پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

این آئی ٹی چوپاٹی ہٹانے پر ہنگامہ: دکانوں پر چلا جے سی بی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-23
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

رائے پور، 22 نومبر (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور کے سائنس کالج گراؤنڈ کے پاس تیار کی گئی این آئی ٹی چوپاٹی کو آج صبح آماناکہ منتقل کر دیا گیا، لیکن اس سے قبل اس معاملہ پرتلخ سیاسی ٹکراؤ اوراحتجاج ہوا۔
تقریباً 10 کروڑ کی لاگت سے تیار 60-70 دکانوں کو جے سی بی (بلڈوزر) سے منہدم کردیا گیا، جبکہ شکایت کرنے والے تاجروں اور مظاہرہ کر نے والے کانگریس رہنماؤں کو پولیس نے طاقت کے زور پر ہٹا کر سینٹرل جیل بھیج دیا۔
جمعہ دیر رات سے ہی سابق رکن اسمبلی اور کانگریس رہنما وکاس اپادھیائے تاجر یونین کے ساتھ دھرنے پر بیٹھے تھے ۔ جیسے ہی میونسپل کارپوریشن کی ٹیم صبح چوپاٹی کو ہٹانے پہنچی، کانگریس رہنماؤں نے جے سی بی کے سامنے لیٹ کر احتجاج درج کرایا۔ موقع پر پولیس اور کارکنان کے درمیان دھکا مُکی بھی ہوئی۔
سابق رکن اسمبلی وکاس اپادھیائے نے الزام لگایا کہ، بغیر نوٹس، بغیر بات چیت اور بغیر متبادل انتظام کے دکانوں کو توڑا گیا۔
انہوں نے کہا، ”10 کروڑ کی عوامی ملکیت ایک جھٹکے میں گرا دی گئی۔ یہاں کے رکن اسمبلی کو پتہ ہی نہیں کہ نوجوانوں اور طالب علموں کی ضروریات کیا ہیں۔تاجر رات بھر احتجاج میں بیٹھے رہے ، ہمارے لوگ زخمی ہوئے ، لیکن حکومت بات چیت کو تیار نہیں ہوئی۔” "دکانداروں کو ڈھنگ سے نوٹس تک نہیں دیا گیا، ان کا کاروبار راتوں رات متاثر کر دیا گیا۔”
تاجروں کا بھی کہنا ہے کہ انہیں اچانک منتقلی کی اطلاع دی گئی، جبکہ”پہلے سے کوئی تحریری نوٹس جاری نہیں کیا گیا تھا۔”
نائب وزیر اعلیٰ ارون ساؤنے اس معاملے میں کہا کہ جمہوریت میں احتجاج فطری ہے ، لیکن کانگریس معاملات کو سمجھنے کے بجائے سیاسی ٹکراؤ کو بڑھا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا، ”اقتدار میں رہتے ہوئے ایک بات اور اپوزیشن میں آتے ہی دوسری باتیں… کانگریس کا یہی دوہرا رویہ اب عوام دیکھ رہی ہے ۔”
وہیں اس معاملے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) دفتر میں پریس کانفرنس کر کے سابق وزیر اور موجودہ رائے پور مغرب کے رکن اسمبلی راجیش مونت اور شہر کی میئر مینل چوبے نے میڈیا سے بات کی۔ رائے پور مغرب کے رکن اسمبلی اور سابق وزیر راجیش مونت نے چوپاٹی کو ”غیر قانونی” قرار دیتے ہوئے پرانے تنازعے کا حوالہ دیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کیرالہ میں نسخہ تجویز کے بغیر ادویات کی آن لائن فروخت کے خلاف کارروائی

Next Post

دہلی-این سی آر میں آلودگی سے نمٹنے کے لیے سخت ہوئے ضابطے ، ‘ورک فرام ہوم’ پر حکومت کرے گی فیصلہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

2026-09-06
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

2026-09-06
اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا
قومی خبریں

اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا

2026-09-06
دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں
قومی خبریں

دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں

2026-09-06
قومی خبریں

کھرگے اور راہل نے یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی

2026-09-06
قومی خبریں

بی ایل ٹی ایم 2026 میں سری لنکا نے اپنی ایم آئی سی ای سیاحتی صلاحیتوں کا کیا مظاہرہ

2026-09-06
قومی خبریں

یومِ اساتذہ پر مودی نے معاشرے کے تئیں اساتذہ کے تعاون کی ستائش کی، ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-06
قومی خبریں

بچوں کی شادی کی ممانعت کی مہم پر لگی اقوام متحدہ کی مہر، 27 نومبر بچوں کی شادی کے خلاف بین الاقوامی دن قرار

2026-09-06
Next Post
دہلی میں فضائی آلودگی کی سطح انتہائی خراب سطح پر ریکارڈ کی گئی

دہلی-این سی آر میں آلودگی سے نمٹنے کے لیے سخت ہوئے ضابطے ، 'ورک فرام ہوم' پر حکومت کرے گی فیصلہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.