتوں کو سرکاری، مقامی اداروں اور پرائیویٹ دفاتر کے 50 فیصد ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دینے سے متعلق فیصلہ کرنا ہوگا۔ مرکزی حکومت بھی اپنے دفاتر کے ملازمین کو ”ورک فرام ہوم” کی اجازت دے سکتی ہے ۔
اسٹیج4 کے کچھ اقدامات کو اسٹیج 3 میں شامل کیا گیا ہے جن میں حکومتوں کے لیے دفاتر کے اوقات کو مختلف سلاٹس میں تقسیم کرنا شامل ہے ۔ اس میں دہلی کے ساتھ گڑگاؤں، فریدآباد، غازی آباد اور گوتم بدھ نگر بھی شامل ہیں۔ این سی آر کے دیگر علاقوں میں یہ پالیسی نافذ کرنا متعلقہ ریاستی حکومتوں کی صوابدید پر ہوگا۔ مرکزی حکومت بھی دہلی-این سی آر میں اپنے دفاتر کے لیے ایسا فیصلہ کرسکتی ہے ۔
اب گریپ کے پہلے ہی مرحلے میں بلا رکاوٹ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا تاکہ ڈی جی سیٹ اور دیگر متبادل ذرائع کے استعمال کی حوصلہ شکنی کی جا سکے ۔ ٹریفک کو رواں رکھنے کے انتظامات کرنے ہوں گے ۔ ٹیلی ویژن، ریڈیو اور دیگر میڈیا کے ذریعے لوگوں کو مشورے دیے جائیں گے اور میٹرو و بسوں کے چکر بڑھا کر عوامی ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا ہوگا۔ اس سے پہلے یہ تمام اقدامات مرحلہ 2 میں شامل تھے ۔
واضح رہے کہ سی اے کیو ایم نے 17 نومبر کو سپریم کورٹ میں ایک مقدمے کی سماعت کے دوران ان تجاویز کو پیش کیا تھا۔ 19 نومبر کو اگلی سماعت میں عدالتِ عظمیٰ نے کہا تھا کہ کمیشن ان تجاویز کو نافذ کر سکتا ہے ۔
دہلی میں جمعہ کو اوسط ہوا کے معیار کا اشاریہ (اے کیو آئی) 364 ریکارڈ کیا گیا، جو کہ ‘بہت خراب’ زمرے میں آتا ہے ۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

این آئی ٹی چوپاٹی ہٹانے پر ہنگامہ: دکانوں پر چلا جے سی بی

Next Post

گوئل کی اسرائیلی وزیر زراعت سے ملاقات ‘ دو طرفہ تعاون کو مضبوط کرنے پراتفاق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے
قومی خبریں

پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے

2026-07-21
’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
Next Post
دور رس منصوبے تیار، ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی معاشی طاقت بنے گا: گوئل

گوئل کی اسرائیلی وزیر زراعت سے ملاقات ‘ دو طرفہ تعاون کو مضبوط کرنے پراتفاق

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.