منگل, اکتوبر 27, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بڈگام کا نتیجہ این سی کے وعدے وفا نہ کرنے کے خلاف عوامی احتجاج ہے:منتظر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-15
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
بڈگام کا نتیجہ این سی کے وعدے وفا نہ کرنے کے خلاف عوامی احتجاج ہے:منتظر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

عمر کابینہ کی اگلے ہفتے توسیع اور رد و بدل 

کے ڈی اے کا یکطرفہ نوٹیفکیشنز کے خلاف احتجاج کا انتباہ

بڈگام /۱۴نومبر
بڈگام سے ضمنی انتخاب جیتنے والے پی ڈی پی امیدوار آغا سید منتظر نے جمعے کو کہا کہ ضمنی انتخاب میں عوام کا فیصلہ حکمران جماعت نیشنل کانفرنس (این سی) کے خلاف ایک احتجاج ہے، کیونکہ پارٹی اپنے سیاسی اور ترقیاتی وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی ہے۔
منتظر نے جموں و کشمیر کے بڈگام اسمبلی حلقے کے ضمنی انتخاب میں این سی امیدوار آغا سید محمود کو تقریباً۴۵۰۰ ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔
الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کی ویب سائٹ پر موجود اعداد و شمار کے مطابق، ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے پر منتظر نے۲۱ہزار۵۷۶ ووٹ حاصل کیے، جب کہ محمود کے حصے میں ۱۷ہزار۹۸ ووٹ آئے۔
منتظر نے وسطی کشمیر کے اس ضلع میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’’یہ فیصلہ این سی کے خلاف ہے، کیونکہ انہوں نے اپنے سیاسی اور ترقیاتی وعدے پورے نہیں کیے۔ یہ فیصلہ این سی کو مجبور کرے گا کہ وہ جموں و کشمیر کے عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرے‘‘۔
پی ڈی پی لیڈر نے کہا ’’یہ (کامیابی) پچاس برس کی محنت کا نتیجہ ہے، اور اب بڈگام کا ووٹ صحیح معنوں میں نمائندگی حاصل کرے گا۔ یہ این سی کے لیے ایک جواب ہے، کیونکہ ۲۰۲۴ میں انہوں نے بڈگام کے لوگوں کو نظرانداز کیا‘‘۔
منتظر نے مزید کہا کہ بڈگام کے عوام نے تبدیلی اور جوابدہی کے لیے ووٹ دیا ہے۔
اسی دوران، پی ڈی پی رہنما التجا مفتی نے پارٹی کی اس جیت کو عوام کی جیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ووٹرز نے سمجھ لیا کہ حکمران این سی کے وعدے کھوکھلے ثابت ہوئے۔
التجا نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا ’’میں بڈگام کے عوام کو مبارکباد دینا چاہتی ہوں… یہ بڈگام کے لوگوں کی جیت ہے۔ انہوں نے ایسی جماعت کو منتخب کیا ہے جو ان کی بہتری کے لیے کام کرے گی‘‘۔
موصوفہ نے کہا ’’ہم مسلسل لوگوں کو سمجھاتے رہے کہ انہوں نے این سی کو کئی مواقع دیے، یہاں تک کہ ایک وزیرِ اعلیٰ بھی چنا، لیکن وہ (این سی) اپنے وعدوں سے پھر گئے۔ منتظر عوام کے لیے کام کریں گے اور ان کی خدمت کریں گے‘‘۔
بڈگام میں یہ ضمنی انتخاب اس وقت ضروری ہوا جب وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے دونوں نشستوں پر کامیابی کے بعد بڈگام کی نشست خالی کر دی اور اپنے خاندانی حلقے گاندربل کو ترجیح دی۔
بی جے پی کے امیدوار آغا سید محسن۲ہزار۶۱۹ ووٹوں کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہے۔ضمنی انتخاب میں۲۶ء۱ لاکھ ووٹروں میں سے۰۱ء۵۰ فیصد نے حقِ رائے دہی استعمال کیا۔ویب ڈیسک

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بڈگام کے عوام نے اعتماد کا مظاہرہ کیا، آغا منتظر کی جیت تاریخی ہے :محبوبہ

Next Post

تکبر تباہی کا نسخہ ہے: بڈگام کی ہار کے بعد آغا روح اللہ کا ردعمل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

عمر کابینہ کی اگلے ہفتے توسیع اور رد و بدل 

2026-10-25
کے ڈی اے کا یکطرفہ نوٹیفکیشنز کے خلاف احتجاج کا انتباہ
اہم ترین

کے ڈی اے کا یکطرفہ نوٹیفکیشنز کے خلاف احتجاج کا انتباہ

2026-10-25
لیفٹیننٹ گورنر اوروزیر اعلیٰ کی لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد 
اہم ترین

عمر عبداللہ کو کابینہ میں توسیع اور رد و بدل کیلئے ناموں کے انتخاب میں مشکلات کا سامنا

2026-10-25
ممنوعہ تنظیم سے وابستہ خواتین کا نیٹ ورک بے نقاب:پولیس
اہم ترین

ممنوعہ تنظیم سے وابستہ خواتین کا نیٹ ورک بے نقاب:پولیس

2026-10-25
سجن سنگھ یادو نئے چیف سیکریٹری ہوں گے‘مرکزمیں اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں
اہم ترین

سجن سنگھ یادو نئے چیف سیکریٹری ہوں گے‘مرکزمیں اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں

2026-10-25
ڈاکٹرفاروق کا یو این کی انسانی حقوق کمیٹی سے پی او کے کی صورتحال کی تحقیقات کا مطالبہ
اہم ترین

فاروق عبداللہ کا کارکنوں کو حقوق کے لیے ڈٹ کر لڑنے کا مشورہ، کہا ’حوصلہ دکھائیں یا مٹنے کے لیے تیار رہیں‘

2026-10-25
پونچھ راجوری اضلاع میں۱۸۰۰ سی آر پی ایف اہلکار تعینات کئے جا رہے ہیں
اہم ترین

جموں جیل میں تلاشی، سانبہ میں سرنگ مخالف کارروائی

2026-10-25
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

کانگریس کا عمر کابینہ میں  شامل ہونے سے انکار  ریاستی درجے کی بحالی پر اصرار

2026-10-25
Next Post
بڈگام ضمنی الیکشن :’ میں نیشنل کانفرنس کی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لوں گا‘

تکبر تباہی کا نسخہ ہے: بڈگام کی ہار کے بعد آغا روح اللہ کا ردعمل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.