جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

گاڑیوں کی خرید و فروخت پر کڑی نگرانی‘وادی بھر میں پولیس کی بڑی کارروائیاں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-15
in اہم ترین, تازہ تریں, کاروبار
A A
بیٹے نے پیسوں کیلئے دوست کی مدد سے ماں کا قتل کیا:پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموںکشمیر پر پاک ای یو کا مشترکہ بیان مسترد

سیاسی اتحاد کی اپیل پر محبوبہ اور عمر آمنے سامنے‘ ملاقات کے معاملے پر لفظی جنگ چھڑ گئی

سرینگر/۱۴نومبر
وادیِ کشمیر میں گاڑیوں کے غلط استعمال اور ان کی خرید و فروخت میں بے ضابطگیوں کو روکنے کے لیے پولیس نے مختلف اضلاع میں بیک وقت وسیع مہم شروع کرتے ہوئے متعدد گاڑیوں کے شورومز، پرانے وہیکل ڈیلرشپس اور ریکارڈ رجسٹرز کی تفصیلی جانچ کی۔
یہ اقدامات سیکیورٹی کے جاری انتظامات کا حصہ ہیں تاکہ کسی بھی گاڑی کو غیر قانونی، سماج دشمن یا دہشت گردانہ سرگرمیوں میں استعمال ہونے سے روکا جا سکے ۔
گاندربل پولیس نے آج ضلع میں موجود تمام پرانے وہیکل سیل،پرچیز یونٹس کا معائنہ کیا۔ مختلف پولیس اسٹیشنوں کی خصوصی ٹیموں نے دستاویزات، ملکیت کے ریکارڈ، ٹرانزیکشن رجسٹرز اور گاڑیوں کی تصدیق کا جائزہ لیا۔
اس دوران مالکان اور عملے کو سختی سے ہدایت دی گئی کہ خرید و فروخت کا مکمل ریکارڈ، کسٹمر کی شناخت اور لین دین کی تمام تفصیلات باقاعدہ طور پر محفوظ رکھی جائیں۔
پولیس نے مشکوک یا غیر واضح لین دین سے متعلق فوری اطلاع دینے پر بھی زور دیا۔
اونتی پورہ پولیس نے ضلع میں گاڑیوں کے معاملے میں مبینہ مشکوک عناصر کی نشاندہی کے بعد ضلع گیر انکوائری شروع کی۔ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے اپنی حدود میں موجود تمام کار ڈیلرز کا ریکارڈ چیک کیا، خاص طور پر ایسے معاملات کا جائزہ لیا گیا جہاں ایک ہی شخص نے متعدد گاڑیاں خریدی ہوں۔
ڈیلرز کو خریدار و فروخت کنندہ کے آدھار، فون نمبر اور مکمل تفصیلات درج کرنے کی سخت ہدایات دی گئیں۔ ایس ایس پی اونتی پورہ نے کہا کہ ایسے اقدامات اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہیں کہ گاڑیوں کا غلط استعمال نہ ہو۔
پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں گاڑیوں اور مختلف کار ڈیلروں کے پاس موجود ریکارڈز کی جانچ شروع کی ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد گاڑیوں کی خرید و فروخت کو میں شفافیت کو یقینی بنایا اور گاڑیوں کے ممکنہ غلط استعمال کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس مہم کے دوران پولیس ٹیموں نے شورومز میں موجود گاڑیوں کی فزیکل جانچ کی اور فروخت، خریداری اور ملکیت کی منتقلی سے متعلق دستاویزات کا جائزہ لیا۔
ان کا کہنا ہے کہ خاص توجہ لین دین کے ریکارڈ کی درستگی کی جانچ، ملکیت کی بروقت منتقلی اور کسی بھی ایسی بے ضابطگی کی نشاندہی پر دی گئی جو غیر قانونی استعمال کا باعث بن سکتی ہو۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ کار ڈیلروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ گاڑیوں کی تمام لین دین کا مکمل ، درست اور تازہ ریکارڈ رکھیں اور قانونی تقاضوں کی سختی سے پابندی کریں۔
ترجمان نے کہا کہ پولیس ٹیموں نے ڈیلروں کو ریکارڈ منظم رکھنے کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا جو ضلع میں مجمموعی سیکورٹی نظام کو مضبوط بنانے میں معاون ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی فزیکل جانچ اور ریکارڈ کی جانچ آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گی جو نگرانی میں اضافہ، قوانین پر عمل در آمد اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے ۔
پولیس نے ڈیلرز کو بروقت ملکیت منتقلی، درست ریکارڈ رکھنے اور کسی بھی بے ضابطگی کی صورت میں فوری اطلاع دینے کی ہدایت کی۔ایجنسیز

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پلوامہ میں دہلی دھماکے کے ملزم کا مکان منہدم کر دیا گیا

Next Post

بڈگام کے عوام نے اعتماد کا مظاہرہ کیا، آغا منتظر کی جیت تاریخی ہے :محبوبہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموںکشمیر پر پاک ای یو کا مشترکہ بیان مسترد
اہم ترین

جموںکشمیر پر پاک ای یو کا مشترکہ بیان مسترد

2026-06-03
سیاسی اتحاد کی اپیل پر محبوبہ اور عمر آمنے سامنے‘ ملاقات کے معاملے پر لفظی جنگ چھڑ گئی
اہم ترین

سیاسی اتحاد کی اپیل پر محبوبہ اور عمر آمنے سامنے‘ ملاقات کے معاملے پر لفظی جنگ چھڑ گئی

2026-06-03
وائٹ نائٹ کور کے جی او سی کاآپریشن شیروالی کا جائزہ
اہم ترین

وائٹ نائٹ کور کے جی او سی کاآپریشن شیروالی کا جائزہ

2026-06-03
یکم اکتوبر سے دو ہفتوں کیلئےسری نگر ہوائی اڈہ بند رہے گا
اہم ترین

یکم اکتوبر سے دو ہفتوں کیلئےسری نگر ہوائی اڈہ بند رہے گا

2026-06-03
حجاج کی وطن واپسی شروع ‘پہلا قافلہ سری نگر پہنچ گیا‘ وزیر اعلیٰ  نے استقبال کیا
اہم ترین

حجاج کی وطن واپسی شروع ‘پہلا قافلہ سری نگر پہنچ گیا‘ وزیر اعلیٰ  نے استقبال کیا

2026-06-03
جموں و کشمیر اور تلنگانہ کو بھگوان   شیو کی مقدس سرزمینوں کے   طور پر تسلیم کیا جاتا ہے:ایل جی
اہم ترین

جموں و کشمیر اور تلنگانہ کو بھگوان  شیو کی مقدس سرزمینوں کے  طور پر تسلیم کیا جاتا ہے:ایل جی

2026-06-03
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
اہم ترین

 سکینہ ایتو کا محبوبہ مفتی پر سخت حملہ، کہا: عوام کے بجائے اقتدار کو ترجیح دی

2026-06-03
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

اننت ناگ میں درخت گرنے سے ایک شخص جاں بحق، اہلیہ شدید زخمی

2026-06-03
Next Post
جی ایس ٹی میں مجوزہ اضافے سے کشمیری شال کی دستکاری ختم ہو جائیگی: محبوبہ مفتی

بڈگام کے عوام نے اعتماد کا مظاہرہ کیا، آغا منتظر کی جیت تاریخی ہے :محبوبہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.