پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

جی-20 سمٹ کے لیے مودی جنوبی افریقہ کے لیے روانہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-22
in قومی خبریں
A A
’نیا بھارت دہشت گردی کے سامنے خاموش نہیں رہتا‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

نئی دہلی، 21 نومبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی جی -20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے جمعہ کی صبح تین روزہ دورے پر جنوبی افریقہ روانہ ہوگئے ۔
جنوبی افریقہ روانگی سے قبل مسٹر مودی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جی-20 چوٹی کانفرنس پہلی بار کسی افریقی ملک میں منعقد ہو رہی ہے ، اس لیے اس کی بہت اہمیت ہے اور یہ کہ وہ اس چوٹی کانفرنس میں "وسودھیو کٹمبکم” کے نقطہ نظر کی بنیاد پر ہندوستان کی بات رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ عالمی مسائل پر بات کرنے کا ایک اچھا موقع ہوگا اور وہ اس سربراہی اجلاس میں شرکت اور بہت سے عالمی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کے منتظر ہیں۔
یہ مسٹر مودی کا جنوبی افریقہ کا چوتھا سرکاری دورہ ہے ، جو جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کی دعوت پر جوہانسبرگ کا سفر کر رہے ہیں۔
مسٹر مودی نے کہا، "یہ ایک خاص چوٹی کانفرنس ہوگی کیونکہ یہ افریقہ میں منعقد ہونے والا پہلا جی-20 سربراہی اجلاس ہوگا۔ افریقی یونین 2023 میں جی-20 کی ہندوستان کی صدارت کے دوران جی-20 کا رکن بنا تھا۔”
انہوں نے کہا کہ یہ سربراہی اجلاس اہم عالمی مسائل پر بات چیت کا موقع ہوگا۔ اس سال کے جی20 کا تھیم "یکجہتی، مساوات اور پائیداری” ہے جس کے ذریعے جنوبی افریقہ نے ہندوستان اور برازیل میں ہونے والی پچھلی سربراہی کانفرنسوں کے نتائج کو آگے بڑھایا ہے ۔ انہوں نے کہا، "میں کانفرنس میں ‘وسودھیو کٹمبکم’ اور ‘ایک زمین، ایک خاندان اور ایک مستقبل’ کے ہمارے وژن کے حساب سے ہندوستان کا نقطہ نظر پیش کروں گا۔”
وزیر اعظم نے کہا کہ وہ رکن ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ بات چیت اور چوٹی کانفرنس کے موقع پر ہندوستان، برازیل اور جنوبی افریقہ کے اہم پلیٹ فارم (آئی بی ایس اے ) میٹنگ میں شرکت کے منتظر ہیں۔
مسٹر مودی نے کہا کہ اس دوران وہ جنوبی افریقہ میں رہنے والے ہندوستانی کمیونٹی کے ارکان سے بھی بات چیت کریں گے ۔
قابل ذکر ہے کہ جوہانسبرگ میں ہفتہ اور اتوار کو جی 20 ممالک کے لیڈرز کا 20 واں اجلاس ہو رہا ہے ۔ یہ مسلسل چوتھا سال ہے کہ جی 20 سربراہی اجلاس کسی ترقی پذیر ملک میں منعقد ہو رہا ہے ۔
جی20 کے اراکین میں دنیا کی بڑی معیشتیں شامل ہیں، جو عالمی جی ڈی پی کا 85 فیصد، بین الاقوامی تجارت کا 75 فیصد، اور دنیا کی دو تہائی آبادی کی نمائندگی کرتی ہیں۔
جی20 میں 19 ممالک (ارجنٹینا، آسٹریلیا، برازیل، کناڈا، چین، فرانس، جرمنی، ہندستان، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، جمہوریہ کوریا، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، ترکی، یونائیٹڈ کنگڈم اور امریکہ)، یورپی یونین اور 2023 سے ، افریقی یونین شامل ہیں۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ریئل اسٹیٹ اور انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ ٹرسٹس میں عوامی (ریٹیل) سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت: چیئرمین سیبی

Next Post

کے پی ڈی سی ایل کی تجویز: ۲۰ فیصد سرچارج عوام پر ایک اور بوجھ؟

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

2026-09-06
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

2026-09-06
اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا
قومی خبریں

اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا

2026-09-06
دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں
قومی خبریں

دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں

2026-09-06
قومی خبریں

کھرگے اور راہل نے یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی

2026-09-06
قومی خبریں

بی ایل ٹی ایم 2026 میں سری لنکا نے اپنی ایم آئی سی ای سیاحتی صلاحیتوں کا کیا مظاہرہ

2026-09-06
قومی خبریں

یومِ اساتذہ پر مودی نے معاشرے کے تئیں اساتذہ کے تعاون کی ستائش کی، ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-06
قومی خبریں

بچوں کی شادی کی ممانعت کی مہم پر لگی اقوام متحدہ کی مہر، 27 نومبر بچوں کی شادی کے خلاف بین الاقوامی دن قرار

2026-09-06
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

کے پی ڈی سی ایل کی تجویز: ۲۰ فیصد سرچارج عوام پر ایک اور بوجھ؟

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.